17 June 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Annual Peace, Law and Order Conference for Muharram Held

کہوٹہ: محرم الحرام کے دوران امن و استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد

مٹور( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ ،17جون2026)
مولانا صاحبزادہ قاری عثمان عثمانی ، علامہ ظہور نقیبی اعوان اور نمبردارسید صداقت شاہ کے زیر انتظام میلینیم حال کہوٹہ میں سالانہ امن و امان و استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا. . محرم الحرام میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے حوالہ سے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں نے قیمتی آراء سے نوازا،کاروانِ امن کا مقصد محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنا ہے کاروانِ امن، محبت، بھائی چارے، رواداری اور یگانگت کا پیغام لے کر آیا ہے علماء کرام۔ محرم الحرام کے دوران مثالی امن و امان کا قیام ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے تمام مکاتب فکر، مذہبی شخصیات اور امن کمیٹی کے ممبران نے فہم و فراست، رواداری اور اتحاد کی اعلیٰ مثالیں قائم کیں کانفرنس میں اے ڈی سی جی راولپنڈی میڈم ملیحہ سحر ،چیئرمین کاروان امن علامہ حافظ اقبال رضوی ، اے سی کہوٹہ میڈم شیریں گل، اے سی کلر سیداں میڈم زینب حسن ، سی ای او کہوٹہ میڈم سلمیٰ سحر. مرزا منصور تحصیلدار کہوٹہ ،سمیت ضلع اور تحصیل بھر کے علمائے کرام نے شرکت کی ،تفصیل کے مطابق گذشتہ رو ز ممبر ضلعی امن کمیٹی مولانا قاری عثمان عثمانی ، علامہ ظہور نقیبی اعوان اور نمبردارسید صداقت شاہ کے زیر انتظام میلینیم حال کہوٹہ میں سالانہ امن و امان و استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیاجس میں اے ڈی سی جی راولپنڈی میڈم ملیحہ سحر ، اے سی کہوٹہ میڈم شیریں گل ، اے سی کلر سیداں میڈم زینب حسن ، سی ای او کہوٹہ میڈم سلمیٰ سحر. مرزا منصور تحصیلدار کہوٹہ ،چیئرمین کاروان امن علامہ حافظ اقبال رضوی، ڈویژنل خطیب ضلعی امن کمیٹی کے ممبران میں سے علامہ عثمان غنی ادارہ تعلیمات اسلامیہ، علامہ قاری سلیم شہزاد عیدگاہ شریف،صاحبزادہ قاضی جنید رشید ، عصمت کمال، علامہ قاضی عبد الشکور الہی قادری، صاحبزادہ یاسر اقبال رضوی، سید جاوید شاہ، کہوٹہ سیاسی شخصیات قاضی عبد القیوم سابق وائس چئرمین، قاضی اخلاق کھٹڑ.سابق نائب ناظم، ملک عبد الروف سابق کونسلر،ممبر امن کمیٹی کہوٹہ و صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر ،کہوٹہ علمائے کرام میں سے علامہ عبد الشکور حمادی، مولانا عبید اللہ انور، علامہ ادریس ہاشمی صدر جماعت اہلسنت کہوٹہ ، علامہ ذکیر صابری، علامہ پروفیسر عبد الصبور سیفی، پیر سید کاظم حسین ، علامہ ہاشم ظہور نقشبندی ،علامہ غلام مرتضیٰ صابری، علامہ قاری زبیر چشتی، علامہ حافظ قمر رضا قادری، علامہ انس کلیالوی، علامہ قاری ضیغم، سید مصطفی علی عباس کاظمی، علامہ عمران علی حیدری، شیخ فرخ عباس، صحافی برادری، اور دیگر معززین علاقہ نے شرکت کی، میزبانی کے فرائض علامہ قاری عثمان عثمانی ممبر ضلعی امن کمیٹی ، علامہ ظہور اعوان نقیبی ممبر ضلعی امن کمیٹی ،نمبردار سید صداقت حسین شاہ ممبر ضلعی امن کمیٹی نے دی آخر میں تمام عالم اسلام کے مسلمانوں کے لیے ،ملک پاکستان ، افواج پاکستان ، قانون نافد کرنے والے اداروں کی سلامتی خیر و برکت کے لیے خصوصی دعا کی گی اور تمام شرکاء کو کھانا بھی کھلایا گیا ۔

Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, June 17, 2026) — An Annual Peace, Law and Order and Stability of Pakistan Conference was held at Millennium Hall Kahuta under the supervision of Maulana Sahibzada Qari Usman Usmani, Allama Zohar Naqibi Awan, and Numberdar Syed Sadaqat Shah.

The conference focused on maintaining peace and order during Muharram-ul-Haram, where representatives of different schools of thought presented valuable suggestions. Speakers emphasised that the “Caravan-e-Aman” aims to promote peace, brotherhood, tolerance, and unity during the sacred month.

Ulema and participants jointly stated that maintaining exemplary peace during Muharram is a collective responsibility of all segments of society. Leaders from various religious schools, members of peace committees, and officials highlighted the importance of wisdom, tolerance, and unity.

