26 May 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Major Changes in Kahuta Tehsil Union councils

تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسلز میں بڑی تبدیلیاں

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر | 26 مئی 2026):
حکومت پنجاب نے راولپنڈی ضلع میں بلدیاتی حدود کی نئی حلقہ بندیوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تحصیل کہوٹہ میں مجموعی طور پر 12 یونین کونسلز کا اعلان کیا گیا ہے۔

نئی حلقہ بندیوں کے تحت تاریخی اہمیت کی حامل یونین کونسل پنجاڑ کو ختم کر دیا گیا ہے۔ پنجاڑ، کلٹیہ اور سوہا کے علاقوں کو اب یونین کونسل نرڑ میں شامل کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح جیوڑہ گاؤں کا بلاک نمبر 116040602 بھی یونین کونسل نرڑ کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔

پرانے یونین کونسل پنجاڑ کی جگہ نئی یونین کونسل سلامبڑ قائم کی گئی ہے، جس کے ساتھ ٹپیالی گاؤں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ تاہم مقامی سطح پر اس فیصلے کو محل وقوع کے لحاظ سے غیر موزوں قرار دیا جا رہا ہے۔

اسی طرح یونین کونسل دوبیرن خورد کو ختم کر کے یونین کونسل ہنیسر تشکیل دی گئی ہے، جبکہ ایک نئی یونین کونسل لونہ بھی قائم کی گئی ہے جس میں پیکاں کلاہنہ، سہالی فیروزال، سروٹ، بھون اور دیگر علاقے شامل کیے گئے ہیں۔

نئی حلقہ بندیوں کے نتیجے میں پرانی یونین کونسلز کے خاتمے اور علاقوں کی نئی تقسیم سے انتظامی نقشے میں بڑی تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔

مقامی مبصرین کے مطابق اب تک عوامی ردعمل محدود ہے، جس کی وجہ یا تو آگاہی کی کمی ہے یا سیاسی سطح پر محتاط رویہ۔ تاہم آئندہ دنوں میں اس نوٹیفکیشن پر عوامی رائے مزید واضح ہونے کی توقع ہے۔

Kahuta (RPothwar.com, Imran Zamir | 26 May 2026):
The Government of Punjab has officially announced the new delimitation of local government boundaries in Rawalpindi District.

According to a notification issued by the Secretary Local Government, Government of Punjab, a total of 12 Union Councils have been notified for Kahuta Tehsil.

Under the new delimitation plan, the historically significant Union Council of Panjar has been abolished. Areas including Panjar, Kaltia, and Soha have now been merged into Union Council Nahr. Additionally, a block of Jiora village (Block No. 116040602) has also been included in UC Narar.

A new Union Council named Salambar has been created in place of Panjar, with the village Tipiali attached to it. However, the decision has raised concerns regarding geographical suitability.

Similarly, UC Doberan Khurd has been dissolved and replaced with UC Haniser. A new Union Council Loona has also been formed, comprising Pikan Kalanah, Sahali Ferozal, Saroot, Bhoon, and the surrounding areas.

The restructuring has resulted in significant changes to traditional administrative boundaries, with several old Union Councils either abolished or reallocated into newly formed ones.

Observers note that public reaction to the new notification has so far been limited, suggesting either a lack of awareness among residents or a cautious political response. However, it is expected that clearer public opinion will emerge in the coming days regarding satisfaction or opposition to the new delimitation.

کہوٹہ بس اسٹینڈ پر اوورلوڈنگ اور اوورچارجنگ کے خلاف سخت کارروائی

Strict Action Against Overloading and Overcharging at Kahuta Bus Stand

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر، 26 مئی 2026) —
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ محترمہ شیریں گل اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن نے جنرل بس اسٹینڈ کا دورہ کیا، جہاں اوورلوڈنگ اور اوورچارجنگ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔

دورے کے دوران مختلف بسوں کی چیکنگ کی گئی جبکہ مسافروں سے کرایوں اور سفری سہولیات کے بارے میں معلومات بھی حاصل کی گئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ شہریوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، اور اوورچارجنگ و اوورلوڈنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی کہ حکومتی مقررہ کرایوں اور حفاظتی اصولوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل کی جانب سے کی جانے والی کارروائی کو شہریوں نے سراہا اور اسے عوامی مفاد میں ایک اہم اور مثبت قدم قرار دیا۔

Crackdown on Overloading and Overcharging at Kahuta Bus Stand

کہوٹہ بس اسٹینڈ پر اوورلوڈنگ اور اوورچارجنگ کے خلاف سخت کارروائی

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر، 26 مئی 2026) —
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ محترمہ شیریں گل اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن نے جنرل بس اسٹینڈ کا دورہ کیا اور اس دوران اوورلوڈنگ اور اوورچارجنگ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔

دورے کے دوران مختلف بسوں کی چیکنگ کی گئی جبکہ مسافروں سے کرایوں اور سفری سہولیات کے بارے میں معلومات بھی حاصل کی گئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ شہریوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور اوورچارجنگ و اوورلوڈنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی کہ حکومتی مقررہ کرایوں اور حفاظتی اصولوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسافروں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل کی اس کارروائی پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے عوامی مفاد میں ایک اہم اور مثبت اقدام قرار دیا۔

Extensive Arrangements for Eid-ul-Adha in Kahuta; Administration Reviews Cattle Market and Bus Stand

عیدالاضحیٰ کے لیے کہوٹہ میں وسیع انتظامات، انتظامیہ کا مویشی منڈی اور بس اسٹینڈ کا دورہ

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر، 26 مئی 2026) —
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ محترمہ شیریں گل، چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ عمیر سلطان اور جی ایم صاف ستھرا پروگرام رانا شعیب نے سخی سبزواری روڈ پر قائم مویشی منڈی اور جنرل بس اسٹینڈ کہوٹہ کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران لاری اڈہ کہوٹہ میں مسافروں سے ان کے مسائل کے حوالے سے گفتگو کی گئی جبکہ پانی، صفائی، لائٹس اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل نے اخباری نمائندوں اور شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر تحصیل کہوٹہ میں مجموعی طور پر 453 سینیٹری ورکرز تین شفٹوں میں ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ 83 گاڑیاں، بائیکس، لوڈر رکشے، کنٹینرز اور ٹرالیاں صفائی اور انتظامی امور کے لیے مختص کی گئی ہیں جبکہ مویشی منڈی میں محکمہ لائیو اسٹاک، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122، ایم سی ہیلتھ، ٹریفک وارڈنز اور پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مویشی منڈی میں عوام اور جانوروں کے لیے پینے کے پانی، پارکنگ اور سایہ دار جگہوں کا مناسب بندوبست کیا گیا ہے جبکہ آلائشوں اور صفائی کے لیے خصوصی بیگز بھی تقسیم کیے گئے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ عید کے موقع پر ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور کم عمر ڈرائیونگ سے اجتناب کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ندی نالوں پر نہانے پر مکمل پابندی عائد ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button