09 May 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Rally Held to Mark First Anniversary of “Marka-e-Haq”

معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر کہوٹہ میں ریلی کا انعقاد

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم، عمران ضمیر، 09 مئی 2026) — معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر کہوٹہ میں ایک خصوصی ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیرین گل اور تحصیلدار کہوٹہ مرزا منصور نے کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیرین گل اور تحصیلدار کہوٹہ مرزا منصور نے کہا کہ معرکہ حق پاک فوج کی بہادری، ثابت قدمی اور فرض شناسی کی لازوال داستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں فتح کے بعد آج دنیا پاکستان کو ایک سنجیدہ اور مضبوط ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے جبکہ پاکستانی افواج نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔

ریلی تحصیل آفس کہوٹہ سے نکالی گئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار، تحصیل آفس کے عملہ، گرداوروں، پٹواریوں اور سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے شرکت کی۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, May 09, 2026) — A rally was organized in Kahuta to commemorate the first anniversary of “Marka-e-Haq.” The rally was led by Assistant Commissioner Kahuta Shireen Gul and Tehsildar Kahuta Mirza Mansoor.

Speaking on the occasion, the officials said that “Marka-e-Haq” represents an unforgettable chapter of bravery, resilience, and dedication displayed by the Pakistan Army. They stated that after the victory in Marka-e-Haq, the world now views Pakistan as a serious and strong nation, adding that the Pakistani armed forces gave a befitting response to enemy aggression.

The rally started from the Tehsil Office, Kahuta and was attended by officials of the Tehsil Office, gardawars, patwaris, and Civil Defence personnel.

کہوٹہ میں سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم، عمران ضمیر، 09 مئی 2026) — کہوٹہ شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف انتظامیہ نے سخت کارروائی کرتے ہوئے متعدد دکانیں سیل کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیرین گل کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی اور اسسٹنٹ کمشنر آفس کے اہلکاروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اُن دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جو رات 8 بجے کے بعد بھی اپنی دکانیں کھولے ہوئے تھے۔

کارروائی کے دوران سمارٹ لاک ڈاؤن اور حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 30 دکانیں سیل کر دی گئیں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیرین گل کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی کہ جو بھی دکاندار یا تاجر حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی سفارش یا دباؤ کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔

Rs 8.5 Million Filtration Plant Approved for Girls High School Thoa Khalsa

گرلز ہائی سکول تھوہا خالصہ کے لیے 85 لاکھ روپے کا فلٹریشن پلانٹ منظور

مٹور: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، کبیر احمد جنجوعہ، 9 مئی 2026) — نوجوان قیادت اور امیدوار برائے چیئرمین یوسی مٹور راجہ عرفان سرور کی کوششوں سے گرلز ہائی سکول تھوہا خالصہ کے لیے 85 لاکھ روپے مالیت کا فلٹریشن پلانٹ منظور کر لیا گیا، جو جلد سکول میں نصب کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق راجہ عرفان سرور نے مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی معاونت سے اس منصوبے کی منظوری حاصل کی۔ فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب سے سکول کی طالبات کو صاف اور ٹھنڈے پانی کی سہولت میسر آئے گی۔

علاقہ مکینوں نے اس اہم عوامی منصوبے پر ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور، ایم پی اے راجہ صغیر احمد اور راجہ عرفان سرور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی عوامی فلاح کے منصوبے جاری رہیں گے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button