03 June 20026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Section 144 Extended, Outdoor Drone Flying Remains Banned

کلر سیداں;دفعہ 144 میں توسیع، کھلے میدانوں میں ڈرون اڑانے پر پابندی برقرار

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 03جون 2026) —پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کردی گئی۔صوبہ بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اُڑانے پر مکمل پابندی برقرار ہے،محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 روز کی توسیع کر دی،حکومت پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے،ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہے,اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی
انٹیلیجنس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پابندی سے مستثنیٰ قرار دے دیئے گئے،سیکرٹری داخلہ پنجاب نے پابندی ضابطہ فوجداری 1898 کے سیکشن 144(6) کے تحت لگائی،جس کا مقصدعوامی تحفظ، امن و امان کا قیام اور املاک کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے
پنجاب بھر میں انتظامیہ اور پولیس کو احکامات پر من و عن عملدرآمد کی ہدایت کردی گئی ادہر کاروباری طبقے نے ایک بار سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت لوگوں کے منہ سے نوالہ بھی چھیننا چاہتی ہے لوگوں کے کاروبار پہلے ہی تباہ ہو چکے ہیں رہی سہی کسر پنجاب حکومت سمارٹ لاک ڈاؤن کے نام سے پوری کر رہی ہے جس سے بیروزگاری میں بھی اضافہ ہو رھا ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | June 3, 2026): The Government of Punjab has extended Section 144 across the province, maintaining a complete ban on flying drones in open outdoor spaces due to ongoing security concerns.

According to the Home Department, the restriction on outdoor drone usage has been extended for another 30 days under Section 144. Officials stated that the decision has been taken in view of security risks and to ensure public safety and protection of property.

However, limited use of small drones inside halls and marquees during indoor events has been permitted. In such cases, event organisers will be fully responsible for ensuring safe and regulated usage of drones within indoor premises.

The notification further states that intelligence agencies and law enforcement bodies have been exempted from the ban to carry out their operational duties.

The restriction has been imposed under Section 144(6) of the Code of Criminal Procedure 1898, by the Punjab Home Secretary, aiming to maintain law and order and ensure public safety across the province.

Authorities have directed all district administrations and police departments to strictly implement the orders in letter and spirit.

Meanwhile, representatives of the business community have expressed strong reservations over what they termed repeated “smart lockdown-style restrictions,” arguing that such measures are further damaging already struggling businesses. They claimed that livelihoods have already been affected due to economic challenges, and additional restrictions are increasing unemployment and financial pressure on the public.

معذوری ہار گئی، حوصلہ جیت گیا — محمد شعبان جٹ کی کامیابیوں کی شاندار داستان

Disability Defeated, Courage Won — Inspiring Success Story of Muhammad Shaban Jutt

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 03جون 2026) —معذوری ہار گئی، حوصلہ جیت گیا،محمد شعبان جٹ کی کامیابیوں کی روشن داستان۔محمد شعبان جٹ کا شمار ان باہمت اور باوقار لوگوں میں ہوتا ہے جنہوں نے جسمانی معذوری کے امتحان کو اپنے عزم و حوصلے سے شکست فاش دی، ان کے حوصلے،عزم اور خودداری میں کبھی بھی معزوری حائل نہ ہوسکی،اس نوجوان نے جسمانی معزوری کے ذریعے لوگوں کی ہمدردیاں سمیٹنے اور ترس کھانے والی انکھوں میں آنکھیں ڈال کر محنت کے راستے کا انتخاب کیا،مشکلات کے سامنے سر جھکانے کے بجائے اپنے خاندان کی کفالت اور حلال روزی کمانے کا عہد کیا،وقت گزرتا گیا،آزمائشیں آتی رہیں مگر محمد شعبان جٹ ثابت قدم رہے بالآخر ان کی محنت رنگ لائی اور انہیں ڈس ایبل پرسن کوٹہ کے تحت محکمہ تعلیم میں معلم کی ملازمت مل گئی آج انہیں اس پیشہ سے وابستہ ہوئے نو برس مکمل ہو چکے اس دوران انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے اردو اور بی ایڈ کے ساتھ ساتھ لاہور ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ سے CCA کا بھی امتحان پاس کیا اور محمد شعبان جٹ نہایت دیانت داری، خوش اخلاقی اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض منصبی سر انجام دے کر تمام جسمانی معذورں کو یہ پیغام دے رکھے ہیں کہ جسمانی معذوری کا یہ مقصد ہرگز نہیں کہ بھیک مانگنا آپ کا حق و مقدر ہے بلکہ آپ اس معذوری کے باوجود تعلیم حاصل کرکے بہت آگے تک جا سکتے ہیں آپ کی کامیابیوں کی راہ میں جسمانی معذوری ہر گز رکاوٹ نہیں بن سکتی اس کے لیے آپ کو حوصلے اور عزم کی ضرورت ہے جو کامیابی کا پہلا زینہ ہیں۔

