08 May 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: THQ Kahuta Hospital Conducts Firefighting and Mock Drill Training with Rescue 1122

ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ میں ریسکیو 1122 کے تعاون سے فائر فائٹنگ اور موک ڈرل کا انعقاد

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8مئی2026)
ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جاوید اقبال سومرو کی زیر نگرانی ٹریننگ سیشن میں ریسکیو 1122 کی ٹیم کا فائر فائٹنگ اور موک ڈرل، عملے کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تربیت،ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر سپورٹ اسٹاف نے بھرپور شرکت،تفصیل کے مطابق تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ میں آج ریسکیو 1122 کے تعاون سے فائر فائٹنگ اور موک ڈرل ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا مشق کا بنیادی مقصد ہسپتال کے عملے کو ہنگامی حالات، خصوصاً آگ لگنے کی صورت میں بروقت اور مؤثر ردعمل کے قابل بنانا تھا۔ٹریننگ سیشن میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جاوید اقبال سومرو کی زیر نگرانی منعقد ہوا، جبکہ ریسکیو 1122 کی پیشہ ور ٹیم نے عملی تربیت فراہم کی۔ اس موقع پر ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر سپورٹ اسٹاف نے بھرپور شرکت کی۔مشق کے دوران عملے کو آگ بجھانے کے جدید طریقہ کار، فائر فائٹنگ آلات کے درست استعمال، مریضوں کی محفوظ منتقلی اور ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ شرکاء کو ہنگامی صورتحال میں نظم و ضبط برقرار رکھتے ہوئے فوری اقدامات کرنے کی عملی مشق بھی کروائی گئی۔اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ ایسی تربیتی سرگرمیوں کا مقصد کسی بھی ناگہانی آفت کی صورت میں کم سے کم وقت میں مؤثر کارروائی کو یقینی بنانا ہے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے۔

Kahuta (Pothwar.com – Kabir Ahmed Janjua, May 8, 2026):
A firefighting and mock drill training session was organised at THQ Hospital, Kahuta in collaboration with Rescue 1122 under the supervision of Medical Superintendent Dr Javed Iqbal Somro. The primary objective of the exercise was to train hospital staff to respond effectively and promptly during emergency situations, particularly in the event of a fire outbreak.

The professional team of Rescue 1122 provided practical training to the participants, while doctors, nurses, paramedical staff, and other support staff attended the session enthusiastically.

During the exercise, participants were trained in modern firefighting techniques, proper use of firefighting equipment, safe evacuation of patients, and the provision of first aid. The staff also took part in practical drills aimed at maintaining discipline and taking immediate action during emergencies.

Speakers on the occasion emphasised that such training activities are essential to ensuring timely and effective response during unforeseen disasters, helping to minimise the loss of precious human lives.

نڑھ پنج پیر بیٹھک پر سالانہ عرس مبارک کی روح پرور تقریبات، عقیدت مندوں کی بڑی تعداد میں شرکت

Annual Urs Celebrations of Panj Peer Held with Religious Devotion and Large Public Participation

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8مئی2026)
نڑھ پنج پیر بیٹھک پر کے سالانہ عرس مبارک کی روح پرور تقریبات، عقیدت مندوں کی بڑی تعداد میں شرکت علماء و مشائخ کے خطابات، ثناخوانی اور لنگر کا وسیع انتظام، اختتام اجتماعی دعا پر ہواتفصیل کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی پنج پیر کے سالانہ عرس مبارک کا نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ انعقاد کیا گیا، جس میں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بابرکت محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت عالمی ایوارڈ یافتہ قاری محمد نذیر احمد نعیمی نے حاصل کی۔محفل میں ثناخوانانِ مصطفیٰ واصف شاہ ہدیٰ، سید حسنین علی شاہ بخاری، عظیم مداح حبیب کبریا سید کاشف حسین شاہ بخاری اور محمد ثقلین نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔تقریب سے خصوصی خطاب شہزادہ غوث الوری، آل نبیؐ، اولادِ علی گل، گلشنِ زہراء بتول، قبلہ سیدی نعمان صدیق شاہ گیلانی نے کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ تمام عزتیں تاجدارِ کائنات ﷺ کے صدقے سے ہیں اور جو بھی ان سے وابستہ ہوتا ہے وہ دونوں جہانوں میں عزت پاتا ہے۔محفل میں مہمانان خصوصی میں سید تنویر حسین شاہ بخاری، سید منیر حسین شاہ بخاری، کرنل سید تصویر حسین شاہ بخاری، سید ضمیر حسین شاہ بخاری، سید عبد الرحمن حسین شاہ بخاری، سید مناظر حسین شاہ، مفتی سید اسد حسین شاہ گیلانی، ڈاکٹر سید شہباز حیدر گیلانی، قاری سید صدام حسین شاہ گیلانی، سید کونین حسین شاہ گیلانی، سید خرم شہزاد، صاحبزادہ ثناء اللہ، مولانا حافظ وقار علی صابری، مولانا صہیب اور مولانا امجد علی قادری سمیت دیگر معزز شخصیات شریک ہوئیں۔اختتامی دعا کے بعد شرکاء کے لئے لنگر کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ آخر میں قاری محمد فیضان لیاقت چشتی گولڑوی نے تمام مہمانوں، بالخصوص سادات کرام، علمائے کرام اور حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سب کو دونوں جہانوں کی سعادتیں عطا فرمائے

