11 May 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Shahid Khaqan Abbasi Says He Never Saw Nawaz Sharif Involved in Corruption
شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی نواز شریف کو کرپشن کرتے نہیں دیکھا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 11مئی 2026)—عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میں نے کبھی نواز شریف کو کرپشن کرتے نہیں دیکھا نہ ہی کبھی انہوں نے اس بابت کسی کی سفارش کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں کے سینئر صحافی راجہ محمد سعید کی رھائشگاہ پر ان کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت اور مسلم لیگ ن کلرسیداں کے سٹی صدر حاجی اخلاق حسین کی رہائشگاہ پر ان کے فرزند چوھدری خمید کی شادی پر مبارکباد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر راجہ ظفر محمود، مسعود احمد بھٹی،کاشف محمود چوہدری،راجہ کامران، طارق فضل، حافظ عثمان عباسی اور شوکت اقبال جنجوعہ بھی موجود تھے۔شاہد خاقان عباسی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ کسی عہدے کے لالچ یا کسی کو کوئی عہدہ دینے پر مسلم لیگ ن سے الگ نہیں ہوئے بلکہ مسلم لیگ ن جب تک ووٹ کو عزت دو کے نعرے اور نظریے پر قائم رہی میں مسلم لیگ ن کے ساتھ رھا جب مسلم لیگ ن نے اس نظریے سے انحراف کیا تو میں نے اپنی رائیں جدا کر لیں۔
میری سیاست کسی بیساکھی کے سہارے اقتدار میں آنا ہر گز نہیں۔انہوں نے کہا کہ اصول اور نظریے کی سیاست اب دم توڑ چکی ہے مفادات کا کھیل کھیلا جا رھا ہے لوگ اقدار کی بجائے اقتدار کی سیاست کو پسند کرتے ہیں مفاداتی سیاست نے ہمیں منزل سے کوسوں دور کر دیا ہم جمہوری بن سکے نہ ہی اسلامی بن سکے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عوام پاکستان پارٹی ازادکشمیر و گلگت بلتستان کے الیکشن میں حصہ نہیں لے رہی وہاں ہماری جماعت رجسٹرڈ ہی نہیں البتہ پاکستان میں جب بھی عام انتخابات ہوئے اس میں حصہ لیں گے مگر یہ کب ہوں گے یہ کسی کے علم میں نہیں۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں جلد کمی ہو جائے گی اس کے بعد انہوں نے سابق رکن ضلع کونسل ماسٹر محمد فضل کی عیادت کی جنہوں نے انہیں آئندہ انتخابات میں بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔
ریٹائرڈ مدرس محمد شبیر لنگڑیال سپرد خاک، سیاسی و سماجی شخصیات کی نماز جنازہ میں شرکت





