12 June 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Raja Usama Sarwar Urges Establishment of Passport Counter at NADRA Office

لرسیداں نادرا دفتر میں پاسپورٹ کاؤنٹر کے قیام کیلئے راجہ اسامہ سرور کا مطالبہ

کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 12جون 2026)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع راجہ اسامہ سرور نے چیئرمین نادرا کو تحریری خط میں نادرہ دفتر کلرسیداں میں پاسپورٹ کاؤنٹر کے قیام کو یقینی بنانے کو کہا ہے انہوں نے تحریری خط میں کہا کہ کلرسیداں کے لوگ بڑی تعداد میں بیرون ملک ایام پزیر ہیں اور یہ سالہا سال سے پاسپورٹ دفتر کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں لہذہ کلرسیداں نادرہ دفتر میں پاسپورٹ کاؤنٹر قائم کیا جائے یاد رہے کہ کلرسیداں کے شہری سالہا سال سے کلرسیداں میں پاسپورٹ دفتر کے قیام کا مطالبہ کرتے چلے آ رہے ہیں

Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi | June 12, 2026) — Federal Parliamentary Secretary for Defence Raja Usama Sarwar has formally requested the Chairman of NADRA to ensure the establishment of a passport counter at the NADRA office in Kallar Syedan.

In a written letter addressed to the NADRA Chairman, Raja Usama Sarwar highlighted that a large number of residents from Kallar Syedan are living and working abroad. He noted that local citizens have been demanding the establishment of a passport office in the town for many years to facilitate passport-related services closer to their homes.

The Parliamentary Secretary emphasised that setting up a passport counter at the existing NADRA office would provide significant relief to residents, reducing the need to travel to other cities for passport services.

It is worth mentioning that the people of Kallar Syedan have consistently raised the demand for a local passport office over the years, citing the area’s large overseas community and the inconvenience caused by the absence of passport facilities in the town.

 

PPP UK Leader Urges Bilawal and Nawaz to Counter One-Sided Narratives in Azad Kashmir

پیپلز پارٹی برطانیہ کے رہنما کا بلاول اور نواز شریف سے آزاد کشمیر میں متحرک کردار ادا کرنے کا مطالبہ

کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 12جون 2026) پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے رہنما راجہ قمر مسعود نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ آزاد کشمیر کی اپنی اپنی جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں کو میدان میں آنے کی ہدایت دیں-صرف وزارتوں اور اقتدار کے مزے لینا کافی نہیں، بلکہ عوام کے سامنے اپنا مؤقف اور بیانیہ بھی بھرپور انداز میں پیش کرنا ضروری ہے،ایکشن کمیٹی کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات، گالی گلوچ اور یکطرفہ پروپیگنڈے کا مدلل اور مؤثر جواب دیا جانا چاہیے۔ اگر سیاسی جماعتیں خاموش رہیں تو ایک ہی بیانیہ عوام تک پہنچے گا، جس کے نتیجے میں پاکستان، قومی اداروں اور ریاستی مفادات کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے،
سیاسی میدان خالی چھوڑنے کا مطلب مخالف بیانیے کو بلا روک ٹوک پھیلنے دینا ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ ذمہ دار سیاسی قیادت آگے بڑھے، عوام سے براہِ راست رابطہ کرے اور حقائق کو ان تک پہنچائے انہوں نے مزید کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کے امن اور بھائی چارے کو نقصان پہنچا رہی ہے اس کے ساتھ ساتھ برطانیہ میں اس کے بعض اقدامات آنے والے وقتوں میں یہاں مقیم تمام مسلمانوں کے لیے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں ان رویوں پر کشمیری نژاد اراکینِ پارلیمنٹ بھی تشویش کا اظہار کر رہے ہیں،آج افضل خان ایم پی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس طرح کے اقدامات ریفارم پارٹی کو مسلمانوں کے خلاف مزید منفی پروپیگنڈا کرنے کا مواد فراہم کر رہے ہیں، جو کہ برطانیہ میں مسلم کمیونٹی کے لیے مسائل کو بڑھا سکتا ہے اس سے برطانیہ میں مسلم کیمونٹی میں پاکستانی اور کشمیری کے نام پر مزید تقسیم و کشیدگی سے مسلم امہ کو مزید تکلیف دہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا انہوں نے کشمیری بھائیوں کو یاد دلایا کہ وہ یہ مت بھولیں کہ یہ سب پاکستانی پاسپورٹ پر برطانیہ آئے یہ آج یہاں متعدد اقسام کے بینیفٹ کے رہے ہیں کیا یہ اسلامی اور حلال ہے اس کے باوجود اٹھتے بیٹھتے پاکستان کو بڑا کہنا انتہائی جہالت محسن کشی اور بھارت نوازی ہے جس کی کوئی باشعور اور محب وطن شخص حمایت نہیں کر سکتا۔ازادکشمیر کے لوگوں کو ایسے مٹھی بھر گمراہ عناصر سے علیحدگی کا اعلان کرنا چاہیے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button