Kallar Syedan: Eid-ul-Adha Celebrated with Religious Zeal
کلرسیداں و گردونواح میں بھی عیدالاضحی پورے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی
Ikram Ul Haq Qureshi11 hours ago
کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرم الحق قریشی | 29 مئی 2026) —دنیا بھر اور پاکستان کے دیگر علاقوں کی طرح کلرسیداں و گردونواح میں بھی عیدالاضحی پورے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی سینکٹروں مساجد میں نمازعید کے اجتماعات ہوئے ہزاروں مقامات پر مویشی ذبح کرکے سنت ابراہیمی ادا کی گئی کلرسیداں میں نماز عید کے بڑے اجتماعات جامعہ مسجد نور،مسجد شیخاں،جامعہ مسجد سیداں،جامعہ غوثیہ معصومیہ گلستان غوث اعظم،جامعہ مسجد ناشاہی،جامعہ مسجد علی میں ہوئے چوآخالصہ میں جامعہ مسجد صدیق اکبر،جامعہ مسجد حنفیہ،جامعہ مسجد انوارالقران،جامعہ مسجد فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا میں ہوئے اس کے علاؤہ سموٹ،منیاندہ،نلہ مسلماناں،دوبیرن کلاں، سکوٹ،ممیال،دھمالی،بھلاکھر،کنوہا،گف،غزن اباد،بشندوٹ،نوتھیہ، موہڑہ بختاں،پیرگراٹہ سیداں،تریل،اراضی،چوکپنڈوری،چنام،ڈیرہ خالصہ میں ہوئے جہاں ہزاروں فرزندان توحید نے نماز عید ادا کی،
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | May 29, 2026) — Like the rest of Pakistan and Muslim communities around the world, Eid-ul-Adha was celebrated in Kallar Syedan and its surrounding areas with great religious enthusiasm and devotion.
Hundreds of Eid prayer congregations were held in mosques across the region, while thousands of animals were sacrificed to fulfil the Sunnah of Hazrat Ibrahim (AS).
In Kallar Syedan city, major Eid prayer gatherings took place at Jamia Masjid Noor, Masjid Sheikhan, Jamia Masjid Syedan, Jamia Ghausia Masoomia Gulistan Ghaus-e-Azam, Jamia Masjid Na Shahi, and Jamia Masjid Ali, where large numbers of worshippers offered Eid prayers.
Similarly, in Choa Khalsa, large congregations were held at Jamia Masjid Siddiq Akbar, Jamia Masjid Hanafia, Jamia Masjid Anwar-ul-Quran, and Jamia Masjid Fatimat-uz-Zahra (SA).
Apart from these locations, Eid prayers were also offered in Smot, Manianda, Nala Musalmana, Doberan Kallan, Skot, Mamyal, Dhamali, Bhallakhar, Kanoha, Guff, Ghazan Abad, Bishandot, Nothia, Mohra Bakhtan, Peergraata Syedan, Trill, Arazi, Chowk Pindori, Chanam, and Dera Khalsa.
Thousands of faithful gathered at these mosques and Eid grounds to offer Eid prayers and participate in the religious rituals of sacrifice, reflecting unity, devotion, and the true spirit of Eid-ul-Adha.
کلر سیداں میں غیر قانونی کھالیں جمع کرنے پر چار افراد کے خلاف مقدمہ درج
Cases Registered Against Four Individuals for Illegal Collection of Animal Hides in Kallar Syedan
کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرم الحق قریشی | 29 مئی 2026) —کلر سیداں میں غیر قانونی طور پر جانوروں کی کھالیں جمع کرنے کے الزام میں مختلف تنظیموں و مدارس کے 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ دفعہ 188 تعزیراتِ پاکستان کے تحت درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کو سپیشل برانچ کی جانب سے اطلاع موصول ہوئی کہ تحصیل کلر سیداں کے مختلف علاقوں میں بعض افراد اور تنظیمیں بغیر این او سی اور سرکاری اجازت نامے کے جانوروں کی کھالیں جمع کر رہی ہیں۔رپورٹ میں عبدالحفیظ ولد یعقوب خان مدرسہ جامعہ عمر فاروق، وقار حسین شاہ عطاری دعوت اسلامی ،مولانا فخر نوید، عالمہ بی بی ویلفیئر ٹرسٹ چوکپنڈوری اور چوہدری محمد حنیف صدر مسجد اند مدرسہ گلزار حبیب، بھکڑال روڈ چوکپنڈوری کے نام شامل کیے گئے ہیں، ان پر مختلف مدارس اور فلاحی اداروں کے ذریعے کھالیں اکٹھی کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ کلر سیداں کو قانونی کارروائی کی ہدایت جاری کی گئی، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔ پولیس حکام کے مطابق معاملے کی مکمل چھان بین کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
