17 May 2026DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan: Major Political Shift in UC Sahang as PPP Holds Massive Power Show at Paimaal

گوجرخان; یوسی ساہنگ میں بڑی سیاسی تبدیلی، پائمال میں پیپلز پارٹی کا زبردست پاور شو

گوجرخان (پوٹھوار ڈاٹ کام / 17 مئی 2026) — پیپلز پارٹی کی جانب سے یوسی ساہنگ کے علاقے پائمال میں منعقدہ شمولیتی تقریب ایک بڑے سیاسی جلسے کی شکل اختیار کر گئی، جسے علاقے کی حالیہ تاریخ کا ایک اہم سیاسی اجتماع قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ تقریب معروف سیاسی شخصیت عابد کیانی کی رہائش گاہ پائمال میں منعقد ہوئی، جہاں سینکڑوں کارکنان، مقامی عمائدین اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیاسی مبصرین کے مطابق یہ حالیہ دنوں میں علاقے کا سب سے بڑا سیاسی پاور شو تھا۔

تقریب میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور راجہ جاوید اشرف کی پائمال آمد پر شاندار اور فقید المثال استقبال کیا گیا۔ کارکنان نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، پارٹی قیادت کے حق میں نعرے بازی کی اور پاکستان پیپلز پارٹی سے بھرپور وابستگی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر متعدد بااثر شخصیات، کارکنان اور مقامی افراد نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، جسے علاقے میں ایک بڑی سیاسی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ نئے شامل ہونے والوں نے پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یوسی ساہنگ میں پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

تقریب میں معروف کاروباری شخصیت عابد کیانی اور نوجوان سیاسی و کاروباری شخصیت دلاور کیانی نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے افراد کو خوش آمدید کہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ عوام کا بڑھتا ہوا اعتماد اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ ترقی، استحکام اور مؤثر قیادت چاہتے ہیں۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق اس بڑے جلسے اور وسیع شمولیت کے اثرات آئندہ بلدیاتی و عام انتخابات میں نمایاں طور پر دیکھے جا سکتے ہیں، جس سے علاقے میں پیپلز پارٹی کی سیاسی پوزیشن مزید مستحکم ہونے کی توقع ہے۔

Gujar Khan (Pothwar.com / May 17, 2026) — A major political development has emerged in UC Sahang, where the political atmosphere witnessed a significant transformation after a grand joining ceremony of the Pakistan Peoples Party turned into a huge public gathering at Paimaal.

The event was hosted at the residence of prominent political figure Abid Kiani in Paimaal, where hundreds of supporters and local residents gathered to participate in what observers described as one of the largest recent political shows in the area.

Senior PPP leader and former Prime Minister Raja Pervaiz Ashraf, along with Raja Javed Ashraf, received a grand and unprecedented welcome upon their arrival at Paimaal. Enthusiastic party workers showered flowers, raised slogans in favour of the party leadership, and expressed strong support for the Pakistan Peoples Party.

The ceremony witnessed the inclusion of a large number of influential local figures, workers, and supporters into the PPP, signalling a noticeable political shift in the region. The joining participants announced their confidence in the leadership and vision of the party and pledged to strengthen the party at the grassroots level in UC Sahang.

Prominent businessman Habib Kiani and young political and business personality Dilawar Kiani attended the gathering as special guests. Addressing the participants, they warmly welcomed the new entrants into the Pakistan Peoples Party and conveyed their best wishes for the future. They stated that the growing public trust in PPP reflects the people’s desire for progress, stability, and effective leadership.

Political analysts believe that the successful gathering and large-scale participation could have a significant impact on the local political landscape ahead of future elections, strengthening the PPP’s position in the region.

