07 May 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Assistant Commissioner Orders Strict Enforcement of Shop Timings and Action Against Stray Dogs

اسسٹنٹ کمشنر کا دکانوں کے اوقات پر سختی سے عملدرآمد اور آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی کا حکم

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 07مئی 2026)—اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں سیدہ زینب حسین نے پیرا فورس،بلدیہ کلرسیداں کے ملازمین اور سیکرٹری یوسیز سے کہا ہے کہ وہ پنجاب حکومت کی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں جن دوکانوں اور اداروں کو آٹھ اور دس بجے بند ہونے کا حکم موجود ہے اس پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد یقینی بنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجلاس میں کیا جس میں پیرافورس،بلدیہ اور سیکرٹری یوسیز کے علاؤہ چیف آفیسر بلدیہ رفعت عباس پاشا بھی موجود تھے اے سی نے کہا کہ اندرون شہر و مضافات میں آوارہ کتوں کی بہتاب اور ان کے کاٹنے سے زخمیوں کی تعداد میں روزبروز اضافہ سب کے لیئے پریشان کن ہونا چاہیے آوارہ کتوں کو ہر صورت تلف کریں گے شہری اپنے پالتو کتوں کو گھروں میں رکھیں باہر لانے کی صورت میں انہیں پٹہ ڈال کر رکھیں اگر کسی پالتو کتے نے کسی راہگیر یا شہری کو کاٹ لیا تو کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا انہوں نے سرکاری نرخوں پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود صبح آٹھ بجے سے رات گیارہ بجے تک کلرسیداں موجود رہتی ہیں اور گلی محلوں اور بازاروں کا خود جائزہ لیتی ہیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | May 07, 2026) —In Kallar Syedan, Assistant Commissioner Syeda Zainab Hussain has directed local authorities to strictly implement government orders regarding shop closing timings and to take decisive action against the increasing number of stray dogs.

While chairing a meeting attended by municipal staff, Para Force personnel, union council secretaries, and Chief Officer Riffat Abbas Pasha, the Assistant Commissioner emphasized that all shops and institutions required to close at 8 PM or 10 PM must comply fully with the directives issued by the Punjab Government.

She also expressed serious concern over the growing number of stray dogs in both urban and suburban areas, noting a rise in dog-bite incidents. Authorities have been instructed to eliminate stray dogs as part of a public safety drive. Residents were advised to keep their pet dogs inside their homes and ensure they are leashed when taken outside. Legal action will be taken against owners if their pets harm any citizen.

Additionally, she ordered strict enforcement of officially notified price lists and stated that she personally monitors city conditions from early morning until late night, conducting visits to streets, neighbourhoods, and markets to ensure compliance.

17 سالہ کوششوں کے بعد کلرسیداں کچہری میں پروبیشن آفیسر تعینات

Probation Officer Appointed in Kallar Syedan Court After 17 Years of Efforts

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 07مئی 2026)— کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کی انتھک کاوشوں کے نتیجے میں حکومت پنجاب( ہوم ڈیپارٹمنٹ) نے گریڈ 17 کے ڈاکٹر حسن رضا کو کلرسیداں کچہری میں پروبیشن آفیسر تعینات کر دیا جس سے سائلین کو درپیش مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی۔کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کی صدر ریفانہ ملک اور جنرل سیکرٹری چوہدری اعجاز حسین گجر ایڈووکیٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ پیش رفت گزشتہ 17 برسوں کی انتھک کاوشوں کا نتیجہ ہے جس سے نہ صرف وکلاء برادری بلکہ عوام کےلئے بھی ایک بڑی سہولت میسر ہے اور اس سے نظام انصاف کو مزید فعال اور عوام دوست بنانے میں بڑی مدد ملے گی جس پر وکلاء علاقہ مجسٹریٹ محترمہ سدرۃ النساء کے بھرپور تعاون پر ان کے بھی مشکور ہیں اب پروبیشن آفیسر ہر بدھ کو کچہری میں بیٹھ کر مقدمات کی کارروائی انجام دیں گے اور زیرِ سماعت مقدمات میں ملوث ملزمان کی حاضری بھی لگائیں گے جس کے بعد سائلین کو حاضری کےلئے اب راولپنڈی نہیں جانا پڑے گا۔

Religious Scholar Maulana Muhammad Idris’ Killing Condemned as Irreparable Loss

مولانا محمد ادریس کی شہادت کی مذمت، ملت اسلامیہ کا ناقابلِ تلافی نقصان قرار

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 07مئی 2026)—جامعہ دارالعلوم ربانیہ ودارالسلام ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ کلرسیداں سٹی کے مہتمم و پرنسپل مولانا احسان اللہ چکیالوی کا شیخ الحدیث سابق رکن اسمبلی اور جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن مولانا محمد ادریس کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے اسے ملت اسلامیہ کا ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ مولانا ادریس نے اسلام اور پاکستان کے دفاع کی قیمت چکائی ہے،سفید ریش عالم دین شیخ الحدیث کی شہادت قرآن وسنت اور پاکستان کی بات کرنے والوں پر حملہ ہے۔علماء پاکستان کے بے لوث نظریاتی محافظ ہیں لیکن ان کی حفاظت کا کوئی انتظام موجود نہیں انہوں نے کہا کہ مولانا شہید امن کی بات کرتے ہوئے خود بدامنی کا شکار ہوگئے۔مرحوم بلند پایہ عالم،نکتہ داں واعظ اور مدبر سیاستدان تھے جن کی پوری زندگی دین کی اشاعت وخدمت میں بسر ہوئی،یہ دینی امور سمیت سیاسی معاملات میں صاحب الرائے اور دلیل کی بنیاد پر موقف رکھتے تھے۔انہوں نے ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کی بلاتاخیر گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button