08 June 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Firefighter Asjad Mahmood Janjua Succumbs to Injuries Sustained While Battling Forest Fire

جنگل کی آگ بجھاتے ہوئے زخمی ہونے والا فائر فائٹر اسجد محمود جنجوعہ شہادت کے درجے پر فائز

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8جون2026)
جنگل میں آگ بجھانے کے دوران جھلس کر شدید زخمی ہونے والے فائر فائٹر اسجد محمود جنجوعہ4دن زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد اپنے مالک حقیقی سے جا ملا،نمازے جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت،پریس کلب کہوٹہ کی بھر پور کوریج سینئر وزیر حکومت پنجاب مریم اورنگزیب کی سفارش پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے لواحقین کو 1کروڑ روپے مالی امداد کا اعلان،تفصیل کے مطابق 2جون کو کہوٹہ کے علاقہ آئل سمبل کے جنگلات میں لگنے والے آگے کو بجھاتے ہوئے فائر فائٹر اسجد محمود اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دلیری، فرض شناسی اور درختوں اور جنگلی حیات کی جان بچانے کے اعلی ترین اوصاف کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ سے بری طرع شدید جھلس گے تھے جن کو ان کے ساتھیوں نے بڑی مشکل سے سڑک تک لایا اور ریسکیو 1122نے کہوٹہ ٹی ایچ کیو میں لایا جہاں ابتدائی طبعی امداد کے بعد راولپنڈی لایا گیا جہاں وہ 4دن زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد گذشتہ روز اپنے مالک حقیقی سے جا ملے ان کا نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ معروف عالم دین سجادہ نشین دربا رعالیہ بگہار شریف صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن نے پڑھائی جبکہ نمازے جنازہ بڑی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات محکمہ جنگلات کے افسران و ملازمین نے شرکت کی اور قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھاہیں جبکہ پریس کلب کہوٹہ کی ہمیشہ کی طرح فرض شناسی کے ساتھ بھر پور کوریج پر سینئر وزیر حکومت پنجاب مریم اورنگزیب کی سفارش پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے لواحقین کو 1کروڑ روپے مالی امداد کا اعلان کیا

Mator (Pothwar.com – Kabir Ahmed Janjua, June 8, 2026) – Firefighter Asjad Mahmood Janjua, who suffered severe burn injuries while courageously battling a forest fire, passed away after fighting for his life for four days.

According to details, on June 2, a fire broke out in the forests of the Oil Symbol area near Kahuta. During the rescue operation, firefighter Asjad Mahmood Janjua displayed exceptional bravery and dedication to duty. Without concern for his own safety, he worked tirelessly to control the blaze and protect the forest, wildlife, and surrounding environment. In the process, he sustained critical burn injuries.

His fellow firefighters managed to bring him to the roadside under difficult circumstances, from where Rescue 1122 shifted him to THQ Hospital Kahuta. After receiving initial medical treatment, he was transferred to Rawalpindi for specialised care. Despite intensive medical efforts, he remained in critical condition and passed away after four days of struggling between life and death.

His funeral prayer was offered in his native village and was led by renowned religious scholar and Sajjada Nasheen of Darbar-e-Aliya Baghar Sharif, Sahibzada Dr Sajid ur Rehman. Thousands of people attended the funeral, including political and social personalities, officers and employees of the Forest Department, relatives, friends, and local residents. Floral wreaths were laid at his grave in tribute to his sacrifice and service.

Recognising his courage and sacrifice, Punjab Senior Minister Maryam Aurangzeb recommended financial support for the bereaved family. On her recommendation, Chief Minister of Punjab Maryam Nawaz Sharif announced financial assistance of Rs. 10 million (one crore rupees) for the family of the deceased firefighter.

The comprehensive coverage of the incident and funeral proceedings by Kahuta Press Club was also appreciated, highlighting the role of local media in bringing attention to the sacrifices made by frontline emergency responders.

صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر کا شجرکاری پر زور، نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کیلئے درخت لگانے کی اپیل

Press Club Kahuta President Urges Tree Plantation to Protect Future Generations and Improve Environment

