03 June 20026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Forest Fire in Jungle No. 71 Injures Forest Department Firefighter During Rescue Operation

کہوٹہ کے جنگل نمبر 71 میں شدید آگ، محکمہ جنگلات کا فائر فائٹر اسجد محمود بری طرح جھلس گیا

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر، 03 جون 2026) کہوٹہ کے نواحی علاقوں جنڈی، ہنیسر اور بگھار شریف کے درمیان واقع جنگل نمبر 71 میں لگنے وال شدید آگ کے دوران محکمہ جنگلات کا ایک فائر فائٹر بری طرح جھلس کر زخمی ہو گیا جبکہ دو دیگر اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق جنگل میں آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران تین افراد آگ کے درمیان پھنس گئے تھے۔ مقامی افراد، محکمہ جنگلات اور امدادی ٹیموں کی مشترکہ کوششوں سے نظر حسین اور ارسلان کو بحفاظت نکال لیا گیا، تاہم محکمہ جنگلات کے فائر فائٹر اسجد محمود ولد غلام رسول شدید جھلس گئے۔

اہل علاقہ نے دشوار گزار جنگلاتی علاقے سے زخمی اسجد محمود کو نکال کر مین سڑک تک پہنچایا جہاں ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ منتقل کیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کے جسم کا بڑا حصہ جھلس گیا تھا جس کے باعث مزید علاج کے لیے انہیں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈویژنل فارسٹ آفیسر راولپنڈی ڈویژن ارم منیر اور ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر راولپنڈی فاروق ستی ہسپتال پہنچ گئے، جہاں انہوں نے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔

ارم منیر نے جنگل نمبر 71 کے دورے کے موقع پر کہا کہ جنگلات کو آگ لگانے والے سماج دشمن عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ انہوں نے محکمہ جنگلات کے افسران اور اہلکاروں کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر آگ بجھانے کے لیے عملی میدان میں موجود ہیں اور ایسے ملازمین محکمہ جنگلات کا فخر ہیں۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ تحصیل کہوٹہ کے سرکاری جنگلات میں غیر قانونی کٹائی ایک سنگین مسئلہ بن چکی ہے۔ ان کے مطابق لکڑی چور اور ٹمبر مافیا قیمتی درختوں کی کٹائی کے بعد شواہد مٹانے کے لیے جنگلات میں آگ لگاتے ہیں، جس کے باعث قیمتی جنگلات اور جنگلی حیات کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

محکمہ جنگلات، ریسکیو اداروں اور مقامی افراد کی جانب سے جنگل نمبر 71 میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں

Kahuta (Pothwar.com – Imran Zamir, June 03, 2026)  A massive fire broke out in Jungle No. 71, located between Jandi, Hanisar, and Baghar Sharif near Kahuta, leaving a Forest Department firefighter seriously injured while battling the blaze.

According to officials, three people became trapped inside the forest during the firefighting operation. Rescue teams, local residents, and Forest Department staff managed to safely evacuate Nazar Hussain and Arsalan, while firefighter Asjad Mahmood, son of Ghulam Rasool, suffered severe burn injuries.

Residents helped carry the injured firefighter from the difficult mountainous terrain to the main road, where Rescue 1122 personnel provided first aid before shifting him to Tehsil Headquarters Hospital Kahuta. Due to the severity of his burns, he was later referred to Rawalpindi for specialized treatment.

Divisional Forest Officer Rawalpindi Division Iram Munir and District Forest Officer Farooq Satti visited the hospital to inquire about the health of the injured personnel and review medical arrangements.

Speaking during a visit to Jungle No. 71, Iram Munir said those responsible for setting forest fires would not escape the law. She praised Forest Department staff for risking their lives to protect forests and described their dedication as a source of pride for the department.

Local residents alleged that illegal logging and timber smuggling continue to threaten government forests in the Kahuta region. They claimed that forest fires are often used to destroy evidence of illegal tree cutting, causing extensive environmental damage.

Efforts by the Forest Department, Rescue 1122, and local volunteers to contain the fire remain underway.

عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل کا فوری ایکشن، کہوٹہ کے مختلف علاقوں میں سٹریٹ لائٹس بحال

Assistant Commissioner Takes Swift Action, Restores Street Lights in Several Kahuta Neighbourhoods

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر، 03 جون 2026)عوامی شکایات اور مقامی میڈیا میں خبر کی اشاعت کے بعد اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل نے فوری نوٹس لیتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں بند پڑی سٹریٹ لائٹس کی بحالی کے احکامات جاری کر دیے، جس کے نتیجے میں اندھیرے میں ڈوبے محلے اور اہم شاہراہیں دوبارہ روشن ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق محلہ کھٹڑاں، محلہ کیپٹن (ر) بنارس کھٹڑ، پروفیسر آصف کھٹڑ محلہ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کہوٹہ سے کہوٹہ کلر روڈ تک اور کہوٹہ کلر بائی پاس پر طویل عرصے سے سٹریٹ لائٹس بند ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

