کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 19مئی 2026)—مریم نواز کے نام پر کیٹل منڈیوں میں لوٹ مار،سرکاری فیس سے ہزاروں گنا زائد فیسوں کی وصولی،زمینداروں کے شدید احتجاج،مویشی فروخت ہو نہ ہو منڈی کا ٹھیکیدار دو ہزار روپے وصول کرے گا لوگوں کے اپنے ڈیروں اور گھروں پر مویشی فروخت کرنے پر بھی پابندی عائد کرکے نظام سکہ کے دور کی یاد تازی کردی۔تفصیلاف کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹ کے زہراہتمام صوبہ بھر کے شہروں اضلاع تحصیلوں میں عید قرباں کے موقع کر کیٹل منڈیاں قائم کیں جہاں پر محکمہ کی جانب سے ہی جاری ریٹ لسٹوں کو کوڑا دان میں ڈال کر لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے نوٹیفیکشن کے مطابق بڑے مویشی کی فیس پانچ سو روپے اور چھوٹے جانور کی فیس ایک سو روپے مقرر کی گئی مگر ٹھیکیدار نے انت مچا رکھی ہے حکومتی ریٹ ردی کی ٹوکری میں پھینک کر ہزاروں گنا زائد کی وصولی شروع کر دی۔ پیر کے روز کلرسیداں منڈیں پر لائے جانے والے بڑے مویشیوں سے وہ فروخت ہوں یا نہ ہوں ٹھیکیدار کا عملہ فی مویشی دو ہزار روپے اور چھوٹے مویشی بکری وغیرہ کی فیس سو روپے کی بجائے تین سو روپے تک وصول کرتے رہے جب مویشی مالکان نے اس لوٹ مار پر احتجاج کیا تو ٹھیکیدار کے عملے نے ان پر حملے کر دیئے جس سے کئی لوگ زخمی ہو گئے اس صورتحال میں سارا دن زمینداروں اور ٹھیکیداروں کے ایجنڈوں کے درمیان مار پیٹ کا سلسلہ جاری رہا ٹھیکیدار کے عملے کے مریم نواز کے پورٹریٹ کے سامنے کی من مانیاں کاروائیاں جاری رکھیں جس پر زمینداروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر صوبائی حکومت نے کیٹل منڈی میں اپنے بے لگام ٹھیکیدار اور اس کے کارندوں کو لگام نہ ڈالی تو وہ گلی محلوں میں شدید احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram Ul Haq Qureshi | May 19, 2026): Farmers and livestock owners staged strong protests at the cattle market in Kallar Syedan over alleged excessive fee collection and mismanagement during Eid-ul-Azha cattle trading.
According to details, the Punjab government, through the Local Government Department, established cattle markets across the province for Eid al-Adha. Officially issued fee schedules fixed the entry fee for large animals at Rs500 and small animals at Rs100. However, livestock owners alleged that contractors at the Kallar Syedan cattle market ignored the official rates and charged excessive fees.
On Monday, the contractor’s staff reportedly collected Rs2,000 per large animal regardless of whether it was sold or not, while fees for goats and other small animals were increased from Rs100 to as much as Rs300.
Farmers claimed that when they protested against the alleged overcharging, members of the contractor’s staff attacked them, leaving several people injured. Tensions remained high throughout the day, with repeated clashes reported between farmers and market management staff.
Livestock owners also alleged that restrictions were imposed on selling animals at private homes and dera areas, causing further anger among traders and farmers.
The protesters warned that if the Punjab government failed to control the contractors and stop the alleged exploitation, they would expand their protest demonstrations across streets and local neighbourhoods.
