04 May 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan Police Recover Seven High-Value Rental Vehicles, Suspect Arrested

کلر سیداں پولیس کی شو روم سے کرائے پر لی گئی سات قیمتی گاڑیاں برآمد، ملزم گرفتار

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 04جون 2026) —تھانہ کلر سیداں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے شو روم سے کرائے پر حاصل کی گئی سات عدد قیمتی گاڑیاں برآمد کر کے ملزم کو باضابطہ گرفتار کر کے چالان عدالت کر دیا۔پولیس کے تفتیشی افیسر اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد شفاعت کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر 7 عدد قیمتی گاڑیاں پنجاب کے مختلف اضلاع سے برآمد کر لی گئیں۔پولیس ذرائع کے مطابق محمد اشرف سکنہ لالیاں ضلع چنیوٹ حال مقیم اسلام آباد نے منگال بائی پاس کلر سیداں پر واقع محمد عمران سکنہ لونی سلیال کے شو روم سے مختلف اوقات میں سات گاڑیاں کرائے پر حاصل کیں ملزم نے ابتدائی طور پر خود کو ایک قابل اعتماد گاہک ظاہر کیا اور دو ماہ کے رینٹ معاہدے کے تحت گاڑیاں حاصل کرنے کے بعد مقررہ مدت تک باقاعدگی سے کرایہ بھی ادا کرتا رہا، جس کے باعث شو روم مالک کو اس کی نیت پر کوئی شبہ نہ ہوا۔ذرائع کے مطابق ملزم نے مرحلہ وار ایک عدد ٹویوٹا ویزل، ایک ہونڈا سوک، ایک سوزوکی موو اور چار عدد سوزوکی آلٹو گاڑیاں اپنے قبضے میں لیں جب رینٹ کی مدت ختم ہونے کے قریب پہنچی تو شو روم مالک محمد عمران نے گاڑیوں کی واپسی اور ان کے معائنے کے لیے رابطہ کیا، تاہم ملزم نے مختلف بہانے بنا کر معاملے کو طول دینا شروع کر دیا۔ ابتدا میں اس نے گاڑیوں کے مختلف شہروں میں ہونے کاروباری مصروفیات اور دیگر وجوہات کا سہارا لیتا رہا لیکن جب بار بار مطالبے کے باوجود گاڑیاں واپس نہ کی گئیں تو شو روم مالک کو شبہ ہوا کہ معاملہ محض تاخیر کا نہیں بلکہ گاڑیوں کو ہڑپ کرنے کی کوشش ہے۔متاثرہ شو روم مالک کے مطابق جب اس نے گاڑیوں کی واپسی کے لیے دباؤ بڑھایا تو ملزم نہ صرف ٹال مٹول سے کام لیتا رہا بلکہ مبینہ طور پر دھمکی آمیز رویہ بھی اختیار کر لیا۔ اس صورتحال پر محمد عمران نے تھانہ کلر سیداں میں قانونی کارروائی کے لیے درخواست دی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے بعد جدید تفتیشی طریقوں، موبائل فون ریکارڈ، خفیہ اطلاعات اور مختلف اضلاع میں رابطوں کی مدد سے ملزم محمد اشرف کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کر لیا۔ دوران تفتیش ملزم سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر پنجاب کے مختلف شہروں اور اضلاع میں چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں جن کے نتیجے میں تمام سات گاڑیاں برآمد کر لی گئیں۔پولیس حکام کے مطابق برآمد ہونے والی گاڑیوں کی مجموعی مالیت کروڑوں روپے تک بنتی ہے اور یہ کامیاب کارروائی نہ صرف متاثرہ شو روم مالک کے لیے بڑی ریلیف ثابت ہوئی بلکہ رینٹ اے کار اور گاڑیوں کے کاروبار سے وابستہ افراد کے لیے بھی حوصلہ افزا پیش رفت ہے۔ علاقے کے شہریوں اور تاجر حلقوں نے قیمتی گاڑیوں کی بروقت برآمدگی پر کلر سیداں پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ مستقبل میں اس نوعیت کے واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi | June 4, 2026) In a major breakthrough, Kallar Syedan Police successfully recovered seven high-value vehicles that had allegedly been rented from a local showroom and unlawfully retained by a suspect. The accused has been formally arrested and sent to court after the completion of initial investigations.

According to Investigating Officer Assistant Sub-Inspector Muhammad Shafaat, all seven vehicles were recovered from various districts across Punjab following the suspect’s identification and disclosure.

