روات (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 22 مئی 2026):–روات شہر میں کلر سیداں روڈ پر قائم کھوکھوں اور عارضی دکانوں میں اچانک لگنے والی خوفناک آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں متعدد کھوکھے، فروٹ و سبزی کی دکانیں اور لنڈا بازار کی کئی شاپس جل کر خاکستر ہو گئیں جبکہ دکانداروں کو لاکھوں روپے مالیت کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔عینی شاہدین کے مطابق آگ اچانک ایک کھوکھے سے بھڑکی اور تیز ہوا کے باعث چند ہی لمحوں میں اردگرد قائم دیگر کھوکھوں تک پھیل گئی۔ آگ کے بلند شعلے اور دھوئیں کے بادل میلوں دور تک دکھائی دیتے رہے جبکہ علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ دکاندار اپنی مدد آپ کے تحت سامان بچانے کی کوشش کرتے رہے مگر آگ اس قدر تیز تھی کہ کہ سب سامان جل گیا وہ صرف اپنی جانیں کہ بچا سکے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر بریگیڈ ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کے لیے فوری امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری رکھی تاہم آگ کی شدت کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مقامی افراد بھی ریسکیو ٹیموں کے ساتھ آگ بجھانے میں مصروف رہے آگ کے بلند اور تیز شعلوں کے باعث روات کلر سیداں روڈ پر ٹریفک کی روانی بںی شدید متاثر ہوئی جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو گئی۔ پولیس اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کیا گیا تاکہ ریسکیو کارروائیوں میں رکاوٹ نہ آئے۔متاثرہ دکانداروں نے بتایا کہ ان کا سارا سرمایہ جل کر خاکستر ہو گیا ہے اور وہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔ دکانداروں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مالی امداد اور نقصانات کے ازالے کا مطالبہ کیا ہے۔ابتدائی طور پر واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم کئی افراد دھوئیں اور گرمی کے باعث متاثر ہوئے جنہیں موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ آگ لگنے کی اصل وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہو سکی تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شارٹ سرکٹ یا آسمانی بجلی پڑنے کی وجہ سے ہی بھڑکی ہو گی متعلقہ اداروں نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ نقصانات کا تخمینہ بھی لگایا جا رہا ہے۔
Rawat (Pothwar.com — Ikram Ul Haq Qureshi | May 22, 2026): A sudden and intense fire broke out in temporary kiosks and small shops along Kallar Syedan Road in Rawat on May 22, 2026, rapidly spreading across the area and causing extensive damage.
According to eyewitnesses, the fire originated from one kiosk and quickly escalated due to strong winds, engulfing nearby fruit and vegetable stalls as well as several shops in the local Lunda Bazaar. Within minutes, multiple structures were reduced to ashes, resulting in significant financial losses estimated in the millions of rupees.
Thick smoke and towering flames were visible from a considerable distance, triggering panic among residents and shopkeepers. Many traders attempted to salvage their goods, but the intensity of the fire left little time for recovery, forcing them to flee for safety.
Emergency teams from Rescue 1122 arrived promptly and launched firefighting operations. Despite several hours of continuous efforts, firefighters faced difficulties controlling the blaze due to its severity and rapid spread. Local residents also assisted rescue teams in extinguishing the fire.
The fire and rescue operation severely disrupted traffic flow on the road, leading authorities to divert vehicles to alternative routes. Police cordoned off the affected area to facilitate emergency operations and ensure public safety.
Affected shopkeepers reported devastating losses, stating that their entire stock and investment had been destroyed. They have appealed to the government and district administration for financial assistance and compensation.
Fortunately, no fatalities have been reported so far. However, several individuals suffered minor injuries and breathing difficulties due to smoke inhalation and heat exposure, and were provided first aid on site.
The exact cause of the fire has not yet been determined. However, preliminary speculation suggests a possible short circuit or lightning strike. Authorities have initiated a formal investigation, and damage assessments are currently underway.
روات پولیس نے اندھے قتل کا معمہ حل کر لیا، شہری کے قتل میں ملوث خاتون اور کزن گرفتار
Rawat Police Solve Murder Case, Woman and Cousin Arrested for Citizen’s Killing
روات (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 22 مئی 2026):– روات پولیس نے مؤثر تفتیش اور جدید ٹیکنیکل ذرائع استعمال کرتے ہوئے اندھے قتل کا معمہ حل کر لیا اور شہری کے قتل میں ملوث ایک خاتون اور اس کے کزن کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ایک ہفتہ قبل ویرانے سے ایک نامعلوم شخص کی نعش ملی تھی جس پر روات پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا۔ دورانِ تفتیش پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے قتل میں ملوث خاتون اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے ذاتی رنجش کی بنا پر شہری کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور بعد ازاں نعش کو ویرانے میں پھینک دیا تاکہ واردات کو چھپایا جا سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ واقعے کے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ایس پی صدر انعم شیر نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملزمان کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہوں وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
Rawat (Pothwar.com — Ikram Ul Haq Qureshi | May 22, 2026): Rawat Police have solved a blind murder case and arrested a woman along with her cousin for allegedly killing a citizen and dumping his body in a deserted area.
