12 June 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Man Found Dead in Kahuta’s Jiora Area, Police Launch Investigation

کہوٹہ کے نواحی علاقے جیوڑہ میں نوجوان کی پراسرار موت، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر، 12 جون 2026): تحصیل کہوٹہ کے علاقے جیوڑہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں سردار جاوید کے بھائی سردار شہزاد عرف شادا انتقال کر گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق متوفی کے جسم پر چھری کے زخموں کے نشانات پائے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق واقعے کو ابتدائی طور پر خودکشی قرار دیا جا رہا ہے، تاہم پولیس نے حتمی رائے دینے سے گریز کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی کہوٹہ وقار عظیم اور ایس ایچ او کہوٹہ ندیم الطاف کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور قانونی کارروائی شروع کر دی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ موت کی اصل وجوہات اور حقائق سامنے لائے جا سکیں۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے تک کسی بھی قسم کی قیاس آرائی سے گریز کیا جائے۔

Kahuta, June 12, 2026 (Pothwar.com,Imran Zamir)– A tragic incident has been reported from Jiora, a locality in Tehsil Kahuta, where a man identified as Sardar Shehzad, popularly known as Shada, passed away after sustaining multiple knife wounds.

According to initial reports, the deceased was the brother of local resident Sardar Javed. Authorities stated that marks of knife injuries were found on the body. Preliminary information suggests that the incident may have been a case of suicide; however, officials have emphasized that the exact circumstances surrounding the death are yet to be determined.

Upon receiving information about the incident, Kahuta Police immediately launched an investigation. DSP Kahuta Waqar Azim and SHO Kahuta Nadeem Altaf visited the scene and initiated legal proceedings.

Police officials said that the case is being investigated from multiple angles to establish the facts and determine the actual cause of death. Further details are expected as the investigation progresses.

Authorities have urged the public to avoid speculation until the inquiry is completed and official findings are released.

محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات، تحصیل امن کمیٹی کہوٹہ کا اہم اجلاس منعقد

Kahuta Peace Committee Reviews Muharram Security Arrangements

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر، 11 جون 2026)محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے تحصیل کہوٹہ میں ’’تحصیل امن کمیٹی کہوٹہ‘‘ کا ایک اہم اجلاس ایس پی صدر راولپنڈی انعم شیر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈی ایس پی کہوٹہ وقار عظیم، ایس ایچ او کہوٹہ ندیم الطاف، صدر مسلم لیگ (ن) کہوٹہ سٹی ڈاکٹر عارف قریشی، صدر پریس کلب کہوٹہ عمران ضمیر، امن کمیٹی کے اراکین، علمائے کرام اور تاجر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس سے قبل ایس پی صدر راولپنڈی انعم شیر نے آزاد کشمیر جانے والے داخلی و خارجی راستوں، بشمول آزاد پتن اور بیور چیک پوسٹ، کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہوٹہ شہر کی مرکزی امام بارگاہ ’’قصرِ آلِ عمران‘‘ کا بھی معائنہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر ایس پی انعم شیر نے کہا کہ موجودہ ملکی و بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر پولیس اور عوام دونوں کا مکمل طور پر الرٹ رہنا ضروری ہے۔ انہوں نے امن کمیٹی کے اراکین پر زور دیا کہ وہ محرم الحرام کے دوران قیامِ امن کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں کیونکہ پائیدار امن عوام اور اداروں کے باہمی تعاون سے ہی ممکن ہے۔

اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ محرم الحرام کے دوران تمام جلوس اور مجالس اپنے مقررہ اوقات اور روایتی راستوں کے مطابق منعقد ہوں گے، جبکہ ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

شرکاء نے محرم الحرام کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی، بھائی چارے اور امن و امان کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

Contractor Qamar Abbasi Receives Warm Welcome After Returning from Hajj Pilgrimage