Police sources stated that Muhammad Ashraf, a resident of Lalian, District Chiniot, currently residing in Islamabad, had rented the vehicles at different times from a showroom owned by Muhammad Imran of Looni Salyal, located on Mangal Bypass, Kallar Syedan. The suspect initially presented himself as a trustworthy customer and entered into two-month rental agreements for the vehicles. He regularly paid rent during the agreed period, which prevented the showroom owner from suspecting any wrongdoing.

Sources revealed that the suspect gradually obtained possession of one Toyota Vezel, one Honda Civic, one Suzuki Move, and four Suzuki Alto vehicles. As the rental agreements approached expiration, showroom owner Muhammad Imran contacted the suspect for the return and inspection of the vehicles. However, the suspect allegedly began delaying the matter through various excuses.

Initially, he cited business engagements and the vehicles being located in different cities. When repeated requests for the return of the vehicles went unanswered, the showroom owner suspected an attempt to illegally retain the vehicles rather than a simple delay.

According to the complainant, the suspect not only continued to avoid returning the vehicles but also allegedly adopted a threatening attitude when pressure was increased for their recovery. Consequently, Muhammad Imran filed a complaint at Kallar Syedan Police Station, leading to the registration of a case and the commencement of a formal investigation.

Using modern investigative techniques, mobile phone records, intelligence inputs, and coordination with authorities in different districts, police traced and arrested Muhammad Ashraf. Based on information obtained during interrogation, police conducted raids in several cities and districts across Punjab and successfully recovered all seven vehicles.

Police officials stated that the recovered vehicles are worth millions of rupees, making the operation a significant relief for the affected showroom owner and a positive development for individuals associated with the rent-a-car and automobile business.

Local residents and members of the business community praised Kallar Syedan Police for the timely recovery of the valuable vehicles and expressed hope that strict legal action against such offenders would help prevent similar incidents in the future.

ایڈیشنل سیشن جج کلر سیداں کا اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

Alleged Abduction of Accused from Court Premises, Orders Case Against ASI

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 04جون 2026) —عدالت سے ملزم کا مبینہ اغوا،ایڈیشنل سیشن جج کلر سیداں کا پولیس افسر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم بدھ کے روز ایڈیشنل سیشن جج کلر سیداں جہانگیر علی گوندل کی عدالت میں ملزم فیضان سکنہ ڈھوک بھٹیاں کلر سیداں کی ایک مقدمہ میں عبوری ضمانت زیرِ سماعت تھی۔ ملزم عدالت میں پیش ہوا جبکہ اس کے وکیل چوہدری اعجاز حسین گجر ایڈووکیٹ نے ملزم کے حق میں دلائل دیے۔ دلائل مکمل ہونے کے بعد معزز عدالت نے فیصلہ سنانے کے لیے مقدمہ انتظار میں رکھ دیا۔
اس دوران ملزم عدالت کے باہر فیصلہ سننے کے انتظار میں موجود تھا کہ مبینہ طور پر کلرسیداں پولیس کے اے ایس آئی شاہد محمود نے ملزم کو غیرقانونی طور پر حراست میں لے کر پولیس گاڑی میں بٹھایا اور تھانے منتقل کر کے ایک کمرے میں بند کر دیا۔بعد ازاں جب معزز عدالت نے دوبارہ مقدمہ طلب کیا تو ملزم عدالت میں موجود نہ تھا اس پر ملزم کے وکیل چوہدری اعجاز حسین گجر ایڈووکیٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم کو شاہد محمود اے ایس آئی غیرقانونی طور پر اٹھا کر تھانے لے گیا ہے۔ معزز جج جہانگیر علی گوندل نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زین العابدین کو ملزم کی بازیابی کے لیے بیلف مقرر کر دیا جنہوں نے پولیس اسٹیشن کلر سیداں پہنچ کر ملزم کو تھانے کے اندر سے بازیاب کیا اور متعلقہ روزنامچہ کی نقل بھی قبضے میں لی۔ بعد ازاں ملزم کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا۔
واقعہ کی سنگینی کے پیشِ نظر معزز عدالت نے شاہد محمود اے ایس آئی اور ایس ایچ او تھانہ کلر سیداں چوھدری ندیم عباس کو طلب کیا تاہم وہ ملزم کی گرفتاری، غیرقانونی حراست اور عدالت کے احاطہ سے اٹھانے کے حوالے سے کوئی قانونی جواز یا مؤثر جواب پیش نہ کر سکے۔جس پر عدالت نے اے ایس آئی شاہد محمود کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کلر سیداں کو فوری قانونی کارروائی کی ہدایت کاری کردی۔