Suthra Punjab Teams Keep Kallar Syedan Clean During Eid-ul-Adha Operations
عیدالاضحیٰ پر ستھرا پنجاب ٹیموں کی شاندار کارکردگی، کلرسیداں کو صاف ستھرا رکھا گیا
کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرم الحق قریشی | 29 مئی 2026) —کلرسیداں میں عید کے پہلے روز اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں ڈاکٹر سیدہ زینب حسین کی نگرانی میں ستھرا پنجاب کی ٹیموں نے نان اسٹاپ دن رات کام کرکے ہزاروں ٹن آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگا کر تمام دیہات قصبات گلی محلوں کو ستھرا رکھا جس کا سہرا ستھرا پنجاب کی تمام یوسیز میں موجود ٹیموں کو جاتا ہے جنہوں نے کمال جانفشانی سے کام کیا ایک فون کال پر آلائشیں اٹھا لی جاتیں اس کے علاؤہ بھی ان کی مختلف ٹیمیں مختلف علاقوں میں مسلسل گشت کرتی رہیں تمام ٹیموں نے ازحد محنت لگن سے کام کیا جس کی بدولت علاقہ بھر میں نہ کوئی آلائش کہیں پڑی دکھائی دیتی ہیں نہ ہی کہیں سے کسی بدبو کی کوئی شکایت ملی جس پر تمام لوگوں نے ستھرا پنجاب کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں شاباش دی اس سے قبل ستھرا پنجاب کی ٹیموں نے تمام مساجد اور بازاروں کو صاف کرنے کے بعد وہاں پر چونا چھڑک کر جراثیم کو سر ہی اٹھانے کی مہلت نہ دی جس کی وجہ سے تمام علاقوں کے تمام لوگوں نے ستھرا پنجاب کے زمہ داران اور اہلکاروں کو شاباش دی ہے۔
Youm-e-Takbeer Ceremony Held in Rajam, Community Leaders Participate with Cake-Cutting Event
رجام میں یومِ تکبیر کی تقریب، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت، کیک بھی کاٹا گیا
کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرم الحق قریشی | 29 مئی 2026) — رجام میں بھی یوم تکبیر کی ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان فلمز سینسر بورڈ کے رکن محمد ظریف راجا نے بطور خاص شرکت کی۔اس موقع پر راجہ محمد ارشاد، راجہ راشد، ماسٹر محمد فیاض، راجہ ذولفقار ساجد، صدیق بھٹی،حافظ عبدالوحید،حاجی رفاقت حسین،چوھدری صہیب، چوھدری نعیم، راجہ اکرم، راجہ واجد،چوھدری طارق،چوھدری تبریز، چوھدری ساجد،چوھدری گل وزیر،چوھدری چنگیز، چوھدری جاوید، چوھدری وحید،چوھدری شوکت،چوھدری اخلاق، نمبردار ذیشان،چوھدری انصر،چوھدری ظفر، چوھدری واجد،چوھدری ریاض،چوھدری فیصل، چوھدری محبوب، چوھرری مرسلین عرف پپو،چوھدری اشفاق،میجر راجہ ثقلین،راجہ شبیر، راجہ واجد، راجہ حمزہ، راجہ ناصر،راجہ منیب، راجہ اسلام،چوھدری ربنواز،راجہ کامران و دیگر نے شرکت کی اور کیک بھی کاٹا۔
Raja Sagheer Ahmed Says Pakistan’s Nuclear Tests Were a Bold Decision by Nawaz Sharif at Youm-e-Takbeer Ceremony
یومِ تکبیر تقریب: راجہ صغیر احمد کا نواز شریف کے ایٹمی دھماکوں کے فیصلے کو جراتمندانہ اقدام قرار
کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرم الحق قریشی | 29 مئی 2026) —یوم تکبیر کے موقع پر بسنتہ یوسی بشندوٹ میں بھی تقریب منعقد ہوئی جس میں مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد مہمان خصوصی تھے اس موقع پر چوھدری نعیم بنارس و دیگر بھی موجود تھے راجہ صغیر احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما میاں نواز شریف نے بھارتی دھماکوں کے بعد معزرت خواہانہ رویہ اختیار کیا نہ یہ مضحکہ خیز بیان دیا کہ کیا میں بھارت پر حملہ کروں؟ میاں نواز شریف نے تمام تر مالی پیشکشوں اور خطرناک دھمکیوں کے باوجود ونی وقار سلامتی کے لیئے ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو پہلے اسلامی ایٹمی ملک کا درجہ دیا اس وقت پوری قوم میاں نوازشریف کی پشت پر کھڑی تھی فیس بک سیاست دانوں نے ابھی جنم نہ لیا تھا ورنہ وہ یہ بھی کہہ سکتے تھے کہ اربوں روپے لے لو مراعات لو ایٹمی دھماکے کرکے ہم نے کیا کرنا ہے انہوں نے کہا کہ اج ایران کے معاملے میں امریکہ اور اسرائیل کے اس پر حملوں نے ثابت کیا کہ پاکستانی قیادت نے ماضی میں ملک جو ایٹمی ملک بنا کر درست فیصلہ کیا تھا ہم دنیا بھر کی پابندیاں بھی سہہ گئے۔فیصلوں کے لیئے قیادت کا دلیر ہونا ضروری ہے۔مسلم لیگ ن نے ایٹمی دھماکے کیئے مسلم لیگ ن کی ہی قیادت میں بھارتی جارحیت اور غرور کو شکست فاش دی