مندرہ فیصل کالونی موہڑہ مندو میں کنویں میں گرنے والے بچے کو ریسکیو 1122 نے کامیاب آپریشن کے بعد بچا لیا

Rescue 1122’s Commando Operation Saves Child After Falling Into a Well in Mandra Faisal Colony

گوجرخان (پوٹھوار ڈاٹ کام / 17 مئی 2026) —مندرہ فیصل کالونی موہڑہ مندو میں اس وقت تشویش کی لہر دوڑ گئی جب حبیب الرحمن ولد محمد اشتیاق اچانک ایک گہرے کنویں میں گر گیا۔ واقعے کی اطلاع فوری طور پر ریسکیو 1122 کو دی گئی، جس پر ریسکیو ٹیمیں بروقت موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کمانڈو انداز میں آپریشن کیا۔ انتہائی احتیاط اور جدید تکنیک استعمال کرتے ہوئے بچے کو کنویں سے بحفاظت نکال لیا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں کی فوری کارروائی کے باعث ایک قیمتی جان بچا لی گئی۔

بچے کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجر خان منتقل کر دیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے اس کی طبی جانچ شروع کر دی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان، سرکل پٹواری اور دیگر متعلقہ عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ مقامی شہریوں نے ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی اور پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

Historic Teachers’ Honour Ceremony Held in Gujar Khan, Five Teachers Win Umrah Tickets

گوجرخان میں اساتذہ کے اعزاز میں تاریخ ساز تقریب، پانچ خوش نصیب اساتذہ عمرہ ٹکٹوں کے حقدار قرار

گوجرخان (پوٹھوار ڈاٹ کام / 17 مئی 2026) — پنجاب کالجز گوجرخان اور عظیم گروپ آف پبلیکیشن کے اشتراک سے تحصیل گوجرخان اور تحصیل سوہاوہ کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے مرد و خواتین اساتذہ کے اعزاز میں ایک شاندار، منفرد اور تاریخ ساز تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں اساتذہ کرام کو مدعو کیا گیا، جسے تعلیمی حلقوں میں بے حد سراہا گیا۔

تقریب میں معروف علمی، ادبی، مذہبی اور روحانی شخصیت پروفیسر احمد رفیق اختر نے خصوصی خطاب کیا جبکہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف بھی بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔ مقررین نے اساتذہ کے کردار کو قوم کی تعمیر و ترقی کے لیے بنیادی ستون قرار دیتے ہوئے کہا کہ استاد معاشرے کی اخلاقی اور فکری تربیت میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

تقریب کے دوران اساتذہ کی خدمات کے اعتراف میں خصوصی اعزازات بھی پیش کیے گئے جبکہ حاضرین کے لیے دلچسپی کا مرکز عمرہ ٹکٹوں کی قرعہ اندازی رہی۔ خوش نصیب پانچ مرد و خواتین اساتذہ کو عمرہ ٹکٹ دیے گئے جن میں مہر النساء گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 گوجرخان، پرویز اقبال اقبال پبلک سیکنڈری سکول دولتالہ، امبرین اختر الائیڈ سکول گوجرخان، حاجرہ مبین پنجاب کالجز گوجرخان اور قاری اعجاز احمد الصفا سیکنڈری سکول شامل ہیں۔

تقریب میں اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور منتظمین کی جانب سے اساتذہ کی عزت افزائی کے اس اقدام کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریبات اساتذہ کی حوصلہ افزائی اور تعلیمی میدان میں مزید بہتری کے لیے نہایت اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

Grand Tent Pegging Festival Held in Sohawa to Celebrate the Wedding of Advocate Ali Hassan Ahamdana

شادی خانہ آبادی کی خوشی میں شاندار جشنِ نیزہ بازی، پنجاب بھر کے نامور شاہ سواروں کی شرکت

گوجرخان (پوٹھوار ڈاٹ کام / 17 مئی 2026) —چوہدری غلام عباس احمدآنہ کے پوتے اور چوہدری ارشد اقبال احمدآنہ کے صاحبزادے چوہدری علی حسن احمدآنہ ایڈووکیٹ کی شادی خانہ آبادی کی خوشی میں ایک شاندار اور پروقار جشنِ نیزہ بازی کا انعقاد کیا گیا، جس میں پنجاب بھر سے معروف شاہ سواروں اور گھڑ سواری کے شوقین افراد نے بھرپور شرکت کی۔

