روات سے فرار ہونے والے دو ملزمان صدر بیرونی پولیس مقابلے میں ہلاک
Two Fleeing Suspects Killed After Police Encounter in Rawat and Saddar Barooni
روات (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 09مئی 2026)—روات سے فرار ہونے والے ملزمان کی صدر بیرونی کے علاقہ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ،فائرنگ کے دوران قتل و اقدام قتل کے مقدمہ کے دو ملزمان ہلاک ہو گئے۔ہلاک ملزمان ساتھیوں کی مدد سے کچھ دیر قبل ہی روات پولیس کی حراست سے فرار ہوئے تھے،تفصیلات کے مطابق روات پولیس زیرحراست ملزمان اشفاق احمد اور عباد خان کو برآمدگی کے لیئے مغل پڑی لے جارہی تھی کہ ایک سفید رنگ کی کورولا کار میں سوار اور موٹر سائیکل سواروں نے روات پولیس پر فائرنگ شروع کردی روات پولیس نے ایس ایچ او سب انسپکٹر محمد اکرم بھٹی کی سربراہی میں مزاحمت کی مگر ملزمان اپنے دونوں زیرحراست ساتھیوں کو پولیس سے چھڑا کر لے جانے میں کامیاب ہو گئے ملزمان نے صدر بیرونی کے علاقہ میں شہری سے گن پوائنٹ پر کار چھینی اور فرار ہو رہے تھے کہ صدر بیرونی پولیس نے مشکوک کار کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے صدر بیرونی پولیس پر بھی فائرنگ شروع کر دی،جس کے نتیجے میں دونوں ملزمان اشفاق احمد اور عباد خان ہلاک ہو گئے ہلاک ملزمان نے چار ماہ قبل روات کے علاقہ میں فائرنگ کر کے گارڈ کو قتل جبکہ دیگر افراد کو زخمی کیا تھا
واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقعہ پر پہنچ گئے۔ادہر سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی نے ملزمان کی فائرنگ کے باوجود بہادری سے مقابلہ کرنے پر ایس پی صدر، اے ایس پی صدر اور صدر بیرونی پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔ادہر روات اور صدر بیرونی پولیس ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی یے۔
CPO Rawalpindi Reviews Crime Performance, Honours Officers with Certificates