AJK Lawmaker Raja Muhammad Siddiq Says Action Committee Agenda Against Kashmir Issue

ایکشن کمیٹی کا ایجنڈا مسئلہ کشمیر کے خلاف ہے، وفاقی حکومت بلیک میلنگ میں نہ آئے: رکن اسمبلی راجہ محمد صدیق

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 04جون 2026) —ازادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن راجہ محمد صدیق نے کہا کہ ازادکشمیر میں مھٹی بھر ایسے لوگوں نے ریاست کی سیاست کو یرغمال بنا رکھا ہے جن کی ازادکشمیر میں کوئی ایک نشست بھی نہیں یہ خودمختار کشمیر کا ایجنڈہ لے کر نکلے ہیں وفاقی حکومت کو ان سے مزاکرات کرنے چاہیں نہ ہی ان کی بلیک میلنگ میں آنا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے جنرل سیکرٹری چوھدری زین العابدین عباس کے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر راجہ سلیمان صدیق،خان شبیر خان،ٹھیکیدار ملک رفاقت بھی موجود تھے راجہ محمد صدیق نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بھی اپنے روایتی موقف سے پیچھے ہٹتی چلی جا رہی ہے اس کی ساری توجہ ازادکشمیر کے انتخابات میں ایکشن کمیٹی کی ہمدردیاں حاصل کرکے اپنے ووٹ بنک میں اضافہ تک محدود ہیں قمر زمان کائرہ ایکشن کمیٹی کے مطالبات کی حمایت کر چکے مگر پارٹی قیادت نے ان سے بازپرس نہ کی اس کا مطلب یہی ہے کہ قمر زمان کائرہ نے جو پالیسی بیان جاری کیا اسے پارٹی قیادت کی مکمل حمایت حاصل ہے انہوں نے کہا کہ آج بلاول بھٹو وزارت امور کشمیر کے خاتمہ کی باتیں کرتے ہیں مگر انہوں نے اپنے دور حکومت میں کبھی اس طرح کا بیان نہ دیا یہ ایکشن کمیٹی کی ہمدردیاں حاصل کرنے کی بجائے آمدہ الیکشن میں ہمارا مقابلہ کریں تاکہ انہیں معلوم ہو سکے کہ کشمیری کس کے ساتھ ہیں،انہوں نے کہا کہ ایکشن کمیٹی کا ایجنڈہ مسئلہ کشمیر کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے اس کے لوگوں نے نوجوانوں کو سبز باغ دکھا کر گمراہ کر رکھا ہے ان لوگوں کو ازادکشمیر کے غیور اور محب وطن لوگوں نے انہیں ہمیشہ مسترد کیا یہ الیکشن لڑنے کی جرات نہیں رکھتے مگر دھونس دھاندلی اور غنڈہ گردی کے ذریعے ازادکشمیر میں انارکی کو ہوا دے رہے ہیں ازادکشمیر میں افراتفری پھیلانے والے ازادکشمیر کے دوست نہیں ہو سکتے وفاقی حکومت ان سے مزاکرات فوری ختم کرکے ان کی بلیک میلنگ کی سیاست کو ناکام بنائے انہوں نے کہا کہ مہاجرین نشستوں کے خاتمے کی باتیں کرنے والے ازادکشمیر کی حیثیت کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں یہ کسی اور کے ایجنڈے کو لے کر نکلے ہیں جبکہ جموں و وادی کے مہاجرین مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کا حق مانگتے ہیں وہ رائے شماری کے ذریعے کشمیر کو پاکستان میں ضم کرکے قیام پاکستان کے ادھورے ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں،انہوں نے پیپلز پارٹی کو آج جموں و وادی کی نشستوں پر اعتراض ہے کیونکہ ان نشستوں پر انہیں کبھی کامیابی نہیں ملی یہ عوامی رائے کو قبول کرنے کو تیار نہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاست مداخلت کرے اور ازادکشمیر میں ڈنڈے کے ذریعے مسلہ کشمیر کو بلڈوز کرنے والوں کے مزموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیئے فوری مداخلت کرے ایکشن کمیٹی خود کو الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ کروائے اور ہمارا مقابلہ کرے عوام ان باغیوں کی ضمانتیں مسترد کردیں گے کیونکہ یہ لبریشن فرنٹ کا ایجنڈہ لے کر چلے ہیں جو نظریہ پاکستان و کشمیر کے منافی ہے کوئی ذی روح اس کی حمایت نہیں کر سکتا

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button