Young Man Dies in Accidental Firing Incident While Cleaning Pistol in Tathi Syedan

ٹٹھی سیداں میں پسٹل صاف کرتے ہوئے اتفاقیہ گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،08مئی2026)
ٹٹھی سیداں کے مقام پر اتفاقیہ گولی چلنے سے جوان جان بحق،26سالہ جوانسالہ سید محب سجادپسٹل صاف کر رہا تھا کہ گولی چل گی اور اپنے مالک حقیقی سے جا ملا،جان بحق ہونے والا26سالہ جوانسالہ سید محب سجادٹٹھی سیداں یوسی ہوتھلہ والے معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید نذابت حسین نقوی کے کزن،سید سجاد حسین شاہ (مرحوم) کا صاحبزادہ تھا،مرحوم کا نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں ٹٹھی سیداں یوسی ہوتھلہ میں ادا کیا گیا، نمازے جنازہ میں بڑی تعداد میں سیاسی سماجی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔

PML-N Has Always Played a Key Role in Pakistan’s Development and Prosperity, Says Raja Waqar Ahmad Janjua

مسلم لیگ ن نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے مثالی کردار ادا کیا، راجہ وقار احمد جنجوعہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،08مئی2026)
مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کی نوجوان سیاسی شخصیت راجہ وقار احمد جنجوعہ آف سہر راجگان حال مقیم یو کے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ (ن) لیگ نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مثالی کردار ادا کیا وطن عزیز کو ایٹمی طاقت سے ہمکنار کرنے کے کریڈٹ کی طرح پارٹی قیادت ہمیشہ قومی مفادات کے تحفظ کیلئے بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی اور ملک و قوم کو ترقی و خوشحالی سے ہمکنار کرکے دم لے گی میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف اور مریم نواز کی قیادت میں پاکستان ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے اور پاکستانی عوام کا مستقبل روشن ہے جس کیلئے وفاقی و صوبائی حکومت بھرپور کردار ادا کر رہی ہے جبکہ مثبت معاشی عشاریے پاکستان کیلئے بہتر مستقبل کی نوید ہیں، (ن) لیگ کی حکومت میں پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کررہا ہے۔

Illegal Tree Cutting Pushes Kahuta Forests to the Brink of Destruction

کہوٹہ کے جنگلات تباہی کے دہانے پر، غیر قانونی کٹائی کا سلسلہ نہ رک سکا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،08مئی2026)
کہوٹہ کے جنگلات،تباہی کے دہانے پر،جنگلات کی کٹائی کا سلسلہ رک نہ سکا،سلیٹھہ، پنجاڑ، نڑھ،بیور سمیت جنگلات میں بے دریغ کٹائی،لکڑی چور روزانہ کی بنیاد میں سرکاری جنگلات سے لاکھوں روپے مالیت کے درخت کاٹ کر ہوٹلوں، بیکریوں میں بیچے جانے لگے جبکہ سرکاری جنگلات سے سبز چیڑ کے در خت کاٹ کر پنجاب کی منڈیوں میں لے جاتے ہیں،لکڑی چوروں لگا تاردن رات کہوٹہ کے جنگلات سے قیمتی درخت کاٹے جا رہے ہیں کوئی بھی پوچھنے والا نہیں ہے محکمیں کی لکڑی چوروں سے ملی بھگت کی وجہ سے کہوٹہ کے جنگلات تباہی کے دہانے پرہیں چیف کنزیویٹرمحکمہ جنگلات، ڈی ایف او جنگلات،ڈی ایف اوگزارہ جنگلات کہ تباہی کا زمہ دارہیں، وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے،تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ جس کی یونین کونسلیں،نڑھ، پنجاڑ، کھڈیوٹ، ہوتھلہ، دکھالی، مواڑہ، دوبیرن، بیور، نارہ،لہڑی، مٹور جہاں بڑھے بڑھے جنگلات ہوتے اور جنگلات ہی ان علاقوں کی پہنچان تھی مگر چند پیسے کی خاطر محکمہ جنگلات کے افسران بے دریغ جنگلات کی کٹائی کرارہے ہیں اورہر سال کروڑوں روپے مالیت کی رقم خرچ کر کے“کاغذی”شجر کاری مہم کر نے والے اگر یہی رقم جنگلات کے بچاؤ کے لیے مختص کر یں تو جنگلات کی کٹائی اور اس میں لگائی جانے والی آگ پر قابو پایا جا سکتا ہے۔محکمیں کو اچھی طرع خبر ہوتی ہے کہ ہر سال مئی، جون اور جولائی میں کہوٹہ کے جنگلات میں آگ لگائی جاتی ہے مگر محکمہ اس کام کی روک تھام کے لیے کوئی بھی موثر اقدام نہیں کر تا صرف خانہ پری کی جاتی ہے اور اعلیٰ حکام کو“سب اچھا”کی رپورٹ کی جاتی ہے۔