حج بیت اللہ کی سعادت کے بعد ٹھیکیدار قمر عباسی وطن واپس، شاندار استقبال اور مبارکبادوں کا سلسلہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12جون2026)
ٹھیکیدارقمر عباسی حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس، شاندار استقبال،اسلام آباد ایئرپورٹ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور، بڑی تعداد میں عوام علاقہ نے وفدکی صورت میں گھر جا کر مبارکباد پیش کی،تفصیل کے مطابق کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ٹھیکیدارقمر عباسی حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعدگذشتہ روز وطن واپس پہنچ گئے۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پربڑی تعداد میں ان کے عزیز و اقارب اور معززین علاقہ نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ایئرپورٹ پر پہنچتے ہی ٹھیکیدارقمر عباسی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، خوشبو دار پھولوں کی مالا پہنائی گئی اور مبارکبادوں کا سلسلہ جاری رہا۔ اس موقع پر ماحول عقیدت، خوشی اور محبت کی خوبصورت جھلک پیش کر رہا تھا۔بعد ازاں حلقے کی ایک بڑی تعداد میں معززین سابق کونسلر راجہ جلیل آف لونہ،ملک ہارون بنارس،احسان الحق ستی،راجہ طحہ عباس جنجوعہ، عمران راجپوت، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے ٹھیکیدارقمر عباسی کے گھر گئے جہاں انہوں نے انہیں حج بیت اللہ کی سعادت پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی روحانی مسرت میں شامل ہوئے۔وفد نے ٹھیکیدارقمر عباسی کو خوبصورت پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا اور ان کے لیے آئندہ زندگی میں کامیابی، صحت اور مزید نیک سعادتوں کی دعا کی۔ ملاقات دوستانہ ماحول میں ہوئی اور دونوں جانب سے باہمی محبت و احترام کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر ٹھیکیدارقمر عباسی نے تمام معزز مہمانوں اور اپنی برادری کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حج بیت اللہ ایک بے مثال روحانی تجربہ ہے، اور ” جاتے ہیں وہی جنہیں سرکار بلاتے ہیں۔” انہوں نے تمام احباب کی محبت کو بے حد سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیااور تمام مہمانوں کو آب زم زم اور مدینے پاک کی کھجوریں پیش کیں۔

Al-Khalil Organization President Praises Dr. Muhammad Arif Qureshi’s Humanitarian and Social Services

ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی انسان دوستی اور فلاحی خدمات قابلِ تحسین قرار

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12جون2026)
الخلیل فلائی ادارے کے صدروامام جامع مسجد الخلیل گرڈ اسٹیشن علامہ حافظ صغیر احمد نے اپنے ایک بیان میں کہ تو ڈاکٹر محمد عارف قریشی خدا ترس انسان ہیں،اللہ کی مخلوق کی خدمت کرتے ہیں، موصوف صد ر انجمن فدایا ن رسول ﷺتحصیل کہوٹہ بھی ہیں جو اپنے پیارے آقا ﷺکے میلادکے انتظامات کوبہت ہی احسن طریقے سے کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد عارف قریشی ایک نہایت مخلص، ہمدرد، خوش اخلاق اور انسان دوست شخصیت کے مالک بھی ہیں وہ ہر شخص سے محبت، ہر شخص سے محبت، خلوص اور عزت کے ساتھ ملتے ہیں۔ ان کی مسکراہٹ، نرم گفتگو اور اچھے اخلاق ہر آنے والے کو اپنا گرویدہ بنا لیتے ہیں۔ آج کے دور میں جہاں لوگ مصروفیات اور مفادات میں الجھے رہتے ہیں، وہاں ڈاکٹرعارف قریشی اپنی تمام تر مصروفیات کے باوجود لوگوں کی خوشی اور نمی میں شریک ہوتے ہیں ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی ایک اور بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ سیاست اور ذاتی تعلقات کو الگ رکھتے ہیں۔ ان کے نزدیک انسانیت سب سے پہلے ہے۔ وہ ہر فرد کو بلا تفریق عزت اور توجہ دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ لوگ ان سے بے حد محبت کرتے ہیں۔ ان کے اسپتال میں روزانہ ہزاروں مریض آتے ہیں لیکن وہ ہر مریض کو تحل، شفقت اور توجہ کے ساتھ سنتے ہیں۔ ان کا دل بہت بڑا ہے اور میں نے کبھی انہیں کسی پر غصہ کرتے نہیں دیکھا۔ ان کی خدمت خلق کا جذبہ قابلِ تعریف ہے ہماری دعا ہے اللہ پاک ڈاکٹر محمد عارف قریشی کو صحت، سلامتی، عزت اور مزید کامیابیاں عطا فرمائے تا کہ وہ اسی طرح انسانیت کی خدمت کرتے رہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button