17 May 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Action Taken After Viral Video; Illegal Deodar Tree Felling Case Investigated

کہوٹہ میں سوشل میڈیا ویڈیو پر نوٹس، غیر قانونی چیڑ کا درخت کاٹنے پر کارروائی

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر، 17 مئی 2026) — سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل اور ڈی ایف او گزارہ ارم منیر پر مشتمل خصوصی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

اسسٹنٹ کمشنر کی زیر نگرانی ڈی ایف او گزارہ راولپنڈی موقع پر پہنچیں تو راجہ شاہد محمود کی ملکیتی زمین پر چیڑ (Deodar) کا ایک درخت، جس کا قطر تقریباً 37 انچ تھا اور مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے، کٹا ہوا پایا گیا۔

موقع پر موجود گواہان اور شواہد کی روشنی میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ درخت زبیر عرف بیری سکنہ آنور بیور نے کاٹا ہے، جو کہ مبینہ طور پر عادی مجرم بھی ہے۔

حکام کے مطابق چیڑ کا درخت نجی زمین، گزارہ اور شاملاتی رقبے سے کاٹنے کے لیے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی یا چیئرمین گزارہ فاریسٹ سے باقاعدہ پرمٹ لینا ضروری ہوتا ہے، تاہم ملزم کوئی لائسنس یا اجازت نامہ پیش نہ کر سکا۔

بعد ازاں محکمہ جنگلات گزارہ اور اسسٹنٹ کمشنر آفس کے عملے نے درخت کو اپنی تحویل میں لے کر نیلامی کے لیے سہالہ ٹمبر ڈپو منتقل کر دیا۔ فاریسٹ ایکٹ 1927 اور گزارہ فاریسٹ رولز کی دفعہ 73کی خلاف ورزی پر محمد زبیر عرف بیری کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, May 17, 2026) — Following a viral video on social media, the Deputy Commissioner Rawalpindi took immediate notice and constituted a special inquiry committee comprising the Assistant Commissioner Kahuta Sheeren Gul and DFO Guzara Aram Munir.

Under the supervision of the Assistant Commissioner, the Forest Department team visited the site and found a felled deodar (chir) tree on the property of Raja Shahid Mehmood. The tree, measuring approximately 37 inches in diameter and worth several hundred thousand rupees, was discovered cut and lying on the ground.

According to eyewitnesses and evidence collected from the scene, the tree was allegedly cut by a person identified as Zubair alias Bairi, a resident of Anoor Bewar, who is also reported to be a habitual offender.

Officials stated that cutting trees from private, guzara, or communal forest land requires a valid permit issued by the Deputy Commissioner Rawalpindi or the Chairman Guzara Forest Committee. However, the accused failed to produce any such license.

Subsequently, the Guzara Forest Department and the Assistant Commissioner’s staff took custody of the timber and shifted it to the Sihala Timber Depot for auction. Legal proceedings have been initiated against Muhammad Zubair alias Bairi under the Forest Act 1927 and violation of Section 73 of the Guzara Forest Rules.

حضرت علامہ پروفیسر ڈاکٹر پیر صاحبزادہ ساجدالرحمٰن انگلینڈ کے تبلیغی دورے کے بعد پاکستان روانہ، مریدین کا الوداع

Renowned Religious Scholar Pir Sahibzada Sajid-ur-Rehman Departs for Pakistan After UK Religious Tour, Warm Farewell by Followers