Pir Muhammad Imaduddin Naqshbandi Saifi and Barrister Shah Rukh Pervaiz Raja Offer Condolences to Raja Muhammad Shakil Kiani

پیر محمد عمادالدین نقشبندی سیفی اور بیرسٹر شاہ رخ پرویز راجہ کا راجہ محمد شکیل کیانی سے اظہار تعزیت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،08مئی2026)
پیر محمد عمادالدین نقشبندی سیفی اور بیرسٹر شاہ رخ پرویز راجہ کی راجہ محمد شکیل کیانی سے ان کے کزن اور بھتیجے کی وفات پر اظہار تعزیت،مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل پیر طریقت رہبر شریعت جناب پیر محمد عمادالدین نقشبندی سیفی اورسابق وزیراعظم پاکستان واسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے صاحبزادے بیرسٹر شاہ رخ پرویز راجہ نے گکھڑ ہاؤس دوبیرن کلاں جا کر پی پی پی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد شکیل کیانی سے ان کے کزن راجہ محمد گلفراز کیانی مرحوم و مغفور اور بھتیجے عبد الہادی مرحوم ومغفور کی وفات پر ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومین کے بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی اس موقع پر راجہ حمزہ تاج، چوہدری تصور، بیرسٹر ظفر اقبال چوہدری رہنما پاکستان پپلز پارٹی،راجہ ظفر اقبال کیانی،چوہدری محمدآصف نورانی،بزرگ سماجی شخصیت حاجی راجہ ریاست علی،قاری عبدالوحید سیفی،حاجی راجہ یاسر علی کیانی، عمار بن یاسر کیانی،صحافی میاں منیر چشتی اور صحافی طاہر محمود مغل بھی موجود تھے۔

Raja Anwar Ali Satti Appointed Joint Secretary of PML-N Labour Wing Rawalpindi District

راجہ انور علی ستی پاکستان مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ ضلع راولپنڈی کے جوائنٹ سیکرٹری نامزد

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8مئی2026)
کہوٹہ کے بزرگ لیگی رہنماء راجہ انور علی ستی کو جوائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ ضلع راولپنڈی نامزد، لاہور ایک تقریب میں مرکزی چیف آرگنائزر و صدر لیبر ونگ پنجاب سید مشتاق حسین شاہ بخاری نے ان کو ان کے عہدئے کا ٹوٹیفکیشن دیا،مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد،دوستوں، عزیزوں، ن لیگی شخصیات،بلدیاتی نمائندگان کی طرف سے راجہ انور علی ستی کو مبارکباد،قیادت کا مشکور ہوں انہوں نے جو زمہ داری سونپی ہے انشاء اللہ اس پر پورا اتروں گا، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل لاہور ایک تقریب میں مرکزی چیف آرگنائزر و صدر لیبر ونگ پنجاب سید مشتاق حسین شاہ بخاری نے کہوٹہ کے بزرگ لیگی رہنماء راجہ انور علی ستی کو جوائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ ضلع راولپنڈی نامزد کرتے ہوئے ان کا نوٹیفکیشن کیا راجہ انور علی ستی کومسلم لیگ (ن) لیبر ونگ ضلع راولپنڈی نامزد ہونے پر مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد، چیئرمین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین، مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی، صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ راجہ رفاقت حسین، زوہیب وحید ستی، راجہ احسان وحید پکھڑال،سید نجم الحسن نقوی آف ڈیرہ مشتاق شاہ سمیت دیگر شخصیات نے دلی مبارکباد پیش کی ہے اس موقع پر راجہ انور علی ستی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیادت کا مشکور ہوں انہوں نے جو زمہ داری سونپی ہے انشاء اللہ اس پر پورا اتروں گا انہوں نے مبارکباد دینے والے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔

People of Pakistan Stand United with Armed Forces, Says Raja Amir Mazhar on Anniversary of Operation Bunyan-un-Marsoos

پاکستانی عوام اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، معرکہ حق کی فتح تاریخ کا سنہری باب ہے، راجہ عامر مظہر

