16 June 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta Patwaris Accused of Ignoring Official Directives

کہوٹہ میں پٹواریوں کی من مانیاں، دفاتر تحصیل آفس کے بجائے گلی محلوں میں قائم

مٹور ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ ،16جون2026)
کہوٹہ کے پٹواریوں کی من مانیاں ، حکومتی احکامات کی دھجیاں بکھیر دیں، کہوٹہ کے گلی کوچوں میں اپنے دفاتر کھول لیے ،تحصیل بھر کی عوام سارا سارا دن پٹواریوں کو ڈھونڈتے ڈھونڈتے زلیل و خوار ہونے لگے تحصیل آفس کہوٹہ میں فرضی آفس ہیں اصل آفس ان کے کہوٹہ شہر کے مختلف محلوں کی گلیوں میں ہیں پٹواریوں کے دفاتر فوری طور پر متعلقہ پٹوار سرکل اور موضع جات میں منتقل کئے جائیں تحصیل کہوٹہ کے مختلف علاقوں کے رہائشیوں نے پٹواریوں تک رسائی میں شدید مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پٹواریوں کے دفاتر فوری طور پر متعلقہ پٹوار سرکل اور موضع جات میں منتقل کئے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق نارہ، مٹور، بیور، کھلول، سیری، جنہٹل، لہڑی، پنجاڑ کھوئیاں، سلامٹر، سوڑ نڑھ، کھڈیوٹ، بھورہ خیال تھو ہا خالصہ سمیت دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے معمول کے کاموں کے لئے تحصیل آفس کہو ئیں پڑتا ہے، جو کہ دور دراز علاقوں کے مکینوں کے لئے نہایت مشکل اور مہنگا عمل ہے عوامی حلقوں کے مطابق سائلین کرایہ کی گاڑیاں بک کروا کر تحصیل آفس پہنچتے ہیں؟ مگر اکثر اوقات متعلقہ پٹواری دفاتر میں موجود نہیں ہوتا، جس کے باعث شہریوں کو کئی کئی گھنٹے انتظار کے بعد مایوسی کے ساتھ واپس لوٹنا پڑتا ہے۔ شہریوں نے اس صورتحال کو عوامی مشکلات میں اضافے کا سبب قرار دیتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے فوری نوٹس لینے اور پٹواریوں کے دفاتر کو ان کے متعلقہ علاقوں میں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے، تاکہ عوام کو ریلیف تا کہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

Kahuta; Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua | June 16, 2026): Residents of various areas across Tehsil Kahuta have expressed serious concern over the difficulties faced in accessing patwaris, alleging that many revenue officials have established unofficial offices in different neighbourhoods of Kahuta city instead of operating from their designated patwar circles.

According to local residents, people from Nara, Matoor, Bewar, Khallol, Seeri, Janhatl, Lehri, Panjar Khoiyan, Salamatar, Soor Narh, Khadiot, Bhora Khyal, Thoha Khalsa and other surrounding areas are compelled to travel to Kahuta for routine land and revenue matters. They claim that despite reaching the Tehsil Office, they often fail to find the concerned patwari present, resulting in long waits and repeated visits.

Citizens stated that many applicants hire transport and spend considerable time and money travelling to Kahuta, only to return disappointed when the relevant official is unavailable. They alleged that while formal offices exist at the Tehsil Office on paper, the actual working locations of several patwaris are scattered throughout different streets and localities of the city.

Public representatives and residents have demanded that the offices of patwaris be immediately shifted to their respective patwar circles and villages in accordance with official regulations. They appealed to Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif to take immediate notice of the situation and ensure that revenue services are made accessible to the public at their designated locations, providing much-needed relief to residents of remote areas.

حضری بابا سائیں غریب بادشاہؒ کا سالانہ عرس اختتام پذیر

Annual Urs of Hazrat Baba Sain Gharib Badshah (RA) Concludes

مٹور ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ ،16جون2026)
حضری بابا سائیں غریب بادشاہ سرکارؒکا سالانہ عرس شریف اختتام پذیر ،کبڈی میچ میں ایم پی اے راجہ صغیر احمد ، راجہ خالد پرویز کی بطور مہمان خصوصی شرکت ،شائقین کبڈی سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت ،تفصیل کے مطابق یونین کونسل لہڑی میں ہر سال کی طرع اس سال بھی طرع حضری بابا سائیں غریب بادشاہ سرکارؒ کا سالانہ عرس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا عرس کی تقریب سے پیر طارق محمود عباسی سجادہ نشین دربا ر عالیہ بھو ن شریف نے خصوصی خطاب کیا جبکہ پیر سید زین الحسان گیلانی گولڑہ شریف ، پیر عبد المغنی نے خصوصی شرکت کی جبکہ اختتامی دعا پیر سید سجاد حید ر شاہ نے کی عرس کے موقع پر ہر سال کی طرع اس سال بھی چیئرمین یوسی لہڑی ممتاز حسین اور دیگر انتظامیہ کی نگرانی میں کبڈی کا خوبصورت میچ انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کے نامور کھلاڑیوں نے حصہ لیا جبکہ میچ میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد ، فخرئے پوٹھوہا ر راجہ خالد پر ویز آف کوئی راجگان ، چیئرمین راجہ شوکت حسین ، چیئرمین سجاد ستی ، آفتاب کیانی آف نارہ سمیت بڑی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات اور سائقین کبڈی میچ نے شرکت کی ۔

Iran–US Agreement Reflects Pakistan’s Diplomatic Success

ایران، امریکہ معاہدہ پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کا ثبوت

مٹور ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ ،16جون2026)
سابق ممبر ضلع کونسل و چیئرمین راجہ عامر مظہر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایران اور امریکہ معائدہ پاکستان کی کامیاب کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے سیاسی وعسکری قیادت کی اعلیٰ بصیر ت کی وجہ سے پاکستان آج دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ،پاکستان کو عالمی سطح پر بڑی سفارتی کامیابی حاصل ہوئی،سول اور عسکری قیادت کی بصیرت کے نتیجے میں امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی اور کامیاب مذاکرات کے بعد ایران اور امریکہ معائدہ تک لانا وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل پاکستان سید عاصم منیرکا ایک عظیم کارنامہ ہے جو امن کی دنیا میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار سابق ممبر ضلع ضلع راولپنڈی و چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ساری دنیا پر ایک بات عیاں ہو گی ہے کہ پاکستان نے حالیہ ایران امریکہ جنگ کے شعلے کم کرنے میں اپنا خاص کردار ادا کیا ہے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں عالمی سطح پر امن کے فروغ اور بڑی قوتوں کے درمیان امن معاہدوں کی ٹیبل پر لانے کیلئے ان کی سنجیدہ کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ آج خطہ ایک بڑی جنگ سے بچ گیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امن کیلئے تاریخی سفارتی کردار ادا کیاہے جس سے پاکستان نے دنیا کو اپنی سنجیدہ قیادت کا پیغام دیاپاکستان نے ہمیشہ خلیجی خطے میں صلح جوئی اور قیام امن کیلئے مثبت اور موثر کردار ادا کیا ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں ہمارے ملک کا وقار بڑا ہے جو پوری قوم کیلئے باعث فخر ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button