کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر، 16 مئی 2026) — اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل اور ڈویژنل فاریسٹ آفیسر راولپنڈی ارم منیر کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کے ادویاتی پودوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گزارہ فاریسٹ حکام کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ کشمیر سے پنجاب بغیر ٹرانزٹ پرمٹ کے قیمتی ادویاتی پودے منتقل کیے جا رہے ہیں، جو قانون جنگلات 1927 کی دفعات 41 اور 42 کی خلاف ورزی ہے۔
اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل اور ڈویژنل فاریسٹ آفیسر راولپنڈی ارم منیر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گزارہ فاریسٹ ٹیم کو ناکہ بندی کی ہدایات جاری کیں۔
فاریسٹ ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک شہ زور گاڑی کو روک لیا۔ دورانِ چیکنگ ٹھیکیدار سے سامان کی قانونی دستاویزات اور پرمٹ طلب کیے گئے، تاہم وہ کوئی اجازت نامہ پیش نہ کر سکا۔
گاڑی کی تلاشی لینے پر لاکھوں روپے مالیت کے تقریباً 20 من سے زائد آملہ اور 10 من بھیڑہ توڑے برآمد ہوئے۔ حکام نے قانون جنگلات 1927 کی دفعہ 52 کے تحت غیر قانونی ترسیل پر تمام سامان قبضے میں لے کر ضبط کر لیا جبکہ مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل اور ڈویژنل فاریسٹ آفیسر ارم منیر نے کہا کہ جنگلاتی وسائل کی غیر قانونی ترسیل اور اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون شکن عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir / May 16, 2026) — A joint operation conducted by Assistant Commissioner Kahuta Shireen Gul and Divisional Forest Officer Rawalpindi Iram Munir successfully foiled an attempt to smuggle medicinal plants worth millions of rupees from Kashmir to Punjab without legal permits.
According to details, the Guzara Forest authorities received confidential information that a large quantity of valuable medicinal plants was being transported illegally from Kashmir into Punjab without a valid transit permit, in violation of Sections 41 and 42 of the Forest Act 1927.
Acting swiftly on the information, Assistant Commissioner Kahuta Shireen Gul and Divisional Forest Officer Rawalpindi Iram Munir directed the Guzara Forest team to establish checkpoints and intercept the suspected vehicle.
The forest team carried out timely action and stopped a suspicious Shehzore vehicle. During questioning, the contractor failed to produce any legal permit or authorisation documents for the transportation of the forest produce.
Upon searching the vehicle, officials recovered more than 20 maunds of Amla and 10 maunds of Baheda, valued at millions of rupees. The medicinal plants were confiscated under Section 52 of the Forest Act 1927 for illegal transportation, and further legal proceedings have been initiated against those involved.
Speaking on the occasion, Assistant Commissioner Kahuta Shireen Gul and Divisional Forest Officer Iram Munir stated that operations against illegal transportation and smuggling of forest resources would continue without discrimination, and no leniency would be shown to violators of the law.
ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ میں ہیلتھ ویک کا افتتاح
Health Week Inaugurated at THQ Hospital Kahuta
کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر، 16 مئی 2026) — تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ میں تین روزہ ہیلتھ ویک اور ’’چیف منسٹر سپیشل سکریننگ کیمپ‘‘ کا باقاعدہ افتتاح اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل نے فیتہ کاٹ کر کیا۔ اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ، طبی عملہ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
حکومت پنجاب کی ہدایات اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ’’صحت مند زندگی کی جانب قدم‘‘ کے تحت منعقدہ اس خصوصی مہم کا مقصد شہریوں کو دہلیز پر بہترین طبی سہولیات اور بیماریوں کی بروقت تشخیص فراہم کرنا ہے۔
افتتاحی تقریب میں ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ ڈاکٹر جاوید اقبال سومرو اور سوشل ویلفیئر آفیسر راجہ ذکاء اللہ نے بھی شرکت کی۔ یہ خصوصی کیمپ 14، 15 اور 16 مئی 2026 تک جاری رہے گا۔
ہیلتھ ویک کے دوران مریضوں کی سہولت کے لیے رجسٹریشن کے 9 خصوصی ڈیسک قائم کیے گئے ہیں تاکہ آنے والے مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ کیمپ میں رجسٹریشن، لیبارٹری ٹیسٹ، خاندانی منصوبہ بندی، بچوں کی سکریننگ، غذائیت (OTP) سمیت مختلف شعبوں میں مفت طبی معائنہ، مشاورت اور آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل نے ہسپتال میں کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس تین روزہ مہم سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنی صحت کے معائنے کو یقینی بنائیں۔
ایم ایس ڈاکٹر جاوید اقبال سومرو نے کہا کہ ہسپتال کا تمام عملہ الرٹ ہے اور آنے والے مریضوں کو ہر ممکن طبی سہولت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ عوام کو بہتر اور بروقت علاج مہیا کیا جا سکے۔