14 June 2026DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat: Rawalpindi District Population Increases by Over 71,000 Annually

ضلع راولپنڈی کی آبادی میں سالانہ 71 ہزار سے زائد افراد کا اضافہ

روات (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 14جون 2026) ضلع راولپنڈی کی آبادی میں سالانہ 71ہزار 5سو نفوس کا اضافہ ہورہا ہے جبکہ 20ہزار کے لگ بھگ اموات ہو رہی ہیں۔ یونین کونسلوں سے حاصل کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2026کے دوران 4ہزار 484بچے پیدا ہوئے۔ جن میں 2304لڑکے اور 2180 لڑکیاں ہیں جبکہ ایک ماہ میں اموات کی تعداد ایک ہزار 118ہے۔ جن میں 611مرد اور 507خواتین تھیں۔ ضلع راولپنڈی کی آبادی میں2025میں 71ہزار 523نفوس کا اضافہ ہوا جبکہ 20ہزار21نے وفات پائی۔ راولپنڈی میں 47 ہزار 318بچے پیدا ہوئے، 11ہزار 221کا انتقال ہوا۔ گوجر خان میں 12ہزار 456بچے پیدا ہوئے، 4ہزار 695کا انتقال ہوا۔ کلرسیداں میں 3ہزار 817بچے پیدا ہوئے۔

Rawat (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | June 14, 2026). According to data collected from union councils across Rawalpindi District, the district’s population is increasing by approximately 71,500 people annually, while nearly 20,000 deaths are recorded each year.

January 2026 statistics

During January 2026, a total of 4,484 children were born in the district, including 2,304 boys and 2,180 girls. In the same month, 1,118 deaths were reported, including 611 men and 507 women.

Annual figures for 2025

The report stated that in 2025, the population of Rawalpindi District increased by 71,523 people, while 20,021 residents passed away.

Tehsil-wise details

  • Rawalpindi: 47,318 births and 11,221 deaths were recorded.

  • Gujar Khan: 12,456 births and 4,695 deaths were reported.

  • Kallar Syedan: 3,817 births were recorded. (The report did not specify the number of deaths in Kallar Syedan.)

The figures highlight a steady rise in the district’s population, driven by a birth rate significantly higher than the mortality rate.

روات: محرم الحرام کے حوالے سے امن و امان و ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے اجلاس کا انعقاد

Police Hold Meeting on Muharram Security, Reaffirm Peace and SOP Implementation in Rawat

روات (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 14جون 2026) ایس ڈی پی او سٹی سید اظہر حسن شاہ،ایس ڈی پی او وارث خان رانا نعیم یٰسین کا محرم الحرام کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد، میٹنگ میں ممبران امن کمیٹی، مساجد کے صدر اور علماء کرام، ایس ایچ او بنی اور دیگر افسران بھی موجود تھے، اس موقعہ پر امن و امان ، مزہبی ہم آہنگی اور ضابطہ اخلاق کی پابندی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کی گئیں، محرم الحرام کے حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب کے ضابطہ اخلاق اور ایس او پیز پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،شرکاء نے انتظامیہ سے مکمل تعاون اور ایس او پی پر عمل درآمد کی یقین دہانی کروائی،محرم الحرام میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،ایس ڈی پی او سٹی سید اظہر حسن شاہ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او سٹی سید اظہر حسن شاہ،ایس ڈی پی او وارث خان رانا نعیم یٰسین کا محرم الحرام کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد، میٹنگ میں ممبران امن کمیٹی، مساجد کے صدر اور علماء کرام، ایس ایچ او بنی اور دیگر افسران بھی موجود تھے، اس موقعہ پر امن و امان،مزہبی ہم آہنگی اور ضابطہ اخلاق کی پابندی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کی گئی، محرم الحرام کے حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب کے ضابطہ اخلاق اور ایس او پیز پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،شرکاء نے انتظامیہ سے مکمل تعاون اور ایس او پی پر عمل درآمد کی یقین دہانی کروائی، ایس ڈی پی او سٹی سید اظہر حسن شاہ کا کہنا تھاکہ محرم الحرام میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں

Rawat Police Arrest Two Men Over Aerial Firing, Recover Weapons and Ammunition

روات پولیس کی کارروائی، ہوائی فائرنگ کرنے والے دو افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

روات (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 14جون 2026)روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا، زیر حراست افراد سے اسلحہ برآمدہوا،ملزمان سے دو بندوقیں اور گولیاں برآمد ہوئیں، روات پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے گرفتار کرلیا، ایس پی صدر انعم شیر کا کہنا تھا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،ہوائی فائرنگ کے ذریعے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

16 Arrested for Quail-Fighting Gambling in Rawat; Police Seize Over Rs105,000 in Bets, Phones and Motorcycles

روات: بٹیروں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے 16 ملزمان گرفتار، ایک لاکھ 5 ہزار روپے، موبائل فونز اور موٹر سائیکلیں برآمد

روات (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 14جون 2026)چونترہ پولیس کی کارروائی،بٹیروں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے 16 ملزمان گرفتار، داؤ پر لگی ایک لاکھ سے زائد رقم بھی برآمد کرلی۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ تحصیل چوک چک بیلی خان میں مارکیٹ کے اندر خالی پلاٹ پر بٹیروں کی لڑائی پر جوا کروایا جا رہا ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی دوران 16 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ دو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے موقع سے داؤ پر لگی 01 لاکھ 05 ہزار روپے رقم، ملزمان کے زیر استعمال 17 موبائل فونز، 03 موٹر سائیکل،08 بٹیروں کو قبضے میں لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button