شدید عوامی شکایات اور پریس کلب کہوٹہ میں مسئلے کی نشاندہی کے بعد اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل نے چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ عمیر سلطان کو فوری طور پر سٹریٹ لائٹس بحال کرنے کی ہدایت جاری کی۔

چیف میونسپل آفیسر عمیر سلطان نے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی کہوٹہ کے الیکٹریشن ظہور ہاشمی کو اپنی ٹیم کے ہمراہ متاثرہ علاقوں میں روانہ کیا۔ ظہور ہاشمی اور ان کی ٹیم نے مختلف مقامات پر مرمتی کام مکمل کرتے ہوئے عرصہ دراز سے بند سٹریٹ لائٹس کو دوبارہ فعال کر دیا۔

سٹریٹ لائٹس کی بحالی کے بعد متاثرہ محلے، گلیاں اور مرکزی سڑکیں روشنی سے جگمگا اٹھیں، جس پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل، چیف میونسپل آفیسر عمیر سلطان، الیکٹریشن ظہور ہاشمی اور پریس کلب کہوٹہ کا شکریہ ادا کیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سٹریٹ لائٹس کی بحالی سے نہ صرف رات کے وقت آمدورفت میں آسانی پیدا ہوئی ہے بلکہ سیکیورٹی صورتحال میں بھی بہتری آئے گی۔

Residents Reject Proposed Merger of Historic Panjar Union Council with Nahr in New Delimitation Plan

نئی حلقہ بندیوں میں یونین کونسل پنجاڑ کو نرڑ کے ساتھ منسلک کرنے کا فیصلہ مسترد، اہلیان علاقہ کا شدید احتجاج

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر، 03 جون 2026)حکومت کی جانب سے مجوزہ نئی حلقہ بندیوں کے تحت تحصیل کہوٹہ کی قدیمی اور تاریخی یونین  کونسل پنجاڑ کو ملحقہ مواضعات اور دیہاتوں سمیت یونین کونسل نرڑ کے ساتھ منسلک کرنے کے فیصلے پر اہلیان علاقہ نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے سراسر ناانصافی اور غیر منصفانہ اقدام قرار دیا ہے۔

پنجاڑ اور اس کے ملحقہ دیہات بھنتی، براٹھیاں، بندلہ، جیوڑہ، سوہا اور کلوئیاں کے سینکڑوں معززین اور عوامی نمائندوں نے ایک بڑے جرگے میں شرکت کرتے ہوئے متفقہ طور پر اس فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ پنجاڑ ایک تاریخی، قدیمی اور منفرد شناخت رکھنے والا علاقہ ہے، جس کی الگ ثقافتی، سماجی اور انتظامی حیثیت کو ختم کرنے کی کسی بھی کوشش کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

جرگے سے خطاب کرتے ہوئے سابق تحصیل نائب ناظم کہوٹہ راجہ ریاض احمد، سابق صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ سردار سلطان ایڈووکیٹ، سردار عمران ایڈووکیٹ، محمود ستی اور دیگر مقررین نے کہا کہ پنجاڑ کی تاریخی شناخت برقرار رکھنا اہل علاقہ کا بنیادی حق ہے اور اسے کسی دوسرے یونین کونسل کے ساتھ ضم کرنا مقامی عوام کی خواہشات کے خلاف ہے۔

مقررین نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں کے اس فیصلے کے خلاف جلد متعلقہ فورمز پر باضابطہ اعتراضات جمع کرائے جائیں گے اور قانونی و جمہوری طریقے سے اپنا مؤقف پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور متعلقہ ادارے عوامی رائے کا احترام کرتے ہوئے پنجاڑ کی الگ حیثیت کو برقرار رکھیں۔

اجتماع کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یونین کونسل پنجاڑ کی تاریخی اور انتظامی شناخت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قانونی اور جمہوری جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

Annual Urs Prayer Gathering of Baba Godri Badshah (RA) Held at Dr. Mansoor Ali Janjua’s Residence in Bagla Rajgan

ڈاکٹر منصور علی جنجوعہ کی رہائش گاہ پر حضرت بابا گودڑی بادشاہؒ کے سالانہ عرس کے سلسلے میں پروقار دعائیہ محفل کا انعقاد

