31 May 2026DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat: Special Court System Launched for Overseas Pakistanis, Property Cases

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی عدالتی نظام کا آغاز

روات  (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرم الحق قریشی | 31 مئی 2026) —بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے بڑی سہولت متعارف کروا دی گئی ہے،جائیداد کیسز کیلئے الگ عدالتی نظام قائم کیا جائے گا، اوورسیز پاکستانی اب ویڈیو لنک اور ای فائلنگ کے ذریعے پاکستان آئے بغیر مقدمات کی پیروی کر سکیں گے بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کا کہنا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جائیدادوں کے تحفظ کے لیے ’قانون برائے تحفظ املاک اوورسیز پاکستانی 2024ء‘ نافذ کر دیا گیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی تاکہ جائیدادوں سے متعلق تنازعات اور غیر قانونی قبضوں کے مقدمات کو تیزی سے نمٹایا جا سکے۔
’رونامہ جنگ‘ کے مطابق بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کا اپنے اعلامیے میں کہنا ہے کہ نئے قانون کے تحت اوورسیز پاکستانیوں کو ان کی جائیدادوں کے مکمل قانونی حقوق فراہم کیے جائیں گے جبکہ ان کے مقدمات کے لیے الگ عدالتی نظام تشکیل دیا جا رہا ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے اعتماد میں اضافہ اور ان کے اثاثوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے گا۔

قانون کے تحت قائم خصوصی عدالتیں صرف اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں سے متعلق کیسز کی سماعت کریں گی، اسلام آباد میں ایک ایسی عدالت نے کام شروع کر دیا ہے جبکہ پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں بھی اس نظام کو مرحلہ وار توسیع دی جا رہی ہے۔ اوورسیز پاکستانی اب اپنی شکایات اور مقدمات کے لیے الیکٹرانک فائلنگ کی سہولت استعمال کر سکیں گے جبکہ عدالتی کارروائی میں شرکت کے لیے ویڈیو لنک کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ وہ پاکستان آئے بغیر اپنے مقدمات کی پیروی کر سکیں۔
اعلامیے کے مطابق خصوصی عدالتوں کو مقدمات کے فیصلے کے لیے مقررہ مدت دی گئی ہے اور ہر کیس کا فیصلہ 90 دن کے اندر سنانا لازم ہو گا جبکہ اپیل کی صورت میں ہائی کورٹ بھی 90 دن کے اندر فیصلہ کرنے کی پابند ہو گی۔ حکام کے مطابق نئے قانون سے اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل، جن میں غیر قانونی قبضہ، ملکیتی تنازعات اور جعل سازی شامل ہیں، میں کمی آئے گی جبکہ اس اقدام سے ملک میں سرمایہ کاری کے اعتماد کو بھی فروغ ملے گا۔

Rawat (Pothwar.com — Ikram Ul Haq Qureshi | May 31, 2026): A major facilitation measure has been introduced for overseas Pakistanis as a separate judicial system is being established to handle property-related cases. Under the new arrangement, overseas Pakistanis will now be able to pursue their legal cases without travelling to Pakistan, using video link hearings and electronic filing systems.

According to the Bureau of Immigration and Overseas Employment, the “Protection of Property Rights of Overseas Pakistanis Act 2024” has been implemented to safeguard the assets of Pakistanis living abroad. Under this law, special courts are being set up across the country to expedite the resolution of property disputes and illegal possession cases.

The government stated that these courts will exclusively deal with cases related to overseas Pakistanis’ properties. A pilot court has already started functioning in Islamabad, while the system is being gradually expanded to Punjab and other provinces.

The new legal framework allows overseas Pakistanis to submit complaints and case files electronically. Court appearances can also be made through video conferencing, ensuring participation without physical presence in Pakistan.

Authorities have set a strict timeline for case disposal, requiring decisions within 90 days. In case of appeal, High Courts will also be bound to decide within 90 days.

Officials believe this initiative will strengthen trust among overseas Pakistanis, protect their property rights, reduce issues such as illegal occupation and fraud, and encourage greater investment in the country.

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button