کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 05جون 2026) —قیام پاکستان کے بعد ملک بھر میں یقیننا بڑی ترقی ہوئی مگر کلرسیداں کی یوسی منیاندہ کا گاؤں تھبہ،سنگریلہ، بالیماں میں لوگ ترقی سے مسلسل محروم رہے یہ گاؤں آج بھی ملک کے دارالحکومت سے دور دراز پسماندگی کی عملی تصویر بنے ہیں مگر یہ کوئی دراز مقام نہیں بلکہ یہ کلرسیداں کے دیہات ہیں جنہیں زندگی کی سہولیات میں سے صرف سانسیں لینے کی سہولت دستیاب ہے ارکان اسمبلی ترقیاتی کاموں کے دعوے کرتے ہیں مگر یہاں پر آج بھی پسماندگی کا راج ہے قیام پاکستان کے بعد سے آج تک چھ کلومیٹر سڑک تعمیر نہ ہوسکی لوگ نقل مکانی پر مجبور ہو گئے گاؤں میں ٹریکٹر کو بھی رسے ڈال کر مقامی لوگ کھینچ کر لاتے ہیں یقین مانیں یہاں کے لوگ جانور نہیں بلکہ خالص انسان ہیں ان کا جرم یہ ہے کہ دور دراز دریائے جہلم کے شرقی کنارے پر اباد ہیں جبکہ دریا کے مشرق میں واقع ازادکشمیر کے ضلع میرپور کی دور دراز کی تمام آبادیوں کو زندگی کی تمام تر سہولیات میسر ہیں۔راجہ محمد اسرار نے ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وعدہ نہیں عملی کام کریں اور یہاں کے لوگوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی دے دیں تاکہ یہ ہجرت کی سختیوں سے محفوظ رہ سکیں۔
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | June 05, 2026): Residents of Union Council Minyandah in Kallar Syedan have expressed deep concern over long-standing deprivation of basic infrastructure in villages including Thabba, Sangrila, and Balimah. Despite the passage of several decades since the creation of Pakistan, these settlements remain among the most underdeveloped areas of the region, with residents describing them as being far from even basic civic facilities.
Local villagers say that although political representatives continue to claim progress and development, ground reality reflects persistent neglect. According to residents, a nearly six-kilometer road connecting these villages has still not been constructed since independence, forcing many families to migrate to other areas in search of better living conditions.
The absence of proper road access has made daily life extremely difficult. Locals report that even agricultural machinery such as tractors often requires ropes and manual assistance to navigate the rough terrain. Residents emphasized that their demand is not for luxury but for fundamental infrastructure such as roads, transportation access, and basic civic services.
They also highlighted a contrast with other regions, noting that many populated areas across River Jhelum eastern belt and even parts of Mirpur reportedly enjoy better access to development facilities, while these villages remain deprived.
Former local representative Raja Muhammad Israr has urged Members of the Provincial Assembly, including Raja Usama Sarwar and Raja Sagheer Ahmed, to move beyond verbal commitments and ensure practical development work in the area. He stressed that providing basic facilities is essential to prevent further migration and hardship among residents.
Villagers have appealed to authorities to prioritize road construction and infrastructure development so that long-standing deprivation in these areas can finally be addressed.
کلر سیداں: یومِ شہادت حضرت عثمان غنیؓ پر 18 ذوالحجہ کو عام تعطیل کا مطالبہ، ریلی کا انعقاد
Kallar Syedan Rally Demands Public Holiday on 18th Zilhaj in Honor of Hazrat Usman Ghani (R.A.)
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 05جون 2026) —سنی علماء کونسل کلرسیداں کے زیر اہتمام 18ذوالحجہ کو یوم شہادت سیدنا عثمان غنی ریلی نکالی گئی جو میزان بینک سے شروع ہو کر مین چوک پہنچ کر ختم ہوئی،جلوس میں شرکاء سنی علماء کونسل تحصیل کلرسیداں کے رہنماؤں مفتی قاسم چلاسی،مولانا عامر عباس،قاری عبدالحفیظ،قاری صدیق معاویہ،مفتی نعمان،سردار محمد تاج، سردار عثمان،محمد ارشاد، اظہر اقبال،حافظ محمد احسان،عاطف حسین،قاری عثمان،حافظ شیر افضل ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حضرت سیدنا عثمان غنی کے یومِ شہادت 18 ذی الحجہ کو حکومت پاکستان تعطیل کا اعلان کرے۔جلوس میں کثیر تعداد میں کارکنان و عوام اہلسنت نے شرکت کی اور حکومت پاکستان سے اس دن عام تعطیل کر کے اس دن کو سرکاری سطح پر منانے کا مطالبہ کیا۔ اورجلوسوں میں ہمیشہ اصحاب رسول کے کردار اور اسلامی خدمات پر روشنی ڈالی۔شرکاء جلوس نے ہاتھوں میں بنیر اٹھا رکھے تھے اور نعرے لگا رہے تھے۔