روایتی ثقافت کی عکاسی کرنے والی اس رنگا رنگ تقریب میں گھڑ سواری اور نیزہ بازی کے دلکش مقابلے منعقد ہوئے، جہاں ماہر شاہ سواروں نے اپنی مہارت، پھرتی اور شاندار انداز سے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ جشن میں شریک سواروں نے برق رفتاری سے گھوڑوں کو دوڑاتے ہوئے نیزہ بازی کے شاندار مظاہرے پیش کیے، جس سے حاضرین خوب محظوظ ہوئے۔

تقریب میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے مہمانوں، عمائدین علاقہ، سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے اس روایتی کھیل کے انعقاد کو ثقافتی ورثے کے فروغ کے لیے خوش آئند قرار دیا۔

میزبان خاندان کی جانب سے مہمانوں کی پرتکلف ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا جبکہ تقریب کے دوران روایتی ڈھول کی تھاپ اور عوامی جوش و خروش نے سماں باندھ دیا۔ مقررین نے کہا کہ نیزہ بازی پنجاب کی قدیم اور دلیرانہ روایات کی علامت ہے اور اس طرح کی تقریبات نوجوان نسل کو اپنی ثقافت سے جوڑے رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے چوہدری علی حسن احمدآنہ ایڈووکیٹ کو شادی کی مبارکباد پیش کی اور ان کی نئی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Raja Javed Ikhlas Visits Maryam Nawaz Health Clinic and Medical Camp in Mandra

راجہ جاوید اخلاص کا مریم نواز ہیلتھ کلینک مندرہ آر ایچ سی کا دورہ، میڈیکل کیمپ کا معائنہ

گوجرخان (پوٹھوار ڈاٹ کام / 17 مئی 2026) —قائد مسلم لیگ (ن) گوجرخان، سابق ایم این اے، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اور سابق ضلع ناظم راولپنڈی راجہ محمد جاوید اخلاص نے مریم نواز ہیلتھ کلینک آر ایچ سی مندرہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قائم میڈیکل کیمپ کا تفصیلی معائنہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ میڈیکل کیمپ میں آنے والے مریضوں سے بھی ملاقات کی گئی اور ان سے علاج معالجے کی سہولیات کے حوالے سے دریافت کیا گیا۔

اس موقع پر طبی عملے نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کیمپ میں روزانہ بڑی تعداد میں مریضوں کو مفت طبی معائنہ، ادویات اور بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ راجہ محمد جاوید اخلاص نے طبی عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات کے تحت صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو ان کی دہلیز پر بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

دورے کے دوران مقامی سیاسی و سماجی شخصیات اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ شرکاء نے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے میڈیکل کیمپ عوام کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

Father of PML Leader Chaudhry Khalid Mehmood Passes Away, Funeral Prayer to Be Held in Bhadana

صدر پاکستان مسلم لیگ پی پی 8 چوہدری خالد محمود کے والد محترم انتقال کر گئ

گوجرخان (پوٹھوار ڈاٹ کام / 17 مئی 2026) —صدر پاکستان مسلم لیگ پی پی 8 چوہدری خالد محمود کے والد محترم بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔ ان کے انتقال کی خبر سنتے ہی سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔

مرحوم ایک نیک، ملنسار اور باوقار شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے اپنی زندگی سادگی، دیانتداری اور خدمتِ خلق میں گزاری۔ ان کے انتقال پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات، عزیز و اقارب اور اہل علاقہ نے چوہدری خالد محمود اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ بروز ہفتہ 16 مئی صبح 10:30 بجے بھڈانہ میں ادا کی گئی، جس میں سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات سمیت عوام الناس کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔تعزیتی پیغامات میں مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button