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،08جون2026)
اپنے حصہ کا درخت لگا ئیں تو جوان نسل کو محفوظ بنائیں، ہمیں اپنے ارد گرد کے ماحول کو خوشگوار بنانے کیلئے شجر کاری مہم کو فروغ دینا ہو گا،ان خیالات کا اظہار صدر پر یس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر نے لاء کالج کہوٹہ شجر کاری مہم کے موقع پودا لگانے کے بعد اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان کو سرسبز و شاداب و صاف ستھرا اور نوجوان نسل کو محفوظ بنانے کیلئے اپنے حصہ کا درخت نما پودا لگائیں اور اپنے ارد گرد کے ماحول کو خوشگوار بنانے کیلئے شجر کاری مہم کو فروغ دیں کیونکہ صحت مند زندگی کیلئے خوشگوار ماحول کا ہونا بہت ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ درختوں سے تروتازہ آکسیجن پیدا ہوتی ہے اور انسان کو جسمانی و ذہنی طور پر تندرست رہنے کیلئے تازہ آب و ہوا کی اشد ضرورت ہوتی ہے، ماحولیاتی آلودگی بے شمار موذی بیماریوں کی جڑ ہے اور اس خطرناک آلودگی کو ختم کرنے میں درخت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Retired Colonel Saeed Janjua Calls for Fair Reorganisation of Union Councils in Kahuta Tehsil

کرنل (ر) سعید جنجوعہ کا تحصیل کہوٹہ میں یونین کونسلوں کی منصفانہ تشکیلِ نو کا مطالبہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،08جون2026)
پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے سابق صدر معروف سیاسی وسماجی شخصیت کرنل(ر) سعید جنجوعہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہوٹہ کی پہلے گیارہ یوسیز تھیں اور ایک نئی یوسی لونہ کا اضافہ کیا گیا جو کے قابل ستائش ہے مگر میں یہاں چند ایک گزارشات کرنا چاہتا ہوں یوسی پنجاڑ پرانی یوسی ہے اس کی حثیت برقرار رکھی جائے یہاں پر ایک ٹیکنیکل پوائنٹ ہے کہ اگر کوٹلی ستیاں کی یوسی کی تعداد 7000 کر کے ان کی تعداد بڑھائی جا سکتی ہے تو ایسے ہی پنجاڑ،کھڈیوٹ اور نڑ کی یوسز کی تشکیل بھی اسی بنیاد پر ہونی چاہئے انہوں نے کہا کہ اس طرح تحصیل کہوٹہ کی ٹوٹل یوسیز 15 ہو جائیں گی اور دوسرانارہ کو الگ کر کے یوسی ہنسر کے ساتھ شامل کرنا بھگوں کے لوگوں ساتھ ناانصافی ہے۔بھگون نارہ ساتھ منسلک ہے جبکہ نئے ایریا کھول، سیری اور جنٹل جن کو یقسی نارہ ساتھ لگایا گیا ہے وہ 15 سے 20 کلو میڑ دور ہیں۔فلفور بھگون کو ہنیسرسے الگ کر کے نارہ اور کھلول،سیری اور جنٹل کو یوسی بیور ساتھ کیا جائے۔

ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری، گرمی کی شدید لہر ٹوٹ گئی، عوام میں خوشی کی لہر

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،08جون2026)
ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری، گرمی کی شدید لہر ٹوٹ گئی، گرمی سے ستائے ہوئے چہرے کھل اٹھے،عوام علاقہ اپنے رب کا شکر بجا لائے تفصیل کے مطابق ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی میں گزشتہ کئی روز سے جاری گرمی کی شدید ہر ٹوٹ گئی اور موسم خوشگوار ہو گیا بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث درجہ حرارت میں کچھ کمی واقع ہوئی جس سے عوام علاقہ نے سکھ کا سانس لیا شدید گرمی اور جس سے پریشان عوام نے بارش کو رحمت قرار دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔


Khurram Satti, Younger Brother of Renowned Social Figure Aftab Satti, Returns Home After Overseas Visit

فخرِ کہوٹہ پنجاڑ آفتاب ستی کے چھوٹے بھائی خرم ستی بیرونِ ملک دورے کے بعد وطن واپس

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8جون2026)
کہوٹہ کی معروف سماجی شخصیت (فخرئے کہوٹہ پنجاڑ) آفتاب ستی کے چھوٹے بھائی خرم ستی بیرون ملک کے نجی دورئے کے بعد وطن واپس پہنچ آئے، اہر پورٹ پر دوستوں عزیزوں نے استقبال کیا اور ان کو گھر لائے،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل کہوٹہ کی معروف سماجی شخصیت (فخرئے کہوٹہ پنجاڑ) آفتاب ستی کے چھوٹے بھائی خرم ستی جو بیرون ملک گے ہوئے تھے وہ اپنے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ آئے اہر پورٹ پر وطن واپسی پر سیاسی و سماجی شخصیت جنرل کونسلر محمد منیر ستی،سابق صدر پی ٹی آئی عنائت اللہ ستی، عاطف ستی،واحد کیانی، راجہ ناصر کیانی، اظہر ستی،صدر ینگ فنڈویشن پنجاڑ مبشر حسن ستی، عاصم ستی اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیراحمد جنجوعہ نے پرزور استقبال کیا اور ان کو اپنی رہائش گاہ پر لایا،خرم ستی نے تمام ساتھیوں، دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button