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8مئی2026)
سابق ممبر ضلع کونسل راولپنڈی و چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے نے بنیان مرصوص، معرکہ حق کی شاندار فتح کی پہلی سالگرہ کے موقع پرکہا کہ پاکستان کی عوام اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے معرکہ حق کی کامیابی پاکستان کی تاریخ کا سنہری باب ہے آپریشن بنیان مرصوص میں افواج پاکستان نے بھارت کو سبق سکھا دیا ہے پاکستان کبھی بھی اپنی ملکی سالمیت اور خود مختاری پر سمجھوتہ نہیں کر سکتاانہوں نے کہا کہ معرکہ حق کی کامیابی پاکستان کی تاریخ کا سنہری باب ہے، آپریشن بنیان مرصوص کی بے مثال فتح نے پاکستان کے وقار کو چار چاند لگا دیئے، بلاشبہ پاکستان کبھی بھی اپنی سالمیت اور خود مختاری پر سمجھوتہ نہیں کر سکتابلا شبہ زندہ قومیں عزت، وقار کے ساتھ اپنا مقام بھی خود بناتی ہیں، ہماری غیور افواج نے آپریشن بنیان المرصوص میں اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا، جو ہماری مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ تھا معرکہ حق کی فتح افواج پاکستان کی قربانیوں اور قومی یکجہتی سے ممکن ہوئی ملک کی عوام فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کندھے کے ساتھ کند ھا ملا کر کھڑی ہے۔

Educationist Sardar Mazhar Iqbal Calls for Reduction in Summer Vacations and Restoration of Regular School Schedule

سردار مظہر اقبال کا گرمیوں کی چھٹیوں کا دورانیہ کم کرنے اور تعلیمی شیڈول بحال کرنے کا مطالبہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8مئی2026)
کہوٹہ کے معروف تعلیمی ادارے دی ریڈ سکول سسٹم کہوٹہ کے پرنسپل معروف مائر تعلیم سردار مظہر اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے طلبا و طالبات کی جمعہ اور ہفتہ کی چھٹی کو بلاجوازہے انہیں فی الفور ختم کیا جائے تاکہ طلباء کا تعلیمی مستقبل محفوظ ہو سکے، جبکہ جماعت نہم کے امتحانات 10 مئی تک ختم ہو جانے پر گرمیوں کی چھٹیوں میں جلد بازی سے کام نہ لیا جائے اور گرمیوں کی چھٹیوں کا دورانیہ کم کیا جائے اور اگر چھٹیوں سے پہلے دہم کلاس شروع نہ کی گئی توطلباء وطالبات کا تعلیمی نقصان ہونے کا اندیشہ ہے انہوں نے کہا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کا دورانیہ کم کیا جائے اور سکولوں میں سمر کیمپ لگانے کی اجازت دی جائے تاکہ بچوں کا تعلیمی نقصان نہ ہو۔

“Suthra Punjab” Campaign Successfully Continues in Kahuta Under the Leadership of Assistant Commissioner Shireen Gul

اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل کی قیادت میں ستھرا پنجاب مہم تحصیل کہوٹہ میں کامیابی سے جاری

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم، عمران ضمیر، 8 مئی 2026)اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل کی زیر قیادت “ستھرا پنجاب” پروگرام تحصیل کہوٹہ میں بھرپور کامیابی سے جاری ہے، جس پر عوامی حلقوں نے انتظامیہ اور صفائی عملے کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یونین کونسل مواڑہ میں “ستھرا پنجاب” مہم کے تحت اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل، سی ٹی ڈی ایس کے جنرل منیجر رانا شعیب اور آپریشنل منیجر وقار کی خصوصی ہدایات پر صفائی کے غیر معمولی اقدامات جاری ہیں۔ کئی محنتی ورکرز اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر گہری ڈھلوانوں اور دشوار گزار راستوں پر اتر کر کوڑا کرکٹ صاف کرنے میں مصروف ہیں۔

مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ایریا انچارج محمد منور اور یو سی سپروائزر کامران صادق کی نگرانی میں ٹیمیں بھرپور جانفشانی سے کام کر رہی ہیں۔ شدید گرمی اور مشکل جغرافیائی حالات کے باوجود ورکرز اور سپروائزرز کا جذبہ قابل دید ہے۔

انتظامیہ کی بھرپور نگرانی میں سڑکوں، کھائیوں اور برساتی نالوں سے کچرے کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ یونین کونسل مواڑہ کو صاف ستھرا اور بیماریوں سے پاک بنایا جا سکے۔

عوامی حلقوں نے صفائی عملے اور فرض شناس افسران کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں “گمنام ہیروز” قرار دیا۔ انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صفائی مہم میں تعاون کریں اور کوڑا کرکٹ صرف مقررہ جگہوں پر پھینکیں تاکہ ماحول کو صاف اور صحت مند رکھا جا سکے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button