The event was attended by senior officials, including ADCG Rawalpindi Madam Maliah Sahar, Chairman Caravan-e-Aman Allama Hafiz Iqbal Rizvi, AC Kahuta Madam Shireen Gul, AC Kallar Syedan Madam Zainab Hussain, and CEO Kahuta Madam Salma Sahar. Other attendees included Tehsildar Mirza Mansoor, divisional religious scholars, members of district peace committees, political figures, journalists, and numerous religious scholars from Kahuta and surrounding areas.

At the conclusion of the conference, special prayers were offered for the Muslim Ummah, the safety and prosperity of Pakistan, and the security of the armed forces and law enforcement agencies. A meal was also arranged for all participants.

معروف سماجی شخصیت ٹھیکیدار ریاض جنجوعہ کی حج بیت اللہ سے واپسی، اسلام آباد ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

Social Figure Contractor Riaz Janjua Returns After Hajj, Warm Welcome at Islamabad Airport

مٹور( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ ،17جون2026)
معروف سماجی شخصیت ٹھیکیدار ریاض جنجوعہ حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس، شاندار استقبال،اسلام آباد ایئرپورٹ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور، بڑی تعداد میں عوام علاقہ نے وفدکی صورت میں گھر جا کر مبارکباد پیش کی،تفصیل کے مطابق گذشتہ دنوں معروف سماجی شخصیت ٹھیکیدار ریاض جنجوعہ حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعدگذشتہ روز وطن واپس پہنچ گئے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پربڑی تعداد میں ان کے عزیز و اقارب اور معززین علاقہ نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ایئرپورٹ پر پہنچتے ہی ٹھیکیدار ریاض جنجوعہ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، خوشبو دار پھولوں کی مالا پہنائی گئی اور مبارکبادوں کا سلسلہ جاری رہا اس موقع پر ماحول عقیدت، خوشی اور محبت کی خوبصورت جھلک پیش کر رہا تھا۔بعد ازاں حلقے کی ایک بڑی تعداد میں معززین،حافظ ممتاز جنجوعہ، راجہ اشتیاق جنجوعہ ،راجہ طیب جہانگیر ،راجہ عبد الوہاب جنجوعہ ،راجہ نقیب جنجوعہ ،ملک کلیم حسین اعوان ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت دیگر شخصیات نے ٹھیکیدار ریاض جنجوعہ کے گھر گئے جہاں انہوں نے انہیں حج بیت اللہ کی سعادت پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی روحانی مسرت میں شامل ہوئے وفد نے ٹھیکیدار ریاض جنجوعہ کو خوبصورت پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا اور ان کے لیے آئندہ زندگی میں کامیابی، صحت اور مزید نیک سعادتوں کی دعا کی ملاقات دوستانہ ماحول میں ہوئی اور دونوں جانب سے باہمی محبت و احترام کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر ٹھیکیدار ریاض جنجوعہ نے تمام معزز مہمانوں اور اپنی برادری کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حج بیت اللہ ایک بے مثال روحانی تجربہ ہے، اور ” جاتے ہیں وہی جنہیں سرکار بلاتے ہیں۔” انہوں نے تمام احباب کی محبت کو بے حد سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیااور تمام مہمانوں کو آب زم زم اور مدینے پاک کی کھجوریں پیش کیں۔

Pakistan’s Diplomatic Efforts Lead to Iran–US Agreement Talks, Leaders Praised for Peace Initiatives

پاکستان کی امن کوششیں رنگ لے آئیں، ایران اور امریکہ معاہدے کی جانب، قیادت کو خراج تحسین

مٹور( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ ،17جون2026)
وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی امن کوششیں رنگ لے آہیں جس پر ایران اور امریکہ کا معائدہ پر پر دستخط ہونے والے ہیں یہ پاکستان کی کامیاب کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے سیاسی وعسکری قیادت کی اعلیٰ بصیر ت کی وجہ سے پاکستان آج دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ،پاکستان کو عالمی سطح پر بڑی سفارتی کامیابی حاصل ہوئی،سول اور عسکری قیادت کی بصیرت کے نتیجے میں امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی اور کامیاب مذاکرات کے بعد ایران اور امریکہ معائدہ تک لانا وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل پاکستان سید عاصم منیرکا ایک عظیم کارنامہ ہے جو امن کی دنیا میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا ان خیالات کا اظہارمعروف سیاسی وسماجی شخصیات حاجی امتیاز یعقوب جنجوعہ آف سہر راجگان حال مقیم یو کے ،راجہ فیاض یعقوب جنجوعہ آف سہر اور راجہ وقار احمد جنجوعہ آف سہر راجگان حال مقیم یو کے نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ساری دنیا پر ایک بات عیاں ہو گی ہے کہ پاکستان نے حالیہ ایران امریکہ جنگ کے شعلے کم کرنے میں اپنا خاص کردار ادا کیا ہے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں عالمی سطح پر امن کے فروغ اور بڑی قوتوں کے درمیان امن معاہدوں کی ٹیبل پر لانے کیلئے ان کی سنجیدہ کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ آج خطہ ایک بڑی جنگ سے بچ گیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امن کیلئے تاریخی سفارتی کردار ادا کیاہے جس سے پاکستان نے دنیا کو اپنی سنجیدہ قیادت کا پیغام دیاپاکستان نے ہمیشہ خلیجی خطے میں صلح جوئی اور قیام امن کیلئے مثبت اور موثر کردار ادا کیا ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں ہمارے ملک کا وقار بڑا ہے جو پوری قوم کیلئے باعث فخر ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button