23 May 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Case Registered Against Bar Secretary and Others for Interfering in Government Operation

کلر سیداں میں سرکاری کارروائی میں مداخلت پر بار سیکرٹری سمیت متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 23مئی 2026)—کلرسیداں پولیس نے تحصیلدار چوھدری ظفراقبال کی درخواست پر کارسرکار میں مداخلت کرنے کے الزام میں کلرسیداں بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چوھدری اعجاز حسین گجر سمیت دس پندرہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تحصیلدار ظفراقبال نے پولیس کو درخواست دی کہ وہ بحکم اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اپنے پٹواریوں، گرداور،پولیس اور ستھرا پنجاب کے عملے کےبشندوٹ میں زیرتقسیم رقبہ پر سے دیوار گرا تھا کہ مسمیان فیصل،عدنان،اعجاز گجر ہمراہ دس پندرہ مسلح اشخاص آ گئے اور للکارا کہ یہاں سے بھاگ جاو یہ دیوار نہ گراؤ ورنہ جان سے مار دیں گے سرکاری ٹریکٹر ڈرائیور شاہد کو بھی گلے سے پکڑ کر نیچے اتارا گیا واقعہ کی اطلاع ملنے پر اے سی صاحبہ بھی موقع پر پہنچ آئیں تمام ملزمان جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے جس پر کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram ul Haq Qureshi | May 23, 2026) — Kallar Syedan Police have registered a case against Kallar Syedan Bar Association General Secretary Chaudhry Ejaz Hussain Gujjar and 10 to 15 unidentified persons on charges of interfering in official government duties.

According to police sources, Tehsildar Chaudhry Zafar Iqbal submitted an application stating that, under the orders of the Assistant Commissioner Kallar Syedan, he, along with patwaris, gardawar, police personnel, and Suthra Punjab staff, was demolishing a wall on disputed land in Bishandoot when the accused persons arrived at the scene.

The complainant alleged that Faisal, Adnan, Ejaz Gujjar, and several armed individuals threatened the officials and warned them to stop demolishing the wall or face serious consequences. During the incident, government tractor driver Shahid was reportedly dragged down from the vehicle by force.

Upon receiving information about the situation, the Assistant Commissioner also reached the spot. The accused allegedly fled the scene while issuing death threats. Following the complaint, Kallar Syedan Police registered a case and started further investigation into the matter.

پنجاب بار کونسل کا کلر سیداں بار سیکرٹری کے خلاف درج مقدمے کی مذمت، فوری اخراج کا مطالبہ

Punjab Bar Council Condemns FIR Against Kallar Syedan Bar Secretary, Demands Immediate Withdrawal

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 23مئی 2026)—ادہر پنجاب بار کونسل نے بھی چوہدری اعجاز حسین گجر ایڈووکیٹ کے خلاف مقدمہ کے اندراج کی مذمت کی ہے پنجاب بارکونسل کے وائس چیئرمین خواجہ قیصر بٹ،فخر حیات خان چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نے بھی مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری بار کلرسیداں چوھدری اعجاز گوجر کے خلاف تحصیلدار کلرسیداں ظفراقبال کی جانب سے درج کروائی گئی من گھڑت ایف آئی آر کی پنجاب بار کونسل مذمت کرتی ہے اور آئی جی پولیس سے مطالبہ کرتی ہے کہ ایف آئی آر کو فوری خارج کیا جائے۔
راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری احسن سلیم منج،وقاص کیانی ایڈووکیٹ و دیگر نے کلر سیداں بار کے جنرل سیکرٹری چاہدری اعجاز گُجر کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کی مزمت کرتے ہوئے اسے جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وکلآ نمائیندوں کے خلاف ایسی کاروائیاں بالکل برداشت نہیں کی جائیں گی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button