07 June 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Theft of Water Taps from Mosques Continues, Even Houses of Worship Not Spared
کلر سیداں میں مساجد سے پانی کی ٹوٹیاں چوری ہونے کا سلسلہ جاری، خانۂ خدا بھی محفوظ نہ رہا
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 07جون 2026) —کلرسیداں و گردونواح کی مساجد سے پانی کی ٹوٹیاں چوری کرنے کا سلسلہ کئی ماہ بعد بھی نہ رک سکا ہر روز ایک سے زائد مساجد سے ملزمان سی سی ٹی وی کیمروں کی موجودگی میں ٹوٹیاں اتار کر لے جاتے ہیں بعض اوقات تو ایسے بھی ہوا کہ مسجد کے اندر نماز باجماعت کی ادائیگی کے دوران نوجوان ملزمان باہر وضو خانوں سے ٹوٹیاں اتار کر لے جاتے ہیں گزشتہ روز موہڑہ لنگڑیال میں بھی ایک مسجد سے ملزمان واردات کرنے میں کامیاب ہو گئے ان کے ہاتھ اس قدر دراز ہو گئے ہیں کہ یہ اللہ کے گھر میں چوری سے گریز نہیں کرتے بلکہ ایک مسجد میں چوری کے چند ایام بعد واپس آ کر واردات کے جاتے ہیں جبکہ کلرسیداں و گردونواح میں آباد سبھی لوگ مسلمان ہیں مگر ان کے شر سے اب خانہ خدا بھی محفوظ نہیں ہے یہ صورتحال ہماری معاشرتی تباہی کا کھلا ثبوت ہے
Burglars Break into Mobile Phone Shop in Kallar Syedan, Cash and Phones Stolen
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 07جون 2026) — کلرسیداں شہر میں نقب زنی کی واردات میں نامعلوم ملزمان نے چھت کے ذریعے موبائل فونز کی شاپ میں داخل ہو کر دولاکھ روپے کی کیش اور 60 ہزار روپے مالیت کے موبائل فونز اور دیگر اشیاء چوری کر کے لے گئے ہیں۔ موبائل فونز کے سفیر نامی مالک نے تھانہ کلرسیداں میں درخواست دے دی ہے
Kallar Syedan Municipal Committee Restores Decorative Lights on Eid, Bringing Festive Cheer to Citizens
کلر سیداں میں عید کے موقع پر خوش رنگ روشنیوں کی بحالی، شہریوں کے لیے دلکش تفریح فراہم

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 07جون 2026) —چیف آفیسر بلدیہ کلرسیداں رفعت عباس پاشا نے عید کے موقع پر کلرسیداں شہر کے درودیوار پر لگی خوش رنگ روشنیوں کو دوبارہ فعال کر کے شہریوں کو بہترین تفریح مہیا کی اس سے قبل نامعلوم چوروں نے کئی مقامات سے روشنیوں کی زیر زمین کیبل کاٹ لی تھی جس سے بیشتر روشنیاں گل ہو گئی تھیں مگر چیف آفیسر بلدیہ عید کے موقع پر تمام خوش رنگ روشنیوں کو بحال کرکے لوگوں کو گھروں کی دہلیز پر دلفریب تفریح مہیا کرنے کی بھرپور کوشش کی جس سے ماحول بھی دلفریب ہو گیا۔
Punjab Government Prepares Plan to Neuter Stray Dogs
پنجاب حکومت کا آوارہ کتوں کی نس بندی کا منصوبہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 07جون 2026) —پنجاب حکومت کا آوارہ کتوں کو بانجھ(خصی)کرنے کا پلان تیار، 7 کروڑ 40 لاکھ کی لاگت آئے گی کتوں کو سراغ رسانی کی بھی تربیت دی جائے گی
Parents and Teachers File Complaint Against Beval Exam Centre Over Alleged Misconduct in Chemistry Practical Exam
کلرسیداں: سموٹ کے والدین اور اساتذہ کا بیول امتحانی مرکز کے عملے کے خلاف کیمسٹری پریکٹیکل میں مبینہ بدانتظامی پر درخواست جمع




