10 May 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Solidarity Rally Held to Support Pakistan Armed Forces

کلر سیداں میں پاک افواج سے اظہارِ یکجہتی ریلی، بھارتی جارحیت ناکام بنانے پر خراجِ تحسین

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 10مئی 2026)—بلدیہ کلرسیداں نے مسلح افواج سے اظہار یک جہتی اور بھارتی جارحیت کو ناکام بنانے کے ایک سال بعد ہفتہ کے روز کلرسیداں میں ریلی نکالی جس میں اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں ڈاکٹر سیدہ زینب حسین، رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،چیف آفیسر بلدیہ رفعت عباس پاشا،سابق وائس چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد ضیارب منہاس،مسلم لیگ ن کلرسیداں کے سٹی صدر حاجی اخلاق حسین، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسیداں سٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی، جنرل سیکرٹری سردار وسیم احمد،مسلم لیگ ن لیبر ونگ کلرسیداں کے سٹی صدر چوہدری عابد سیٹھی،جنرل سیکرٹری کاشف محمود چوہدری، چوہدری شاہد گجر، چوھدری زین العابدین عباس،راجہ ظفر محمود، ملک زبیر احمد،حاجی محمد اسحاق،صوفی ضابر حسین،چوہدری نعیم بنارس،حاجی ریاست حسین،شیخ سلیمان شمشی،شیخ شعور قدوس کے علاؤہ محکمہ لوکل گورنمنٹ، تعلیم،صحت، سٹی ٹریفک پولیس،پیرا فورس،ستھرا پنجاب و دیگر اداروں نے بھرپور شرکت کی شرکا نے مسلح افواج اور پاکستان کے حق میں زبردست نعرے لگائے بہت سارے لوگوں نے پاکستان کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے شرکا ریلی بلدیہ دفتر سے روانہ ہوئے یہ تھانہ روڈ،پنڈی روڈ اور مغل بازار سے ہوتے ہوئے دفتر بلدیہ پہنچے جہاں دعا کے ساتھ پروگرام اختتام پزیر ہوا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram Ul Haq Qureshi | May 10, 2026):
The Municipal Committee Kallar Syedan organised a rally on Saturday to express solidarity with the Pakistan Armed Forces and to commemorate the successful response to Indian aggression one year ago.

The rally was attended by Assistant Commissioner Kallar Syedan Dr. Syeda Zainab Hussain, Member of the Punjab Assembly Raja Sagheer Ahmed, Chief Officer Municipal Committee Riffat Abbas Pasha, former Vice Chairman Chaudhry Muhammad Zia-ur-Rehman Minhas, PML-N Kallar Syedan City President Haji Ikhlaq Hussain, PML-N Youth Wing City President Sheikh Hassan Saraiki, General Secretary Sardar Waseem Ahmed, PML-N Labour Wing City President Chaudhry Abid Sethi, General Secretary Kashif Mahmood Chaudhry, Chaudhry Shahid Gujjar, Chaudhry Zain-ul-Abideen Abbas, Raja Zafar Mahmood, Malik Zubair Ahmed, Haji Muhammad Ishaq, Sufi Zabar Hussain, Chaudhry Naeem Banaras, Haji Riasat Hussain, Sheikh Suleman Shamshi, and Sheikh Shaoor Qadoos.

Officials and representatives from the Local Government Department, Education Department, Health Department, City Traffic Police, Para Force, Suthra Punjab program, and several other institutions also participated enthusiastically in the rally.

Participants raised spirited slogans in favour of Pakistan and its armed forces, while many carried Pakistani flags. The rally started from the Municipal Committee office and passed through Thana Road, Pindi Road, and Mughal Bazaar before returning to the Municipal Committee office, where the event concluded with prayers for the country and armed forces.

عمران خان کو جیل میں ڈالنے سے مسائل حل نہ ہوئے، نظام زیادہ دیر نہیں چل سکتا، شاہد خاقان عباسی

Jailing Imran Khan Failed to Resolve Issues, Current System Cannot Last Long: Shahid Khaqan Abbasi