Kallar Syedan Market Dispute Resolved Through Reconciliation Efforts Led by Local Leaders

کلرسیداں منڈی مویشیاں تنازع جرگے کے ذریعے حل، فریقین میں صلح ہو گئ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 03جون 2026) —مندرہ منڈی مویشیاں میں ہونے والے جھگڑے کا راضی نامہ سابق رکن بلدیہ کلرسیداں عابد حسین زاہدی کی کوششوں سے ہو گیا۔اس سلسلے میں ایک جرگہ جامعہ غوثیہ معصومیہ مسجد کلرسیداں میں مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کی سربراہی میں ہوا جس میں کلر سیداں اور مندرہ کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،عید سے قبل منڈی مویشیاں مندرہ میں افتخار قریشی فیملی اور کلرسیداں کے چوہدری شہزاد بنارس فیملی کے درمیان ہونے والے جھگڑے میں محمد شہزاد چھریوں کے وار سے چوہدری شہزاد بنارس شدید زخمی ہو گئے تھے،
جرگے میں ایم پی اے راجہ صغیر احمد،راجہ طلال خلیل،شمیم عادل،سید زبیر احمد شاہ،سردار صلاح الدین، سابق ممبران بلدیہ ملک زبیر احمد،جنید بھٹی، عاطف بٹ،یونس بھٹی، سابق ایس پی راجہ اشفاق احمد،سعید بٹ، سائیں امجد،راجہ سکندر، چوہدری محمد صدیق، شہزاد مالک مغل،ملک طارق،راجہ اعجاز،احسان الحق قریشی،چوہدری الیاس، افتخار خاری، محمد رضوان،محمد عمران،راجہ علی تاج، سابق چیئرمین یونین کونسل کوری دولال مامون الرشید قریشی ایڈووکیٹ،سید وحید شاہ،سردار سرفراز،سردار عباس،چوہدری واجد، مسعود قریشی،طارق بھٹی،امیر حسین خان، ملک صابر،عبدالواحد میر، الحاج فرخ اقبال،شبیر حسین قریشی،راجہ مسعود اور راجہ وسیم سمیت کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی۔اس موقع پر عمائدین علاقہ کی درخواست پر مدعی مقدمہ چوہدری شہزاد بنارس نے تمام ملزمان کو فی سبیل اللہ معاف کر دیا جس کے بعد فریقین نےآئندہ بھائی چارے، امن اور باہمی احترام کے ساتھ زندگی گزارنے کے عزم کا اظہار کیا۔جرگہ سے خطاب کرتے ہوے ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے مدعی مقدمہ چوہدری شہزاد بنارس ان کے والد محمد بنارس،اور ان کی تمام برداری کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمان کو معاف کیا انہوں نے فریقین میں مصالحت کے لیے کلیدی کردار ادا کرنے پر سابق سابق رکن بلدیہ عابد حسین زاہدی اور جرگے میں شریک عمائدین کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات معاشرے میں امن، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کا باعث بنتے ہیں۔ جرگے کے اختتام پر ملکی سلامتی، استحکام، ترقی اور علاقہ میں امن و امان کے قیام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Man Arrested in Kallar Syedan Over Attempted Fake COD Parcel Fraud Case

