27 April 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: MPA Javed Kausar Claims Victory on Form 45, Criticizes Lack of Development Funds

ایم پی اے جاوید کوثر کا فارم 45 پر کامیابی کا دعویٰ، ترقیاتی فنڈز نہ ملنے پر تنقید

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 27 اپریل 2026)— رکن پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر نے کہا کہ میں فارم 45 کے تحت منتخب رکن پنجاب اسمبلی ہوں میں نے اپنے صوبائی حلقہ انتخاب کے 54 میں سے 52 پولنگ اسٹیشنوں پر کامیابی حاصل کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں میں امن کمیٹی کے رکن مسعود احمد بھٹی کے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے میرا انتخابی نشان مجھ سے چھینا گیا پھر اجتماع کی اجازت نہ دی گئی مگر ان تمام منفی ہتھکنڈوں کے باوجود میرے حلقہ کے لوگوں کی غالب اکثریت نے مجھے بھاری ووٹوں سے منتخب کیا جس پر میں ان کے بیحد مشکور ہوں انہوں نے کہا کہ میں منتخب رکن اسمبلی ہوں پنجاب اسمبلی میں بھی جاتا ہوں مگر مجھے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کی رکنیت دی گئی نہ مجھے کوئی ترقیاتی فنڈز دیئے گئے ترقیاتی فنڈز مسلم لیگ ن کے اکاؤنٹ سے نہیں عوام کے ٹیکس کی رقوم سے دیئے جاتے ہیں تو کیا میرے حلقہ انتخاب کے لوگ کوئی ٹیکس ادا نہیں کرتے؟ترقیاتی فنڈز خیرات نہیں لوگوں کے ٹیکس کا پیسہ ہے انہوں نے کہا کہ وہ ماضی میں جب رکن اسمبلی تھے تو تکیہ رحیم شاہ پر جاری قصبہ میں نے ختم کروایا بھائی خان میں قبضہ گروپ سے سرکاری اراضی واگزار کرکے وہاں اسپیشل بچوں کا سکول تعمیر کروایا 18 کروڑ کی لاگت سے عمارت تعمیر کروائی چنگا بنگیال میں گرلز کالج قائم کیا گوجرخاں سے حبیب چوک،کلرسیداں سے بیول اور اسلام پورہ جبر سے بیول کارپٹ سڑکوں کی تعمیر کروائی
بیول میں سرکاری اراضی کو واگزار کروایا میں نے ہی گوجرخاں میں چونگی کے نام پر دھائیوں سے جاری بھتہ کا خاتمہ کیا کسی اور میں ایسا کرنے کی جرات نہ ہوئی میں فارم 47 پر نہیں 45 پر کامیاب ہوا ہوں اپنے حلقہ انتخاب کے 54 میں سے 52 پولنگ اسٹیشنوں پر کامیابی حاصل کی۔ صرف سیاسی وابستگی پر مجھے مقدمات میں ملوث کیا گیا مگر یہ وقت بھی آج نہیں تو کل گزر جائے گا۔انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف وزیراعظم رہے اج بھی رکن قومی اسمبلی ہیں وہ شرقی گوجرخاں میں کوئی اپنا ایک ترقیاتی کام بتا دیں؟ انہیں تو پوری تحصیل میں صوبائی نشست کے لیئے اپنے فرزند سے بہتر کوئی دوسرا اہل امیدوار لگتا ہی نہیں یہ کنبہ پروری نہیں تو پھر یہ کون سی جمہوریت ہے.
انہوں نے کہا کہ وہ عمران خاں کے ساتھ تھے ہیں اور رہیں گے لوگوں اور پارٹی قائد کا اعتماد میرا سرمایہ ہے اس پر کبھی کمپرومائز نہیں کروں گا۔

Rawat (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | 27 April 2026):

Member of the Punjab Assembly, Chaudhry Javed Kausar, has stated that he was elected under Form 45 and secured victory in 52 out of 54 polling stations in his constituency.