کلر سیداں میں تین روزہ صحت میلہ اختتام پذیر، اسسٹنٹ کمشنر کا ٹی ایچ کیو ہسپتال اور ہیلتھ کلینک کا دورہ
Three-Day Health Festival Concludes in Kallar Syedan, Assistant Commissioner Visits THQ Hospital and Health Clinic
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 19مئی 2026)—پنجاب بھر کی طرح کلر سیداں میں بھی تین روزہ صحت میلہ اختتام پذیر ہو گیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر سیدہ زینب حسین نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں اور مریم نواز ہیلتھ کلینک بھکڑال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مریضوں سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور ڈی ڈی ایچ او کلر سیداں ڈاکٹر فرحت ابراہیم کے ہمراہ کیک کاٹا اور مختلف ہیلتھ اسکریننگ اسٹالز کا معائینہ کیا۔اس موقع پر ڈی سی آئی آر ایم این ایچ سی راولپنڈی ڈاکٹر محمد حارث، چیف آفیسر بلدیہ کلر سیداں رفعت عباس پاشا اور ہیلتھ منیجر ڈاکٹر نیلم بھی موجود تھیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے کیمپ میں آنے والے مریضوں کے مکمل طبی معائنے، ادویات کی بروقت فراہمی اور کیمپ کو منظم انداز میں چلانے کی ہدایات جاری کیں۔
Kallar Syedan: Speeding Motorcycle Hits Electric Pole, Young Man Critically Injured
کلر سیداں: تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل بجلی کے پول سے ٹکرا گئی، نوجوان شدید زخمی
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 19مئی 2026)—تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل بجلی پول سے ٹکرانے سے نوجوان شدید زخمی ہو گیا موٹر سائیکل سوار تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل کو قابو میں نہ رکھ سکا اور موٹر سائیکل روڈ کیساتھ لگے بجلی کے کھمبے کیساتھ جا ٹکرایا۔ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کے فوکل پرسن ڈاکٹر توقیر مقصود کے مطابق سر پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔
Kallar Syedan: Alkhidmat Foundation Provides an Interest-Free Loan to Muhammad Shabbir to Start a Business
کلر سیداں: الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے محنت کش محمد شبیر کو بلا سود قرضہ فراہم، کاروبار کا آغاز
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 19مئی 2026)—الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں نے محنت کش محمد شبیر کو موٹر سائیکلوں کے سپیئر پارٹس کے کاروبار کے لیئے 4 لاکھ 67 ہزار روپے کا بلاسود قرضہ مہیا ہے جس نے مدنی آٹو سپیئر پارٹس کے نام سے اپنے کاروبار کا آغاز کیا اس قرض حسنہ کی مرحلہ وار واپسی ایک سال کے بعد شروع ہوگی دعائیہ تقریب میں جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری محمد توقیر اعوان،چوھدری ابرار حسین،حاجی مشکور حسین،ساجد عباسی،اکرام الحق قریشی و دیگر نے بھی شرکت کی اور محنت کش کے کاروبار کی ترقی کے لیے دعا کی گئی
Kallar Syedan: Punjab Highway Patrol Recovers Large Quantity of Fireworks, Suspect Arrested
کلر سیداں: پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کی کارروائی، بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد، ملزم گرفتار
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 19مئی 2026)—انچارج پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چیک پوسٹ چوک پنڈوری کے انچارج سب انسپکٹر افضال احمد نے کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان برآمد کر لیا وہ نندنی راجگان کے قریب گشت پر تھے کہ ایک مشتبہ شخص کو روک کر تلاشی لی گئی تو اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد ہوا۔پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت ولید شکور سکنہ وارڈ نمبر 2 گوجرخان کے نام سے ہوئی،جس کے قبضے سے 364 عدد ہوائیاں اور 110 عدد انار برآمد کیے گئے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے کلر سیداں پولیس کے سپرد کردیا۔
کلر سیداں: مقامی دوکاندار ارشد محمود کے والد محمد سلیمان انتقال کر گئے، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت
Kallar Syedan: Local Shopkeeper Arshad Mahmood’s Father Muhammad Suleman Passes Away, Funeral Attended by Political and Social Figures
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 19مئی 2026)—مقامی دوکاندار ارشد محمود کے والد محمد سلیمان انتقال کر گئے نمازجنازہ اسپورٹس اسٹیڈیم کلرسیداں میں ادا کی گئی جس میں پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ، مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین، چوھدری شاہد گجر، مسعود احمد بھٹی،شیخ سلیمان شمسی،عاطف اعجاز بٹ،عاقب علی،وقار بٹ،حاجی طارق تاج،شیخ حسن سرائیکی،احسان الحق قریشی،راجہ اعجاز مصطفی،چوھدری ابرار حسین،شیخ برھان علی و دیگر نے شرکت کی۔