14 May 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: RWMC Director Sheikh Tanveer Akhtar Vows Cleanliness Drive

کلر سیداں میں صفائی مہم تیز کرنے کا عزم

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 14مئی 2026)—آر ڈبلیو ایم سی کے ڈائریکٹر شیخ تنویر اختر نے کہا ہے کہ مریم نواز کے ویژن کے عین مطابق پنجاب کے پر شہر گاؤں گھر اور گلی کو صاف رکھنا ہے اسلام نے صفائی کو نصف ایمان قرار دیا ہے مگر ہم اس پر عملدرآمد نہیں کرتے بلکہ گھروں کا کچرا اٹھا کر باہر گلی میں پھینک دیتے ہیں انہوں نے مسلم لیگ ن کے رہنما چوھدری شاہد اکبر گجر اور مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری چوہدری کاشف محمود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے انہیں ڈائریکٹر کا منصب سنبھالنے پر دلی مبارکباد دی اور پھول پیش کیے۔تنویر اختر شیخ نے کہا کہ ہماری قیادت نے بھارتی جارحیت کا ڈٹ کا مقابلہ کیا اور اسے بدترین شکست سے دوچار کیا دشمن آج تک زخم چاٹ رھا ہے ہماری قیادت نے یہ نہیں کہا کہ کیا میں بھارت پر حملہ کر دوں؟انہوں نے کہا کہ آج ہماری سیاسی اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہیں جس کی بدولت امریکہ سمیت دنیا ہماری بات کو سنتی ہے انہوں نے کہا کہ ملک کے لیئے خدمات پر پوری قوم میاں نواز شریف اور سید عاصم منیر کہ شکر گزار ہے انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ صفائی ستھرائی کا خصوصی خیال کریں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں ان سے رجوع کریں کلرسیداں کے وفد نے بعد ازاں چیئرمین آر ڈبلیو ایم سی رکن پنجاب اسمبلی راجہ محمد حنیف سے بھی ملاقات کی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram Ul Haq Qureshi | May 14, 2026): Sheikh Tanveer Akhtar has said that, in line with the vision of Maryam Nawaz, every city, village, home, and street in Punjab must be kept clean. He emphasised that Islam declares cleanliness as half of faith, yet many people fail to act upon this teaching and instead throw household waste into the streets and public places.

He expressed these views during a meeting with Chaudhry Shahid Akbar Gujjar and Chaudhry Kashif Mahmood, who congratulated him on assuming the position of Director and presented bouquets.

Sheikh Tanveer Akhtar also praised the national leadership for firmly responding to Indian aggression and stated that the enemy continues to suffer the consequences of its defeat. He added that Pakistan’s political and military leadership are currently united, enabling the country’s voice to be heard internationally, including by the United States.

He further said that the nation is grateful to Nawaz Sharif and Syed Asim Munir for their services to the country.

Appealing to the public, he urged citizens to pay special attention to cleanliness and to contact him directly in case of any complaints regarding sanitation issues.

Later, the delegation from Kallar Syedan also met Raja Muhammad Hanif.

کلر سیداں میں ڈیلیوری رائیڈر مسلح افراد کے ہاتھوں لٹ گیا

Delivery Rider Robbed by Armed Men in Kallar Syedan

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 14مئی 2026)—کلرسیداں کے علاقے میں ڈیلیوری بائیک رائیڈر کو لوٹ لیا گیا۔اویس سکنہ موہڑہ میرا نے کلر سیداں میں مقدمہ درج کروایا کہ میں کلر سیداں میں ڈلیوری بائیک رائیڈر ہوں کہ وہ ڈیلیوری دینے مطلوبہ ایڈریس پر جا رھا تھا کہ راستے میں سڑک پر 3 مسلح لڑکوں نے مجھے روک کر زدوکوب کرتے ہوئے میرا موبائل فون، بائیس ہزار روپے کی کیش اور ڈلیوری بیگ جس میں 5/6 ہزار کا کھانا تھا چھین کر فرار ہو گئے کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش ہے۔

Annual Ceremony Held at Al-Noor Wings School, Kallar Syedan, Position Holders Honoured with Awards

النور ونگز سکول کلر سیداں میں سالانہ تقریب، پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 14مئی 2026)—النور ونگز سکول کلرسیداں میں سالانہ تقریب،پوزیشن ہولڈرز بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔تقریب کے مہمان خصوصی تحصیلدار راشد مجید،قاسم الرحمان سمیت سہیل بٹ،قیصر رشید تھے تقریب میں طلبا،اساتذہ،والدین اور علاقے کی معزز شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ؐ سے کیا گیا۔پروگرام میں مختلف رنگارنگ سرگرمیوں،تقاریر،ملی نغمات اور بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں نے ماحول کو پرجوش اور خوشگوار بنا دیا۔ ڈائریکٹر ونگز کالج کلرسیداں افتخار نیازی نے کہاکہ 2011 میں کرنل ساجد الرحمان نے سکول کی بنیاد رکھی تھی۔ان سولہ سالوں میں سینکڑوں بچے بچیاں یہاں سے تعلیم حاصل کرکے ان پاکستان کے مختلف اداروں میں اپنی زمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ہمارے سکول اور کالج کا بنیادی مقصد ہمارا مستقبل سنوارنا اور اس نسل کو ایسی تعلیم فراہم کرنا ہے جو انہیں نہ صرف کتابی علم دے بلکہ کردار،اخلاق اور معاشرتی ذمہ داری بھی سکھائے۔ڈائریکٹر سکول قاسم الرحمان نے کہاکہ ادارے کی ترقی اور طلبہ کا اعتماد اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارا تعلیمی نظام نہ صرف نصابی میدان میں کامیاب ہے بلکہ بچوں کی کردار سازی،ذہنی نشوونما اور ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ محمد حذیفہ شیخ اور عائزہ قمر سمیت پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات،میڈلز اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔

Funeral Prayer of Hakeem Tahir Abbas’s Mother Offered in Battahri

حکیم طاہر عباس کی والدہ سپردِ خاک، بٹاہڑی میں نمازِ جنازہ ادا

تعزیت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 14مئی 2026)—رہنما پاکستان پیپلز پارٹی و سربراہ کوہسار پوٹھوہار اتحاد آصف شفیق ستی نے ایم سی کلرسیداں میں جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی کلرسیداں سٹی نصیر اختر بھٹی کے فرزند عمر نصیر بھٹی کے انتقال پر لواحقین سے ملاقات میں اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی مغفرت کے لیئے دعا کی جبکہ سابق صدر پی وائی او راجہ آصف ایوب کیانی سے انکی ممانی اور اعجاز کیانی آف چنالی یونین کونسل بشندوٹ کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی۔

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 14مئی 2026)—ہائی کورٹ کے جج جسٹس سردار اعجاز اسحاق،سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس سردار طارق مسعود،دربار عالیہ گولڑہ شریف کے پیر سید غلام نظام الدین جامی گیلانی قادری،سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان،پیر محمد افضل شاہ نقیبی،سردار محمد یوسف،،ریونیو افسران بابر اسلام ملک،چوھدری ظفر اقبال،چوھدری جابر عباس،سلیمان مشتاق و دیگر نے موہڑہ نگیال جا کر پٹواری راجہ نعمان ظفر سے ملاقات کی اور ان کے والد محترم کی وفات پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button