18 May 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Millions-Spent Kahuta Beautification Project Faces Delays, Traffic Chaos

کروڑوں روپے کا کہوٹہ بیوٹیفکیشن منصوبہ سست روی اور ٹریفک مسائل کا شکار

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر، 18 مئی 2026) — کہوٹہ شہر کی خوبصورتی کے لیے کروڑوں روپے کی لاگت سے جاری “میلاد چوک تا اے کے مال چوک” منصوبہ سست روی اور ناقص منصوبہ بندی کا شکار ہو گیا ہے۔ جگہ جگہ پڑے بلڈنگ میٹریل کے باعث روزانہ گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے جبکہ پیدل چلنا بھی شہریوں کے لیے مشکل ہو گیا ہے۔

انتظامیہ کہوٹہ پر الزام ہے کہ وہ صرف فوٹو سیشن اور سب اچھا ہے کی رپورٹس تک محدود ہو کر رہ گئی ہے، جبکہ تاجر برادری شدید مشکلات کا شکار ہے۔ تاجروں کے مطابق گزشتہ تین ماہ سے کاروبار تقریباً بند ہو کر رہ گیا ہے جس کے باعث کئی گھروں میں فاقوں کی نوبت آ پہنچی ہے۔

شہریوں، تاجروں، مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو روزانہ شدید پریشانی اور ذلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دوسری جانب ٹھکیدار بھی موقع سے غائب بتایا جا رہا ہے جبکہ عوامی شکایات کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے مؤثر اقدامات دیکھنے میں نہیں آ رہے۔

Kahuta (Pothohar.com, Imran Zamir, May 18, 2026) — The multi-million-rupee “Milad Chowk to AK Mall Chowk” beautification project in Kahuta has become a victim of slow progress and poor planning. Construction material scattered at various points has caused severe traffic blockages on a daily basis, while even walking through the area has become difficult for pedestrians.

The Kahuta administration has allegedly limited its role to photo sessions and positive reports, while traders continue to suffer. Local businessmen claim their businesses have remained virtually shut down for the past three months, pushing many families toward financial hardship.

Residents, traders, passengers, transporters, and citizens are facing daily inconvenience and humiliation due to the ongoing situation. Meanwhile, the contractor is reportedly absent from the site, and despite growing public frustration, the local administration has yet to take effective action.

کہوٹہ سٹی بائی پاس منصوبہ آٹھ سال سے تعطل کا شکار، متاثرین کا معاوضے کا مطالبہ

ahuta City Bypass Project Stalled for Eight Years, Affectees Demand Compensation

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر، 18 مئی 2026) — کہوٹہ سٹی بائی پاس منصوبہ گزشتہ آٹھ سال سے التواء کا شکار ہے جبکہ متاثرین آج تک اپنے معاوضوں کی ادائیگی سے محروم ہیں۔ مذکورہ منصوبے کا افتتاح سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے دورِ وزارتِ عظمیٰ میں کیا تھا، تاہم منصوبہ تاحال مکمل نہ ہو سکا جس کے باعث شہریوں اور متاثرین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔

متاثرین کے مطابق منصوبے کے آغاز کے دوران سینکڑوں کنال زرعی اور کمرشل اراضی پر بھاری مشینری چلائی گئی اور مختلف مقامات پر تعمیراتی کام بھی کیا گیا، مگر آٹھ سال گزرنے کے باوجود مالکانِ اراضی کو مکمل معاوضہ ادا نہیں کیا گیا۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ اس دوران انہیں مختلف سرکاری دفاتر کے چکر لگوائے گئے اور بارہا یقین دہانیاں کروا کر ٹال مٹول سے کام لیا گیا۔

بائی پاس سے متاثرہ افراد نے ممتاز قانون دان راجہ سعید احمد سے ملاقات کی اور آئندہ چند روز میں مشترکہ پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا۔ متاثرین نے کہا کہ مسلسل آٹھ سال سے ان کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے، ان کی زمینوں پر بغیر مکمل معاوضہ ادا کیے وقفے وقفے سے کام جاری رکھا گیا جبکہ مطالبات کے باوجود صرف وعدے اور طفل تسلیاں دی گئیں۔

راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، چیئرمین این ایچ اے اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کہوٹہ بائی پاس منصوبے سے متاثرہ شہریوں کو فوری طور پر ان کا قانونی معاوضہ ادا کیا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر متاثرین کے مسائل فوری حل نہ کیے گئے تو وہ احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی۔

Attempt to Smuggle Medicinal Plants Worth Millions Foiled in Kahuta

کہوٹہ میں لاکھوں مالیت کے ادویاتی پودوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر، 18 مئی 2026) — آزاد کشمیر سے پنجاب لاکھوں روپے مالیت کے ادویاتی پودوں کی غیر قانونی ترسیل اور اسمگلنگ کی کوشش کو محکمہ جنگلات اور ضلعی انتظامیہ نے ناکام بنا دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل اور ڈویژنل فاریسٹ آفیسر راولپنڈی ارم منیر کی مشترکہ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں ادویاتی پودے قبضے میں لے لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گزارہ فاریسٹ حکام کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ لاکھوں روپے مالیت کے ادویاتی پودے بغیر ٹرانزٹ پرمٹ آزاد کشمیر سے پنجاب منتقل کیے جا رہے ہیں، جو قانون جنگل 1927 کی دفعات 41 اور 42 کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ اور ڈویژنل فاریسٹ آفیسر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے فاریسٹ ٹیم کو ناکہ بندی کی ہدایت جاری کی۔

