06 May 2026DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

Dubai: Passport Services at Pakistani Embassy in Abu Dhabi Temporarily Suspended

ابوظہبی میں پاکستانی سفارت خانے کی پاسپورٹ سروسز عارضی طور پر معطل

ابوظہبی (پوٹھوار ڈاٹ کام، محمد نصیر راجہ، 06 مئی 2026): ابوظہبی میں پاکستانی سفارت خانے کی پاسپورٹ سروسز معطل ہوچکی ہے، شہریوں کو آن لائن رجوع کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک اہم اطلاع سامنے آئی ہے کہ پاکستانی سفارت خانے نے تکنیکی وجوہات کی بنا پر پاسپورٹ کے اجراء اور پراسیسنگ کی خدمات کو عارضی طور پر معطل کردیا ہے۔
سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاسپورٹ سسٹم میں اچانک پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی کے باعث مینوئل پراسیسنگ اور بائیو میٹرک کا عمل روک دیا گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ اس فنی خرابی کو دور کرنے کے لیے تکنیکی ٹیمیں کام کر رہی ہیں، تاہم جب تک سسٹم مکمل طور پر بحال نہیں ہوتا، سفارت خانے میں پاسپورٹ سے متعلقہ خدمات دستیاب نہیں ہوں گی۔
سفارت خانے نے ہم وطنوں کی سہولت کیلئے ہدایات جاری کی ہیں کہ ایسے شہری جن کے پاسپورٹ کی مدت ختم ہو رہی ہے یا جنہیں تجدید (Renewal) کی ضرورت ہے، وہ سفارت خانے آنے کے بجائے حکومتِ پاکستان کے آن لائن پورٹل کے ذریعے اپنی درخواستیں جمع کرائیں، انتہائی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کو مشورہ ہے کہ وہ سفارت خانے کے ہیلپ لائن نمبرز یا ای میل کے ذریعے رابطہ کریں تاکہ انہیں متبادل رہنمائی فراہم کی جا سکے۔
سفارت خانے کے حکام نے شہریوں کو ہونے والی اس زحمت پر معذرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے ہی سسٹم بحال ہوگا، عوام کو سوشل میڈیا پیجز اور آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے مطلع کر دیا جائے گا، اگر آپ ابوظہبی یا گرد و نواح میں مقیم ہیں، تو مشورہ دیا جاتا ہے کہ سفارت خانے کا رخ کرنے سے پہلے فون پر تصدیق کر لیں یا آن لائن سروس کا استعمال کریں تاکہ آپ کا وقت اور سفر ضائع نہ ہو۔

Abu Dhabi (Pothwar.com — Mohammad Naseer Raja | May 06, 2026):
An important notice has been issued for the Pakistani community residing in Abu Dhabi, as the Embassy of Pakistan in Abu Dhabi has temporarily suspended passport issuance and processing services due to technical issues.

According to a statement released by the embassy, a sudden system malfunction has disrupted both manual processing and biometric operations. Officials confirmed that technical teams are actively working to resolve the issue; however, passport-related services will remain unavailable until the system is fully restored.

To facilitate citizens, the embassy has advised individuals whose passports are expiring or require renewal to submit their applications through the Government of Pakistan’s online portal instead of visiting the embassy in person. In urgent cases, citizens are encouraged to contact the embassy via helpline numbers or email for alternative guidance.

Embassy officials expressed regret for the inconvenience caused and assured that the public will be informed through official social media channels and the website once services resume. Residents in Abu Dhabi and surrounding areas are advised to confirm service availability via phone or use online options before visiting, to avoid unnecessary travel and delays.

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button