Kallar Syedan Consultation Meeting Announces Full Support for Raja Muhammad Siddiq
کلر سیداں: حلقہ جموں 6 کے حوالے سے مشاورتی اجلاس، راجہ محمد صدیق کی مکمل حمایت کا اعلان
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 05جون 2026) —دوبیرن کلاں میں مسلم لیگی رہنما خان شبیر خان کی رہائشگاہ پر حلقہ جموں 6 کے حوالے سے ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں خان بشیر خان، حوالدار رفیق، شاہد صدیق، چوہدری نصیر، فرخ خان، رفاقت خان، ظہیر احمد خان اور دیگر معززین نے شرکت کی۔اجلاس میں شرکاء نے متفقہ طور پر حلقہ جموں 6 کے امیدوار راجہ محمد صدیق کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور ان کی انتخابی مہم میں بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر راجہ سلیمان بھی موجود تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ محمد صدیق نے کہا کہ اگر مہاجرین کے ان 12 حلقوں کو ختم کر دیا گیا تو اس کے نہ صرف سیاسی بلکہ مسئلہ کشمیر کے کاز پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حلقے کشمیری مہاجرین کی نمائندگی اور ان کی آواز کو موثر انداز میں اجاگر کرنے کا اہم ذریعہ ہیں، لہٰذا ان کا تحفظ وقت کی اہم ضرورت ہے۔شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ مہاجرین جموں و کشمیر کے حقوق اور نمائندگی کے تحفظ کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی اور راجہ محمد صدیق کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
Punjab Highway Patrol Arrests Two Absconders in Choa Pindori Crackdown
چوآں پنڈوری: پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کا کریک ڈاؤن، دو اشتہاری و عدالتی مفرور گرفتار
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 05جون 2026) — انچارج پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چیک پوسٹ چوکپنڈوری افضال احمد نے شفٹ انچارج کے ہمراہ ناکہ بندی کے دوران مجرم اشتہاری صدیب کیانی اور عدالتی مفرور محبوب حسین کو گرفتار کر کے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔مسمی صدیب کیانی سہیل سلیم سے ایک عدد گاڑی از قسم لینڈ کروزرکچھ دنوں استعمال کےلئے حاصل کی اور بعد میں ایک کروڑ 25 لاکھ روپے کی لاگت سے خرید لی۔ 30 لاکھ روپے کی رقم نقد ادا کی اور باقی رقم 95 لاکھ روپے میرے پاس اپ کی امانت ہیں رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم نے اسلام آباد لوئی بھیر میں سی ڈی اے سیکٹر میں 2 کنال جگہ دینے کا وعدہ کیا مگر اس نے رقم واپس کی نہ ہی پلاٹ میرے نام منتقل کروایا جبکہ دوسرے مقدمے میں ملزم محبوب حسین نے جیولر سردار زر محمود سکنہ نیو صرافہ بازار راولپنڈی سے 26 مارچ 2022 کو زیورات پاسہ وزنی 129 گرام 350 ملی گرام بطور امانت لے کر گیا ، واپسی کا مطالبے پر 10 دن کا وعدہ کیا لیکن بعد ازاں حیلے بہانوں سے کام لینا شروع کر دیا اور سائل کو 15 لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کا چیک دیا جو بنک میں مطلوبہ رقم نہ ہونے کی وجہ سے ڈس انر ہو گیا۔
Raja Usama Ashfaq Sarwar Meets PM Shehbaz Sharif to Discuss Gas, Electricity and Road Projects
راجہ اسامہ اشفاق سرور کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، گیس، بجلی اور سڑک منصوبوں پر گفتگو
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 05جون 2026) — وفاقی پارلیمانی سیکرٹری دفاع راجہ اسامہ اشفاق سرور نے جمعرات کو وزیراعظم میاں شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں مری کے جن علاقوں میں ابھی تک سوئی گیس نہیں پہنچی اس مسئلے پر تفصیلی گفتگو ہوئی،کوٹلی ستیاں میں ائیسکو سب ڈویژن کے قیام اور کہوٹہ بائی پاس منصوبہ جلد شروع کرنے کے بارے میں تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں تحصیل کلرسیداں زیر بحث نہ آ سکی۔
Two Youths Seriously Injured in Hit-and-Run Accident on Pindi Road Kallar Syedan
کلر سیداں: پنڈی روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر، دو نوجوان شدید زخمی، ایک کی حالت تشویشناک
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 05جون 2026) —گزشتہ شب گیارہ بجے کے قریب نامعلوم کار ڈرائیور نے پنڈی روڈ کلر شہر میں موٹر سائیکل کو ٹکر ماری اور ڈرائیور گاڑہ سمیت فرار ہو گیا گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان تیمور تصور اور حاشر اقبال شدید زخمی ہو گئے جنہیں مقامی لوگوں نے ہسپتال پہنچایا تیمور تصور کو مرہم پٹی کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا جبکہ حاشر اقبال کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔دونوں زخمی نوجوان سابق وائس چیئرمین درکالی معموری امجد حسین کے بھتیجے ہیں حاشر اقبال کیڈٹ کالج ججہ کا طالبعلم بھی ہے