فاریسٹ ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک شہ زور گاڑی کو روک لیا اور گاڑی میں موجود سامان کے قانونی کاغذات اور پرمٹ طلب کیے، تاہم ٹھیکیدار کوئی قانونی اجازت نامہ پیش نہ کر سکا۔ گاڑی کی مکمل تلاشی لینے پر تقریباً 20 من سے زائد آملہ اور 10 من بھیڑہ توڑے برآمد ہوئے جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے۔

حکام نے قانون جنگل 1927 کی دفعہ 52 کے تحت ادویاتی پودوں کو غیر قانونی ترسیل کے الزام میں قبضے میں لے کر ضبط کر لیا جبکہ مزید قانونی کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل اور ڈویژنل فاریسٹ آفیسر ارم منیر نے کہا کہ جنگلاتی وسائل کی غیر قانونی ترسیل، اسمگلنگ اور قدرتی وسائل کی لوٹ مار کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ قانون شکن عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور کسی سفارش یا دباؤ کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔

Prominent Political and Social Figure Raja Khalid Parvez from Ghoi Rajgan Departs for Hajj

راجہ خالد پرویز آف گھوئی راجگان فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18مئی2026)
حلقہ PP-7 کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ خالد پرویز آف گھوئی راجگان فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ،اہر پورٹ دوستوں،عزیزوں نے نیک دعاوں کے الوداع کیااور دعا کی کہ سفر خیریت کے ساتھ گزرے،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ خالد پرویز آف گھوئی راجگان حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کر نے کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گے،گذشتہ روز علاقے کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ شجاع جنجوعہ آف ممیام، کونسلر راجہ عباس پپو، معروف سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس،صحافی راجہ آصف محمود اور دیگر معززین علاقہ نے ان سے الوادعی ملاقات کی اور ان کو ان کے دوستوں عزیزوں نے اہر پورٹ پر الوداع کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کا مقدس سفر آسان فرمائے آپ کی عبادت دعاؤں اور حاضری کو اپنی بارگاہ الٰہی میں شرف قبولیت عطا فرمائے اور خیریت کے ساتھ اپنے وطن واپس لائے۔

Motorway Police SI Abdul Hafeez Pasha Laid to Rest; Officials Pay Tribute at Grave

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18مئی2026)
عبدالمجید مغل کے کزن موٹر وئے پولیس کے ایس آئی عبدالحفیظ پاشاسپرد خاک،پاکستان موٹر ویز اینڈ ہائی ویز پولیس کے افسران کے سلامی پیش کی اور قبر پر بھول چڑھائے اور بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی،تفصیل کے مطابق کہوٹہ علاقے بھورہ خیال سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات ٹریڈ ونگ کے صدر عبد المجید مغل کے کزن پاکستان موٹر ویز اینڈ ہائی ویز پولیس کے سب انسپکٹر اور سابق ریڈر ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ عبدالحفیظ پاشا مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملے۔ مرحوم اپنی خوش اخلاقی، دیانتداری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث محکمہ پولیس اور علاقہ بھر میں نیک نامی رکھتے تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی اور سرکاری شخصیات سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکٹر کمانڈ رایس ایس پی زاہد نذیر۔ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نعمان۔ ڈی ایس پی اختر نواز، ایڈمن آفیسر ذکی الحسنین، انسپکٹر راجہ عامر سلیم، انسپکٹر فخر، انسپکٹر منہاج، انسپکٹرحنیف، انسپکٹر جمیل، انسپکٹر عاطف جاوید، انسپکٹر شکیل، انسپکٹر عمران نوید، انسپکٹر منیر، سب انسپکٹر ذوہیب ریڈر ایس پی انسپکٹر ضیا الدین، انسپکٹر شیب چوہدری، پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی کے سینئر رہنما محمد جمیل بنگیال، سابق وائس چیئرمین عبدالحمید مغل، محمد ظہیر منگرال، امیدوار برائے چیئر مین یوسی مٹور راجہ عرفان سرور، سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد موجودتھے۔ موٹر ویز پولیس کے افسران اور اہلکاران نے سیکٹر کمانڈر زاہد نذیر کی قیادت میں قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ عبدالحفیظ پاشا ایک با اخلاق، فرض شناس اور عوام دوست آفیسر تھے جن کی وفات سے علاقے اور محکمہ پولیس کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات ٹریڈ ونگ کے صدر عبد المجید مغل کے کزن موٹرویز پولیس کے سب انسپکٹر عبدالحفیظ پاشا کی وفات پر مسلم لیگ راولپنڈی کے سینئر رہنما محمد جمیل بنگیال، سماجی شخصیت محمد ظہیر منگرال سینئر صحافی شہباز رشید چوہدری، مسلم لیگ ن یوسی غزن آباد کے صدر ماسٹر چوہدری عبدالمجید نوجوان تاجر رہنما چوہدری عثمان مون، راجہ افتخار ملنگی راجہ شکیل خاور و دیگر نے عبد المجید مغل سے اظہار تعزیت کی ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button