According to police officials, an unidentified dead body was discovered nearly a week ago, after which a murder case was registered by Rawat Police, and investigations were launched. Using technical surveillance and human intelligence resources, police successfully traced and arrested the suspects involved in the killing.
Initial investigations revealed that the woman and her cousin allegedly murdered the victim over a personal dispute by opening fire on him. After committing the crime, the suspects reportedly disposed of the body in an isolated area in an attempt to conceal the murder.
Police stated that further investigations are underway and additional aspects of the case are being examined.
SP Saddar Anam Sher praised the police team for solving the case, stating that no matter how clever criminals may be, they cannot escape the grip of the law. She added that police remain committed to protecting the lives and property of citizens.
پنجاب میں شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی، درجہ حرارت 50 ڈگری تک جانے کا امکان
Severe Heatwave Forecast in Punjab, Temperature May Reach 50°C
روات (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرم الحق قریشی | 22 مئی 2026) —محکمہ موسمیات نے 25 مئی سے 31 مئی تک شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی کردی، درجہ حرارت 47 سے 50 ڈگری تک جانے کا امکان۔ملتان، خانیوال،ساہیوال،پاکپتن، ڈیرہ غازی خان،راجن پور، رحیم یار خان،بہاولپور، بہاولنگر ان شہروں میں شامل ہیں،بھکر، لیہ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،کوٹ ادو، سرگودھا،جوہر آباد، خوشاب، میانوالی، نور پور تھل،جھنگ بھی اس سے ملتے جلتے ٹمپریچر کی زد میں رہیں گے۔
Robbers Open Fire in Taxila, Girl and Retired Police Officer Injured, One Suspect Arrested
ٹیکسلا میں ڈاکوؤں کی فائرنگ، لڑکی اور ریٹائرڈ پولیس اہلکار زخمی، ایک ڈاکو گرفتار
روات (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرم الحق قریشی | 22 مئی 2026) —ٹیکسلا کے علاقے میں شہری سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوتے ڈاکوؤں کی فائرنگ،راہگیر لڑکی اور ریٹائرڈ پولیس ہیڈ کانسٹیبل زخمی، واردات میں ملوث ایک ڈاکو گرفتار، چھینا گیا موٹرسائیکل بھی برآمد کر لیا گیا واقعہ پر سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار سے رپورٹ طلب کر لی اور موقع سے فرار ڈاکو کو فوری گرفتار کرنے کا حکم
دے دیا،ڈاکو موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ ریٹائرڈ پولیس ہیڈ کانسٹیبل نے حکمت عملی اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو قابو کر لیا،اطلاع پر ٹیکسلا پولیس فوری موقع پر پہنچی ایک ڈاکو کو تحویل میں لیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی گرفتاری کے لئے سرچنگ کی جا رہی ہے،دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی زخمیوں کے بہترین علاج معالجہ کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے موقع سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، زیر حراست ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
Accused Acquitted in Two Drug Cases, Kallar Syedan Court Orders Release
منشیات کے دو مقدمات میں ملزمان بری، کلر سیداں عدالت کا رہائی کا حکم
روات (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرم الحق قریشی | 22 مئی 2026) —ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلر سیداں جہانگیر علی گوندل نے منشیات کے دو الگ الگ مقدمات میں گرفتار ملزمان کو بری کرنے کے بعد ان کی فوری رہائی کے احکامات جاری کر دیئے، عدالت نے سنٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ کو جاری کردہ ریلیز وارنٹس میں حکم دیا کہ اگر ملزمان کسی دوسرے مقدمات میں مطلوب نہ ہوں تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔یاد رہے کہ کلر سیداں پولیس نے 30 جون 2025 کو ملزم امیر شہزاد سکنہ بھاٹہ کے قبضے سے مبینہ طور پر 3500 کلووزنی چرس جبکہ 3 دسمبر 2025 کو دوسرے ملزم تبریز الرحمان سکنہ موہڑہ دھیال کے قبضے سے 1600 گرام چرس برآمد کرنے پر الگ الگ مقدمات درج کیئے تھے،معزز عدالت نے دونوں مقدمات کا الگ الگ فیصلہ سناتے ہوئے شواہد ناکافی قرار دے کر ملزمان کو بری کر کے ان کی رہائی کے باقاعدہ وارنٹس جاری کر دیئے