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،17مئی2026)
ملک کے نامور مذہبی سکالر حضرت علامہ پروفیسر ڈاکٹر پیر صاحبزادہ ساجدالرحمٰن مدظلہُ العالی تبلیغی دورے کے بعد انگلینڈ سے پاکستان روانہ،انگلینڈ(مانچسٹر) اہر پورٹ پرسے بڑی تعداد میں مرید ین نے الودا ع کیاجبکہ شیفیلڈ کے ایک وفد نے پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ سجاد الرحمن سے الوادعی ملاقات کی ملاقات میں حاجی نذیر ماسٹر بشیر، حاجی راجہ طارق محمود، اشفاق کیانی، راجہ گل نواز،راجہ امتیاز یعقوب جنجوعہ آف سہر راجگان حال مقیم یو کے،راجہ طاہر، صوبیدار شہباز کیانی، راجہ جاوید، حاجی آمین،،حاجی راجہ نیاز یعقوب، قمر زمان کیانی اور راجہ وقاراحمدجنجوعہ آف سہر راجگان حال مقیم یو کے اور دیگر شخصیات شریک تھے یاد رہے کہ حضرت علامہ پروفیسر ڈاکٹر پیر صاحبزادہ ساجدالرحمٰن مدظلہُ العالی نے امریکہ اور انگلینڈ میں تبلیغی دورے کے موقع پر انہوں نے امریکہ اور انگلینڈ کے مختلف شہروں (مشائخ بگہار شریف) کے حوالے سے منعقدہ عرس مبارک کیا محافل میں بھی شرکت اور اولیائے کرامؒ کی دین محمدیﷺ کے حوالے سے خدمات اور ان کی تعلیمات پر روشنی ڈالی گذشتہ روز قبل وہ انگلینڈ(مانچسٹر) اہر پورٹ پرسے پاکستان کے لیے روانہ ہوئے اور ان کو بڑی تعداد میں مریدین نے الوداع کیا۔

Three-Day Health Week Successfully Concludes in Kahuta, Over 1,645 Citizens Receive Free Medical Services

کہوٹہ میں 3 روزہ ہیلتھ ویک کامیابی سے اختتام پذیر، 1645 شہریوں کو مفت طبی سہولیات فراہم

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،17مئی2026)
وزارتِ صحت پنجاب کے زیرِ اہتمام 3 روزہ ”ہیلتھ ویک” کا کامیابی کے ساتھ اختتام پزید ہو گیا،1645 شہری مفت طبی سہولیات سے مستفیدہوئے تفصیل کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ (THQ Hospital Kahuta) میں منعقدہ 3 روزہ خصوصی اسکریننگ کیمپ کامیابی سے ہمکنار ہو گیا۔ ایم ایس ڈاکٹر جاوید اقبال سومرو کی زیرِ نگرانی ہسپتال کی ٹیم نے بہترین خدمات سرانجام دے کر شہریوں کو ایک ہی چھت کے نیچے تمام تشخیصی و طبی سہولیات بالکل مفت فراہم کیں مجموعی رجسٹریشن1,645 سے زائد شہریوں کا اندراج کیا گیاشوگر اور ہیپاٹائٹس اسکریننگ: 858 افراد کے خون کے مفت ٹیسٹ (HBV, HCV, HIV & Diabetes) پھیپھڑوں کی صحت و ٹی بی چیک اپ 464 افراد کا معائنہ کیا گیاماں و بچے کی صحت: 151 حاملہ خواتین کا چیک اپ اور 151 بچوں کی حفاظتی ویکسینیشن دانتوں اور آنکھوں کا معائنہ 166 افراد کا ڈینٹل اور 74 افراد کا آئی چیک اپ نیوٹریشن اور فیملی پلاننگ 134 افراد کو غذائی رہنمائی اور 121 کو خاندانی منصوبہ بندی کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (MS) ڈاکٹر جاوید سومرونے اس شاندار کامیابی پر وزیر اعلی پنجاب وزیر صحت ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سی ای او ہیلتھ راولپنڈی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کوآرڈینٹر ایم این۔اے راجہ یاسر، ایم پی اے راجہ صغیر اور ہسپتال کے تمام ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف، پیرامیڈیکل اسٹاف، خاص طور پر میڈیا نمائندگان کا شکریہ ادا کیا جن کی انتھک محنت سے یہ کیمپ عوام کے لیے انتہائی مددگار ثابت ہوا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button