Kallar Syedan Marks Youm-e-Takbeer with Tribute to Pakistan’s Nuclear Heroes
کلرسیداں میں یومِ تکبیر کی تقریب، پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والوں کو خراجِ تحسین
کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرم الحق قریشی | 29 مئی 2026) —یوم تکبیر کے حوالے سے تقریب جمعرات کی سہ پہر چار بجے چواروڈ پر امن کمیٹی کے رکن مسعود احمد بھٹی کے دفتر میں منعقد ہوئی جس میں سابق سٹی ناظم شیخ حسن ریاض، سابق نائب ناظم راجہ ظفر محمود،مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،جنرل سیکرٹری زین العابدین عباس،سینئر نائب صدر صوبیدار غلام ربانی،نائب صدر شاہد جمیل عباسی، شیخ ندیم احمد،مسعود احمد بھٹی نے شرکت کی اور ملک کو ایٹمی قوت بنانے کے تمام کرداروں کے جذبے کو بیحد سراہتے ہوئے کہا کہ آج ایران کے حالات سے یہ درس ملا کہ پاکستان نے اس مشکل وقت میں مشکل فیصلہ کر کے قوم کے مستقبل کو محفوظ کیا مقررین نے کہا کہ ہر وہ شخص اور ادارہ جس نے ملک کو ایٹمی قوت بنانے میں اپنا کردار ادا کیا وہ پوری قوم کے ہیرو ہیں آج ہم اپنے ازلی دشمن بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کرکے بھی بات کر سکتے ہیں تو اس کی واحد وجہ ملک کا ایٹمی قوت ہونا ہے انہوں نے میاں نواز شریف کا بطور خاص ذکر کیا انہوں نے تمامتر دباؤ اور اربوں ڈالر کی پیشکشیں مسترد کرکے بھی ایٹمی دھماکے کرکے ملک کا مستقبل محفوظ کیا اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔
Raja Tariq Criticises ‘Fair-Weather’ PML-N Supporters Over Youm-e-Takbeer Events
راجہ طارق کی یومِ تکبیر تقریبات میں ’’موسمی‘‘ لیگی کارکنوں پر تنقید
کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرم الحق قریشی | 29 مئی 2026) —سابق رکن ضلع کونسل راولپنڈی ماسٹر محمد فضل کے فرزند راجہ طارق نے کہا کہ وقت وقت کی بات ہے آج وہ لوگ بھی مسلم لیگ ن کے رہنما ہیں جو ماضی میں مسلم لیگ ن کے تمام پروگراموں سے جان بوجھ کر بھاگ جاتے تھے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ وہ نام نہیں لیں گے مگر ایک تقریب میں شریک لوگوں کو دیکھا جن میں وہ لوگ بھی شامل تھے جو مشرف دور میں ہماری منت ترلے پر بھی 28 مئی کے پروگرام میں شریک نہیں ہوتے تھے مگر یہ بھی اقتدار کی وجہ ہے کہ وہ آسان وقت میں دستیاب ہیں
Youm-e-Takbeer Celebrated in Choa Khalsa with Cake-Cutting Ceremony
چوآخالصہ میں یومِ تکبیر کی تقریب، شرکاء نے کیک کاٹا اور قومی جذبے کا اظہار کیا
کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرم الحق قریشی | 29 مئی 2026) —چوآخالصہ میں بھی یوم تکبیر کی ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان فلمز سینسر بورڈ کے رکن محمد ظریف راجا نے بطور خاص شرکت کی۔اس موقع پر راجہ محمد ارشاد، راجہ راشد، ماسٹر محمد فیاض، راجہ ذولفقار ساجد، صدیق بھٹی،حافظ عبدالوحید،حاجی رفاقت حسین،چوھدری صہیب، چوھدری نعیم، راجہ اکرم، راجہ واجد،چوھدری طارق،چوھدری تبریز، چوھدری ساجد،چوھدری گل وزیر،چوھدری چنگیز، چوھدری جاوید، چوھدری وحید،چوھدری شوکت،چوھدری اخلاق، نمبردار ذیشان،چوھدری انصر،چوھدری ظفر، چوھدری واجد،چوھدری ریاض،چوھدری فیصل، چوھدری محبوب، چوھرری مرسلین عرف پپو،چوھدری اشفاق،میجر راجہ ثقلین،راجہ شبیر، راجہ واجد، راجہ حمزہ، راجہ ناصر،راجہ منیب، راجہ اسلام،چوھدری ربنواز،راجہ کامران و دیگر نے شرکت کی اور کیک بھی کاٹا