He expressed these views while speaking to the media at the office of Peace Committee member Masood Ahmed Bhatti in Kallar Syedan. He alleged that his election symbol was taken away and he was denied permission to hold public gatherings, but despite these hurdles, the majority of voters in his constituency elected him with a strong mandate.

Kausar said that although he attends sessions of the Punjab Assembly, he has neither been included in the District Development Committee nor allocated any development funds. He emphasized that development funds are derived from taxpayers’ money, not from any political party’s account, questioning whether the residents of his constituency do not pay taxes.

Highlighting his past performance, he claimed that during his previous tenure he resolved long-standing land disputes, reclaimed state land from illegal occupants, and established a school for special children at a cost of 180 million rupees. He also cited the construction of key roads and the establishment of a girls’ college in the region.

He further stated that he ended decades-old illegal toll collection practices in Gujar Khan, adding that no one else had the courage to take such action. Reiterating his electoral claim, he said he won based on Form 45, not Form 47.

Kausar also alleged that he was implicated in legal cases due to his political affiliation but expressed confidence that such challenges would eventually pass.

Criticizing Raja Pervaiz Ashraf, he questioned the development work carried out in eastern Gujar Khan, accusing him of promoting family-based politics.

He concluded by reaffirming his loyalty to Imran Khan, stating that he has always stood by him and will continue to do so, adding that the trust of the people and his party leadership is his greatest asset.

طیب نذیر کے صاحبزادے علی عبداللہ کی شادی کی تقریب کلر سیداں میں منعقد

Wedding Ceremony of Tayyab Nazir’s Son Ali Abdullah Held in Kallar Syedan

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 27 اپریل 2026)—مسلم لیگ ن یونین کونسل سوئی چیمیاں کے جنرل سیکرٹری طیب نذیر کے علی عبداللہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کی تقریب کلرسیداں میں زمان شادی ہال میں منعقد ہوئی جس میں راجہ جاوید اخلاص، چوھدری خرم زمان، راجہ حمید احمد سلیم،ریٹائرڈ ایس پی اشفاق مغل، چوہدری ابرار احمد وارثی، صدر مسلم لیگ ن یونین کونسل چنگا بنگیال راجہ خضر قربان،عرفان بھٹی، صدر مسلم لیگ ن یونین کونسل سوئی چیمیاں ملک جاوید،تنویر اختر شیرازی،راجہ شیراز چوھان،چوہدری توقیر اسلم،حاجی ریاست حسین،شیخ ظفر جاوید، صوبیدار راجہ نثار، ملک بشارت، مسلم لیگ ن یونین کونسل قاضیاں راجہ دانیال آمین ایڈووکیٹ،ماسٹر احسان،
ملک ظہور،ملک زاہد،ملک الفت،ملک ضمیر،اسد بھٹی،راجہ زولفقار ساجد، راجہ وقاص جاوید،شہزاد مالک مغل و دیگر نے شرکت کی۔

Former MPA Colonel Shabbir Awan Offers Condolences to Bereaved Families Across Kallar Syedan and Kahuta

سابق ایم پی اے کرنل شبیر اعوان کا کلر سیداں اور کہوٹہ میں سوگوار خاندانوں سے اظہارِ تعزیت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 27 اپریل 2026)—سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان نے کلرسیداں اور کہوٹہ میں مصروف دن گزارا اور درجن بھر سے زائد مقامات پر جا کر سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے جنڈی میں سردار محمد افضل کے بھائی،کتھیل میں صوبیدار شاہد کے چچا،صوبیدار عبدالقیوم کے بھائی،ناصر محمود کی اہلیہ،بھگون میں غضنفر بھولا کی والدہ،نارہ میں عبدالغفور کے بھائی،لہڑی میں شیخ جاوید کی والدہ،ٹھٹھر میں سردار یعقوب،چوہدری عبد المجید کے چچا،نلہ مسلمانان میں عبدالھادی،چلو میرگالہ میں لال حسین،موہڑہ لنگڑیال میں احتشام سعید اور گف میں محمد ظہیر کے پسماندگان سے ملاقات کی فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button