20 May 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Three Young Men Drown in Kharang Rainwater Stream

کہوٹہ کے برساتی نالے کھرانگ میں تین نوجوان ڈوب کر جاں بحق

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20مئی2026)
کہوٹہ کے نواحی علاقہ ڈیرہ مشتاق شاہ کے قریبی برساتی نالےکھرانگ میں 3 نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گے۔تینوں کی ڈیڈھ باڈی ریسکیو 1122 کے عملے اور مقامی افراد نے نکالی اورٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ میں پہنچاہیں،تینوں جوان ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی کے قریب ایک بڑے نجی کالج میں پیپر دے کر نہانے گے تھے۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی کے قریب ایک بڑے نجی کالج میں پیپر دے کر نہانے کے لیے جانے والے تین نوجوان اوزیر ولد طاہرساکن فوجی فاؤنڈیشن راولپنڈی، عبدلرحمان ولد ساجد انورڈی ایچ اے راولپنڈی اور صفیان ولد حسن اخترساکن گف کلرسیداں کالج کے قریب ہی ایک برساتی نالے کھرانگ میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جان بحق ہو گے اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کہو ٹہ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور انہوں نے مقامی افراد کے تعاون سے تینوں نوجوانوں کی ڈیڈھ باڈی نکال کر ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ میں پہنچادی جہاں ضروری کاروائی کے بعد ڈیڈھ باڈی ورثاء کے حوالے کر دیں۔

Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, May 20, 2026):
Three young men tragically lost their lives after drowning in a rainwater stream Kharang, near  Dera Mushtaq Shah, a suburban area of Kahuta.

According to details, the youths had gone for swimming after appearing in their examination papers at a large private college located near Dera Mushtaq Shah City. While swimming in a nearby seasonal Kharang rainwater stream, all three drowned.

Upon receiving the information, Rescue 1122 Kahuta teams immediately reached the scene. With the assistance of local residents, rescue workers recovered the bodies and shifted them to THQ Hospital, Kahuta.

The deceased were identified as:

  • Owais, son of Tahir, resident of Fauji Foundation Rawalpindi

  • Abdul Rehman, son of Sajid Anwar, resident of DHA Rawalpindi

  • Sufyan, son of Hassan Akhtar, resident near Gulf College, Kallar Syedan

After the necessary legal formalities at the hospital, the bodies were handed over to the families.

کہوٹہ میں کم وولٹیج کا بحران، شدید گرمی میں شہری اذیت کا شکار

Low Voltage Crisis in Kahuta Leaves Residents Suffering in Extreme Heat

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20مئی2026)
محکمہ واپڈا سب ڈیژن کہوٹہ عوام کے لیے عذاب بن گیا،اندرون شہر کہوٹہ کے متعد د علاقے کم وولٹیج کی وجہ سے شدید گرمی میں عذاب میں مبتلا ہے ہیں، فریج، پنکھے بند،گرمی سے جینا محال ہو گیا، بچے بوڑھے شدید گرمی میں راتیں جاگ کر گزار نے پر مجبور بار بار اطلاع کرنے باجود مسلہ حل نہیں ہو اکوئی بھی پر سان حال نہیں، تفصیل کے مطابق محکمہ واپڈا سب ڈیژن کہوٹہ کی غفلت و لاپروائی کی وجہ سے محلہ راجگان کوٹلی لنک روڈ، محلہ نوتو ایریا، محلہ جنجوعہ بازار و دیگر ملحقہ علاقوں میں بجلی کے کم وولٹیج کی وجہ سے گھریلو صارفین پریشان، فریج موٹریں پنکھے وغیرہ کم وولٹیج کی وجہ سے نہیں چل رہے محکمہ واپڈا کو پچھلے دو سال سے درخواستیں دی جا رہی ہیں کہ ایک ٹرانسفارمر پر لوڈ انتہائی زیادہ ہے دوسرا ٹرانسفارمر لگایا جائے لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی عوام نے محکمہ واپڈا کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے دوسرے ٹرانسفارمر لگانے کے احکامات جاری کیے جائیں تا کہ وولٹیج کا مسئلہ حل ہو۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button