09 May 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Two Young Seminary Students Reunited with Families After Escaping Alleged Abuse

مدرسے سے فرار ہونے والے دو کمسن طلبہ پولیس نے والدین کے حوالے کر دیے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 09مئی 2026)— پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چیک پوسٹ چوکپنڈوری کی بروقت کارروائی نے ایک دینی مدرسے سے مبینہ تشدد سے تنگ آ کر فرار ہونے والے دو کمسن طالب علم کو قابو کر لیا۔ انچارج چیک پوسٹ سب انسپکٹر افضال محمود نے دورانِ گشت 13 سالہ محمد سجاد اور 9 سالہ محمد الیاس کو رات کے وقت سڑک پر مشکوک حالت میں گھومتے ہوئے پایا۔ابتدائی پوچھ گچھ میں بچوں نے انکشاف کیا کہ وہ کلر سیداں کے ایک دینی مدرسے کے طالب علم ہیں اور مبینہ طور پر استاد کے ناروا سلوک اور تشدد کے باعث وہاں سے بھاگنے پر مجبور ہوئے۔پٹرولنگ پولیس نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچوں کے والدین سے رابطہ کیا اور انہیں بحفاظت ان کے حوالے کر دیا۔ تاہم یہ واقعہ ایک بڑا سوالیہ نشان چھوڑ گیا ہے کہ ہماری درسگاہوں میں کمسن بچوں کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کے واقعات کب تک جاری رہیں گے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | May 09, 2026) — A timely action by the Punjab Highway Patrol Check Post Chowk Pindori led to the safe recovery of two young seminary students who had allegedly fled their religious school due to mistreatment and abuse.

According to details, Incharge Check Post Sub-Inspector Afzal Mahmood spotted 13-year-old Muhammad Sajjad and 9-year-old Muhammad Ilyas wandering suspiciously on the roadside during a routine patrol late at night.

During initial questioning, the children revealed that they were students at a religious seminary in Kallar Syedan and had allegedly run away because of inappropriate behaviour and physical punishment by a teacher.

The patrol police acted responsibly by contacting the children’s parents and safely handing them over to their families.

The incident, however, has once again raised serious concerns regarding the alleged mistreatment of young students in educational and religious institutions, and questions remain about how long such incidents will continue to occur.

کلر سیداں میں نہم جماعت کی طالبہ امتحان کے بعد مبینہ طور پر لاپتہ

Ninth Class Student Goes Missing After Exam in Kallar Syedan

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 09مئی 2026)—امتحانی مرکز کلر سیداں میں کلاس نہم کی طالبہ پرچہ دینے کے بعد مبینہ طور پر غائب ہو گئی۔مغویہ کے والد نے مقدمہ درج کروایا کہ اس کی 15 سالہ بیٹی (ع) کلر سیداں میں کلاس نہم کا پرچہ دینے گئی اور گھر واپس نہ آئی جس پر کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا جبکہ انچارج پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ چوکپنڈوری کے سب انسپکٹر افضال احمد اور خرم شہزاد نے ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک خاتون کو روک کر چیک کیا تو وہ اشتہاری مجرمہ نکلی جسے گرفتار کرکے تھانہ کلر سیداں کے حوالے کر دیا گیا۔

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 09مئی 2026)—الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں 60 ہسپتال چلا رہی ہے،جو لوگ علاج کی استطاعت نہیں رکھتے ان کا علاج مفت کر رہے ہیں۔ فتح جنگ کے قریب الخدمت آرفن ویلیج کے لئے ایک شخص نے پچاس کنال اراضی کا عطیہ دیا تو اس کی تعمیر مکمل کرنے کے لیئے امریکہ میں موجود پاکستانی فیملی نے چار ارب مہیا کرنے کا بیڑا اٹھا لیا،جاوید اختر صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع راولپنڈی کلرسیداں میں آج لیب قائم کی ہے اسے بہت جلد میڈیکل سینٹر میں بدل دیں گے راجہ جواد امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی
الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں میں بنوقابل کلاسز کے ساتھ ساتھ تحصیل جوڈیشنل کمپلیکس اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں جدید فلٹریشن پلانٹ کے ساتھ ساتھ دو سلائی مراکز دو ایمبولینسز بھی چلا رہی ہے توقیر اعوان ضلع جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی
دورہ ملتان میں لیب کا خواب دیکھا چند مقامی افراد نے چالیس لاکھ سے زائد کی رقم دے کر جدید معیاری لیب قائم کروا دی سب سے سستے داموں ٹیسٹ کریں گے اکرام الحق قریشی کلرسیداں میں الخدمت لیب کے قیام کے موقع پر مقررین کا خطاب

Alkhidmat Foundation Announces Expansion of Medical and Welfare Projects in Kallar Syedan

