03 May 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Illegal Liquor Recovered, Driver Arrested in Shah Khaki
کلر سیداں,شاہ خاکی; میں غیر قانونی شراب برآمد، ڈرائیور گرفتار

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 03مئی 2026)—پنچاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس شاہ خاکی کے انچارج پوسٹ افضال محمود SI ہمراہ شفٹ انچارج جہانگیر افضل ASI مہ ٹیم نے SP PHP فیصل سلیم کی خصوصی ہدایت پر اور DSP PHP قاضی فیصل منظور کی زیر نگرانی دوران گشت و ناکہ بندی ایک سوزوکی آلٹو کار برنگ سفید جس کو ڈرائیور مفکر اسلام ولد محمد اسلام سکنہ راولپنڈی چلا رہا تھا گاڑی کو روک کر حسب ضابطہ جامعہ تلاشی کرنے پر گاڑی کی فرنٹ سیٹ کے سامنے موجود فرش کے اوپرنیلے رنگ کے شاپنگ بیگ میں دو بوتل شراب از قسم برنگ سفید برآمد ہوئی جس پر متذکرہ بالا شخص کو حسب ضابطہ گرفتار کر کے تھانہ کلرسیداں میں مقدمہ درج کروا کر پابند سلاسل کروایا گیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | 03 May 2026):
Punjab Highway Patrol (PHP) Police Shah Khaki Post, under the supervision of In-charge SI Afzal Mehmood and Shift In-charge ASI Jahangir Afzal, carried out a successful raid during routine patrolling and checkpoint duty.
Acting on special instructions from SP PHP Faisal Saleem and under the supervision of DSP PHP Qazi Faisal Manzoor, the police team stopped a white Suzuki Alto vehicle. The car was being driven by Mufakkar Islam, son of Muhammad Islam, a resident of Rawalpindi.
During a thorough search conducted as per legal procedure, officers recovered two bottles of liquor (London Dry Gin) from a blue shopping bag placed on the front floor of the vehicle.
The accused was arrested on the spot, and a case (FIR No. 237/26) was registered at Kallar Syedan Police Station. The suspect has been taken into custody, and further legal proceedings are underway.
کلر سیداں میں یومِ مزدور کے موقع پر تقریب، محنت کشوں کو خراج تحسین پیش
Labour Day Event Held in Kallar Syedan to Honor Workers’ Contributions
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 03مئی 2026)—مسلم لیگ ن لیبر ونگ کلرسیداں سٹی کے زیر اہتمام مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مسلم لیگ ن لیبر ونگ سٹی کے صدر چوہدری عابد اللہ سیٹھی نے کی تقریب سے پاکستان فلم سنسر بورڈ کے ممبر محمد ظریف راجا،سابو سٹی ناظم شیخ حسن ریاض،مسلم لیگ ن سٹی کے صدر چوہدری اخلاق حسین،عابد حسین زاہدی،کاشف محمود اور شیخ ندیم احمد نے محنت کشوں کی قربانیوں اور انتھک جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مزدور معاشرے کا وہ خاموش ستون ہے جن کی محنت کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا،انہوں نے کہا کہ مزدور کسی بھی معاشرے کی ترقی میں ریڑ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں یہ آج بھی دنیا بھر میں بالعموم اور پاکستان میں باالخصوص دو وقت کی روٹی اور چھت کے لیے ہاتھ پاؤں مارتے دکھائی دیتے ہیں ان کی زندگیاں مسلسل محرومیوں میں بسر ہو جاتی ہیں انہیں تعلیم اور صحت کی سرے سے کوئی سہولت دستیاب نہیں ہوتی،اس موقع پر مسلم لیگ ن لیبر ونگ تحصیل کلرسیداں کے کوارڈینیٹر چوہدری شاہد اکبرگجر، راجہ ظفر محمود،چوہدری زین العابدین عباس،شیخ سلیمان شمسی،شیخ شعور قدوس،صوبیدار غلام ربانی،چوہدری نعیم بنارس،ماسٹر عبدالمجید،سید مداح حسین شاہ،تنویراخترشیرازی،چوہدری طارق تاج،شیخ حسن سرائیکی، سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
Retired Patwari Nisar Passes Away After Prolonged Illness, Laid to Rest in Smot
ریٹائرڈ پٹواری نثار طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے، سموٹ میں سپردِ خاک