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 10مئی 2026)—عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان کو جیل میں ڈالنے سے بھی مسائل حل نہ ہوئے نفرتیں کم نہ ہو سکیں موجودہ نظام مسائل کے حل میں ناکام ہے یہ زیادہ عرصہ نہیں چل سکتا جلد یا بدیر نظام میں ایک بار بھر تبدیلی کا امکان موجود ہے اس سے بھی بہتری کی کوئی امید نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف سیاسی رہنما لالہ محمد رسول چوھدری کی رہائشگاہ سموٹ میں اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق چیئرمین یوسی چوآخالصہ پیر سید راحت علی شاہ،چوہدری کلیم رسول،چوہدری امتیاز حسین،حافظ عثمان عباسی،شوکت اقبال جنجوعہ،راجہ طارق محمود بھی موجود تھے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ماضی میں ہم ون یونٹ کا ناکام تجربے کر چکے ہیں کس نے اقتدار میں آنا ہے اس کا اختیار صرف عوام کے پاس ہونا چاہیے یہ بہترین منصف ہیں انہوں نے کہا کہ جب بھی آزاد اور شفاف الیکشن ہوئے تو عمران خان کو کامیابی سے کوئی روک نہیں سکے گا عوام کل کی طرح آج بھی عمران خان کے ساتھ ہیں انہوں نے بیرونی ممالک میں پاکستان کے بڑھتے اثرورسوخ کے سوال کے جواب میں کہا کہ ٹرمپ کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے وہ کبھی کچھ کبھی کچھ کہہ جاتے ہیں چین اور روس اس تنازعہ میں پڑنے کو تیار نہیں عرب ممالک خود فریق ہیں ہمیں ملک کے اندر مسائل کا سامنا ہے سیاسی نفرتوں اور دوریوں کا خاتمہ کم ہونے کی بجائے بڑھا ہے انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی ابتدائی مراحل میں ہے لوگوں کی امید اقتدار والوں سے رہتی ہے ہم ابھی اقتدار سے دور ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نواز شریف نے کبھی کرپشن کے لیے نہیں کہا نہ کسی غلط کام کی سفارش کی مسلم لیگ ن جب تک ووٹ کو عزت دو کے موقف پر قائم رہی میں پوری تندہی سے اس کے ساتھ رھا جب اس نے اس نظریے سے انحراف کیا تو میں نے مسلم لیگ ن سے رائیں الگ کرلیں مجھے سیاسی طور پر کسی سے کوئی شکوہ نہیں میری سیاست کسی بیساکھی کے سہارے اقتدار میں آنا نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اصولی سیاست کی نظریے کی سیاست اب دم توڑ چکی ہے مفادات کا کھیل کھیلا جا رھا ہے لوگ اقدار کی بجائے اقتدار کی سیاست کو پسند کرتے ہیں مفاداتی سیاست نے ہمیں منزل سے کوسوں دور کر دیا ہم جمہوری بن سکے نہ ہی اسلامی بن سکے انہوں نے بعد ازاں کنوھا میں سینئر صحافی راجہ محمد سعید کی اہلیہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی ازادکشمیر و گلگت کے الیکشن میں حصہ نہیں لے رہی وہاں ہماری جماعت رجسٹرڈ ہی نہیں انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں جلد کمی ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ائندہ الیکشن کب ہوں گے اس کا کسی کو علم نہیں بظاہر دور دور تک اس کا امکان دکھائی نہیں دیتا۔اس موقع پر ظہیر حسین شاہ،راجہ کامران،طارق فضل بھی موجود تھے۔

ormer PM Shahid Khaqan Abbasi Visits Kallar Syedan, Praises Alkhidmat Projects and Promotes IT Education

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 10مئی 2026)—عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ہفتہ کو کلرسیداں میں مصروف دن گزارہ،وہ قرطبہ مسجد گئے جہاں چوہدری ابرار حسین نے ان کا استقبال کیا اور گلدستہ پیش کیا جہاں انہیں الخدمت لیب کے مختلف شعبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی انہوں نے الخدمت کے زہراہتمام تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں نصب فلٹریشن پلانٹ کا بھی دورہ کیا اور اسے بہترین صدقہ جاریہ قرار دیا وہ بنو قابل لیب میں بھی گئے جہاں انہوں نے موجود طالبات کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب آئی ٹی کی جدید تعلیم نے روائیتی تعلیم کو بہت پیچھے چھوڑ دیا اگر آپ نے مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنا ہے تو آپ کو کمپیوٹر کے جدید علوم میں مہارت حاصل کرنا ہوگی اس سے آپ کو گھر بیٹھے روزگار بھی مہیا ہو گا،اس سے قبل وہ مسلم لیگ ن سٹی کلر سیداں کے سٹی صدر حاجی اخلاق حسین کی رہائشگاہ پر گئے جہاں انہوں نے حاجی اخلاق حسین کو بیٹے کی شادی کی مبارکباد دی اس موقع پر سابق نائب ناظم سٹی راجہ ظفر محمود، مسعود احمد بھٹی،کاشف محمود بھی موجود تھے بعد ازاں شاہد عباسی نے سموٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما محمد فیاض کیانی کے گھر گئے جہاں انہوں نے ان کے بھائی ریٹائرڈ پٹواری نثار کیانی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور انجم کیانی سے برطانیہ کے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں لیبر پارٹی کی برتری شکست اور بنیاد پرستوں کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر تفصیلی گفتگو کی بعد ازاں انہوں نے کنوھا میں راجہ محمد عابد کی وفات پر لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اس کے بعد وہ جامعہ ربانیہ کلرسیداں گئے جہاں مولانا احسان اللہ چکیالوی نے ان کا استقبال کیا انہیں جامعہ کے مختلف شعبوں کا معائینہ کروایا اور قرآن مجید کے نسخے بطور ہدیہ پیش کیے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button