الخدمت فاؤنڈیشن کا کلر سیداں میں طبی و فلاحی منصوبوں کے دائرہ کار میں توسیع کا اعلان

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 09مئی 2026)—الخدمت فاؤنڈیشن ضلع پنڈی کے صدر جاوید اختر نے کہا کہ الخدمت دیگر شعبوں کی طرح ملک بھر میں صرف 60 ہسپتال چلا رہی ہے الخدمت رازی ہسپتال راولپنڈی صرف دو بیڈز سے شروع ہو کیا تھا آج اس کی تیرہ عمارتیں ہیں اڑھائی سو بیڈز پر مشتمل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں میں۔ الخدمت میڈیکل سینٹر کے پہلے مرحلے میں جدید اور معیاری لیب کی تقریب دعا سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں الخدمت فاؤنڈیشن جماعت اسلامی اور و دیگر سیاسی سماجی رہنماؤں نے بھی شرکت کی جاوید اختر نے کہا کہ ہم نے کوالٹی پر کبھی کمپرومائز نہیں کیا مگر جو وسائل نہیں رکھتا ہم نے اسے مفت علاج کی تمام سہولیات مہیا کرتے ہیں ہم نے کہوٹہ میں ہسپتال قائم کیا واہ کینٹ میں ڈاکٹر کمال رازی ہسپتال کا بہت جلد افتتاح کریں گے، فتح جنگ کے قریب دولت پور میں الخدمت آرفن ویلیج کے لیئے 50 کنال اراضی ایک مخیر شخص نے عطیہ کی تو دوسرے مخیر شخص نے اپنے خاندان کی جانب سے چار ارب کی لاگت سے تعمیر کا کام شروع کردیا ہے یہ فیملی اسے مکمل کرنے تک تمام فنڈز خود مہیا کرے گی۔بنوقابل حافظ نعیم الرحمان کا وژن تھا جس کے تحت 18 ہزار طلبہ طالبات کمیوٹر کورسز کر رہے ہیں 8 کمپیوٹر لیب ضلع بھر میں تیار ہیں مئی کے آخر تک تمام کو آپریشنل کردیا جائے گا۔جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے امیر راجہ محمد جواد نے کہا کہ آج کلرسیداں میں جدید معیاری لیب قائم کر رہے ہیں اسے بتدریج ہسپتال میں تبدیل کر کے دم لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں گردوں کے ٹرانسپلانٹ کے لیئے پچاس لاکھ کی لاگت آتی ہے بہت جلد رازی ہسپتال راولپنڈی میں یہ سہولت صرف پندرہ لاکھ میں مہیا کریں گے جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری توقیر اعوان نے کہا کہ کلرسیداں میں الخدمت ک دو ایمبولینسز خدمات سر انجام دے رہی ہیں تحصیل جوڈیشنل کمپلیکس اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں میں دو الگ الگ فلٹریشن پلانٹ قائم کر رکھے ہیں جن سے ریسکیو اور گرلز ہائی سکول کو بھی پانی مہیا کر رہے ہیں کلرسیداں اور سرصوبہ شاہ میں ہمارے سلائی سینٹر کام کر رہے ہیں اگلے چند ایام میں نوشاہی مسجد محلہ نوشاہی میں بھی فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر رہے ہیں کلرسیداں میں بنوقابل کلاسز کے ساتھ ساتھ 80 یتیم بچوں کی کفالت بھی کرتے ہیں،اکرام الحق قریشی نے کہا کہ میں نے دورہ ملتان میں کلرسیداں میں جدید معیاری لیب قائم کرنے کا خواب دیکھا تھا جس کی عملی تعبیر کے لیئے چالیس لاکھ کے قریب تمام فنڈز ہمارے قریبی ساتھیوں محمد اعجاز بٹ،قمر زمان منہاس،لالہ شبیر فیملی،چوہدری غالب حسین،محبوب چوھان،حاجی ریاست حسین اور محمد عرفان نے مہیا کیے ہیں ہم نے سب سے کم نرخوں پر معیاری لیب کلرسیداں شہر میں قائم کر کی پہلی اینٹ رکھ دی ہے بہت جلد اسے میڈیکل سینٹر کا درجہ دیں گے اور انشااللہ بہت جلد اسے معیاری ہسپتال میں تبدیل کریں گے انہوں نے چیلنج کیا کہ ہماری لیب کے نرخ اتنے کم ہیں جنہیں غریب ترین شخص بھی بخوشی ادا کر سکتا ہے۔پاک ہانگ کانگ چیمبرز کے سربراہ چوہدری غالب حسین نے کہا کہ چوہدری غالب حسین نے کہا کہ الخدمت کی خدمات کے ملک کے باہر بھی ہیں یہ لوگ عطیات کا درست استعمال کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ صدقہ جاریہ ہی بہترین سرمایہ کاری ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button