روات(پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 03جون 2026) —سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری، ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے بہتری کارکردگی پر جن پولیس افسران کو تعریفی اسناد سے نوازا ان میں پولیس اسٹیشن کلرسیداں کے موجودہ ایس ایچ او انسپکٹر چوھدری ندیم عباس بھی شامل ہیں دیگر دو میں ڈی ایس پی وارث خان رانا نعیم اور ایس ایچ او پنڈی کینٹ سید سبطین الحسنین بھی شامل ہیں یہ دونوں حضرات بھی ایس ایچ اوز کلرسیداں رہ چکے ہیں کلرسیداں کے عوامی شہری اور تاجر حلقوں نے رانا نعیم،سید سبطین الحسنین اور چوہدری ندیم عباس کو اس اعزاز پر دلی مبارکباد دی ہے
Rawat (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | June 3, 2026): The Rawalpindi Police Chief, Syed Khalid Mahmood Hamdani, continues the tradition of encouraging officers for their excellent performance by recognising outstanding police officials across the district.
In this regard, the Superintendent of Police (Investigation) awarded commendation certificates to several officers for their exemplary performance. Among those honoured was the current Station House Officer (SHO) of Kallar Syedan Police Station, Inspector Chaudhry Nadeem Abbas.
Other recipients included DSP Waris Khan, Rana Naeem and SHO Pindi Cantonment Syed Sabtain-ul-Hussain, both of whom have also previously served as SHOs in Kallar Syedan.
Following the recognition, citizens and trader communities of Kallar Syedan extended heartfelt congratulations to Rana Naeem, Syed Sabtain-ul-Hussain, and Chaudhry Nadeem Abbas, appreciating their professional services and dedication to law enforcement in the region.
واپڈا روات ڈویژن کی باڈی کا بلا مقابلہ انتخاب مکمل، نو منتخب عہدیداران کا اعلان
Unopposed Election of WAPDA Rawat Division Body Completed, New Office Bearers Announced
روات (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 03جون 2026) —واپڈا روات ڈویژن کی ڈویژنل باڈی کا بلا مقابلہ انتخاب،اجلاس میں زونل چیئرمین ملک قمر فاروق کلیامی،زونل سینئر وائس چیئرمین ملک لیاقت خان،زونل وائس چیئرمین عالمگیر پراچہ، زونل سیکرٹری عامر سہیل اور ڈویژنل چیئرمین کینٹ راجہ کامران سلیم نے خصوصی طور پر شرکت کی،اجلاس میں باہمی مشاورت سے درج ذیل عہدیداران بابلی منتخب قرار پائے،ڈویژنل چیئرمین خبر امیر،وائس چیئرمین عدنان ظریف،عالمگیر پراچہ ڈویژنل سیکرٹری،راجہ قدیر، جوائنٹ سیکرٹری۔زونل چیئرمین ملک قمر فاروق کلیامی نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ کارکنوں کے حقوق کے تحفظ اور یونین کے استحکام کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔انہوں نے تمام عہدیداران اور کارکنوں سے اپیل کی کہ 2 جون کو نجکاری کے خلاف ہونے والے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام سب ڈویژنوں، ریونیو دفاتر اور ڈویژنل دفاتر سے کارکنان سو فیصد حاضری یقینی بنائیں اور لیاقت باغ/پریس کلب راولپنڈی پہنچ کر احتجاج کو کامیاب اور مؤثر بنائیں۔