کلرسیداں: جعلی پارسل کے ذریعے 27 ہزار 500 روپے ہتھیانے کی کوشش ناکام، مبینہ ملزم پولیس کے حوالے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 03جون 2026) —ارشد محمود سکنہ دوبیرن کلاں نے مقدمہ درج کروایا کہ میں دوبیرن شہر میں کریانہ کی دکان کرتا ہوں ، میرے دوست محمد شہزاد نے کراچی سے میڈیسن کا پارسل بذریعہ ٹی سی ایس بھیجوایا جو کہ پارسل میڈیسن میں نے بذریعہ ٹی سی ایس وصول کر لیا تھا اور رقم بھی ادا کر دی تھی ۔گزشتہ روز ایک نوجوان لڑکا موٹر سائیکل نمبر ی بی این ایم 578 پر آیا جس نے اپنے اپ کو سی او ڈی کا نمائندہ ظاہر کیا اور نام و پتہ حامد رضا سکنہ بہاولنگر حال مقیم فیص آباد اسلام آباد بتایا اور ایک عدد پارسل میڈیسن جس پر رسید اور ٹیگ جعلی لگا ہوا تھا مجھے کہا کہ یہ آپ پارسل وصول کریں اور مجھے سے مبلغ رقم 27 ہزار پانچ سو روپے کا مطالبہ کیا جو کہ اصل پارسل پہلے وصول کر چکا تھا، جس پر مجھے شک گزرا اور میں نے رقم ادا نہ کی جو کہ مذکورہ کسی رجسٹرڈ کمپنی کا نمائندہ نہ تھا دھوکہ دہی فراڈ سے مجھے جعلی پارسل دے کر رقم ہتھیانا چاہتا تھا جس پر میں نے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

Severe Storm, Heavy Rain and Hail in Pothwar and Several Regions Bring Relief from Heat

پوٹھوار سمیت مختلف علاقوں میں شدید آندھی، طوفانی بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 03جون 2026) —منگل کی شام کو تپتی دھوپ میں موسم نے انگڑائی لی آسمان پر اچانک بادل نمودار ہوئے کے پی کے پوٹھوہار اور سیالکوٹ سمیت متعدد علاقوں میں انتہائی تیز آندھی طوفان کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی کئی علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی بادل خوب برسے جس سے شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور لوگوں نے سکھ کا سانس لیا گوجرخاں بھڈانہ اسلام پورہ جبر کلرسیداں چوکپنڈوری شاہ باغ ساگری روات راولپنڈی اسلام آباد،واہ کینٹ، ٹیکسلا، پنڈدادنخان، خیبر،حضرو، اٹک،پشاور، سیالکوٹ،چارسدہ، نتھیا گلی،ایبٹ اباد،تنگی،کوٹلی ازادکشمیر،جہلم،میانوالی، بنوں،کھاریاں سمیت بیشتر علاقوں میں زوردار آندھی کے بعد انتہائی تیز بارش ہوئی ایسا دکھائی دیتا تھا کہ گویا بادل پھٹ رہے ہیں یہ سلسلہ رات گئے تک جاری تھا

Farewell Lunch Held in Kallar Syedan in Honour of Nambardar Asad Aziz Visiting from Walsall, UK

والسال برطانیہ سے آئے نمبردار اسد عزیز کے اعزاز میں کلرسیداں میں الوداعی لنچ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 03جون 2026) —والسال برطانیہ سے عید کی تعطیلات پر پاکستان سہوٹ حیال آئے ہوئے نمبردار اسد عزیز برطانیہ واپس روانہ ہو گئے ان کے اعزاز میں پیر کے روز مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی نے لنچ دیا جس میں جماعت اسلامی کے رہنما چوہدری ابرار حسین،مسلم لیگ ن کے چوہدری شاہد گجر،چوھدری توقیر اسلم،پاکستان پیپلز پارٹی کلرسیداں سٹی کے جنرل سیکرٹری نصیر اختر بھٹی،محمد عرفان و دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button