20 May 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Only One Approved Cattle Market, Illegal Markets to Face Action
کلر سیداں میں غیر قانونی منڈیوں کے خلاف کارروائی ہوگی

کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرم الحق قریشی | 20 مئی 2026) —اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ڈاکٹر سیدہ زینب حسین نے کہا ہے کہ پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈیویلپمنٹ کمپنی راولپنڈی ڈویژن کے زیر انتظام کلر سیداں میں صرف ایک ہی منڈی مویشیاں منظور شدہ ہے اس کے علاؤہ دیگر مقامات پر لگائی جانے والی منڈیاں غیر قانونی ہیں جن کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں اس وقت 182 منڈی مویشیاں قائم ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایڈمنسٹریٹر آفس میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے منڈی مویشیاں کے انتظامات، مقررہ نرخوں اور سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ٹھیکیدار صرف ایک مرتبہ پرچی کاٹنے کا پابند ہے، اگر کوئی جانور پہلی بار فروخت نہ ہو سکے تو بیوپاری اسی پرچی پر دوبارہ جانور فروخت کیلئے لا سکتا ہے اور اس سے اضافی فیس وصول نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے بتایا کہ بڑے جانور کیلئے دو ہزار روپے جبکہ چھوٹے جانور کیلئے تین سو روپے پرچی مقرر کی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ منڈی میں چارہ، سایہ، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی ٹھیکیدار کی ذمہ داری ہے اور ان سہولیات کی قیمت پہلے ہی پرچی فیس میں شامل کی جا چکی ہے جہاں شہریوں اور بیوپاریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں اے سی نے بتایا کہ گزشتہ روز پرچی کے تنازع پر پیدا ہونے والے جھگڑے کے زخمیوں میں صلح کروا دی گئی اس موقع پر چیف آفیسر بلدیہ کلر سیداں رفعت عباس پاشا، ایم او ریگولیشن صائمہ تحریم سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
Electricity Theft Detected in Choa Khalsa, Case Registered Against Contractor
کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرم الحق قریشی | 20 مئی 2026) —چوآخالصہ میں بجلی چوری کا واقعہ،مقدمہ درج کر لیا گیا۔سب ڈویژن چوآ خالصہ کی ڈیٹکشن ٹیم نے صارفہ شازیہ کے میٹر کو چیک کیا تو میٹر کے مین ٹرمینل پر ڈائریکٹ تار لگائی گئی تھی اور اس تار سے ساتھ بننے والے نئے گھر میں گرینڈر استعمال کیا جا رہا تھا جو کہ وہاں پر موجود ٹھیکیدار غلام مصطفی سکنہ چوآ خالصہ کام کر وا رہا تھا موقع سے میٹر، کنڈا تار اور تصاویر بذریعہ فرد قبضہ پولیس لے کر ٹھیکیدار غلام مصطفی کیخلاف بجلی چوری کرنے کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
Three Students Drown While Bathing Near Kahuta-Kallar Syedan Road
کہوٹہ کلرسیداں روڈ پر تین طالب علم نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق