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3جون2026)
معروف سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر منصور علی جنجوعہ کی رہائش پر حضرت بابا گودڑی بادشاہؒ کے سالانہ عرس کے سلسلے میں پروقار محفل،صاحبزادہ ساہیں رضوان فاروق صادق حسن سجادہ نشین مرکزی دربار عالیہ سیاح شریف و صدر انٹرنشیل مشائخ کونسل یو کے سمیت علمائے کرام، اہلیان علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر علمائے کرام نے اولیائے کرام کے دین کے حوالے سے خدمات پر روشنی ڈالی،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل یونین کونسل مٹور کے علاقہ بگلہ راجگان میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر منصور علی جنجوعہ کی رہائش پر حضرت بابا گودڑی بادشاہؒ کے سالانہ عرس کے حوالے منعقدہ دعائیہ محفل کا انعقاد کیا جس میں میں صاحبزادہ ساہیں رضوان فاروق صادق حسن سجادہ نشین مرکزی دربار عالیہ سیاح شریف و صدر انٹرنشیل مشائخ کونسل یو کے، صاحبزادہ ساہیں عمران فاروق، مولانا اقبال قریشی، بابو راجہ ظفر اقبال، راجہ تبسم جنجوعہ بگلہ راجگان، راجہ انجم جنجوعہ بگلہ راجگان، راجہ یاسر جنجوعہ موڑی راجگان، ملٹری اکاؤئنٹ آفیسر چوہدری زاہد رشید ممبال، معروف سوشل میڈیا ایکٹیویس صحافی راجہ آصف محمود، راجہ حسنین جنجوعہ، راجہ قاسم، راجہ آصف کریمداد سمیت بڑی تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی اس موقع پر علامہ اقبال قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اولیاء اللہ کے مزارات رشد و ہدایت کا سرچشمہ ہیں۔ یہاں سے آج بھی لوگ فیوض و برکات پا رہے ہیں صوفیائے کرام نے دین اسلام کی ترویج کی اور بر صغیر پاک و ہند میں اسلامی تعلیمات کو فروغ دیااور لاکھوں لوگوں کو حلقہ بگوش اسلام کیاآخر میں تمام عالم اسلام کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کی گی اور شرکاء میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

Kahuta Residents Protest Unchecked Milk and Yogurt Prices, Demand Action Against Profiteers

کہوٹہ میں دودھ اور دہی کی قیمتیں بے قابو، عوام ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر، انتظامیہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3جون2026)
کہوٹہ میں پرائس کنٹرول انتظامیہ “ستو “پی کر سو گئی عوام ناجائز منافع خوروں کے نرغے میں شہر بھر میں دودھ اور دہی کی قیمتیں بے قابو، انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام اور خاموش تماشائی،کہوٹہ شہر میں دودھ اور دہی کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں جبکہ انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں انتظامیہ کی کارکردگی صرف ٹک ٹاک اور تصویروں تک محدود رہ گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ دودھ اور دہی سرکاری نرخ نامے سے کہیں زیادہ قیمت پر فروخت کیے جا رہے ہیں اور حکومتی ریٹ لسٹ پر عملدرآمد نظر نہیں آ رہا۔شہریوں نے یہ بھی شکایت کی ہے کہ بعض مقامات پر ناقص اور مبینہ طور پر ملاوٹ شدہ دودھ اور دہی فروخت کیا جا رہا ہے، جس سے عوام کی صحت کو خطرات لاحق ہیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ مہنگے داموں اور غیر معیاری اشیائے خورونوش کی فروخت کے خلاف فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ کہوٹہ میں دودھ اور دہی کی قیمتوں اور معیار کے حوالے سے زمہ داران عناصر کے خلاف فوری کاروائی کی جائے، اور سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

JI Youth Leader Malik Abdul Qayyum Awan Says IMF-Influenced Budget Undermines National Sovereignty

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2جون2026)
جماعت اسلامی یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت ملک عبدالقیوم اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ کی آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن کے مطابق تیاری ملکی خود مختاری، قومی وقار اور عوامی مفادات کے خلاف ہے۔ غیر ملکی مالیاتی اداروں کی براہ راست مداخلت نے پاکستان کی معاشی آزادی کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور حکمران طبقہ ملک و قوم کی عزت، وقار اور خود مختاری کو دا پر لگا چکا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اس وقت تک عوام کو حقیقی ریلیف فراہم نہیں کر سکتی جب تک ملک کی معاشی پالیسیوں پر ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کا اثر و رسوخ برقرار رہے گا۔ ہر سال بجٹ کی تیاری سے قبل آئی ایم ایف کی شرائط کو مد نظر رکھا جاتا ہے جس کے نتیجے میں عوام پر نئے ٹیکسوں کا بوجھ ڈال دیا جاتا ہے جبکہ اشرافیہ کو مراعات دی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور بڑھتے ہوئے یوٹیلٹی بلوں کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں، ایسے میں مزید ٹیکسوں اور مہنگائی پر مبنی بجٹ کسی صورت قابل قبول نہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button