DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Transport Disruptions Between Kallar Syedan and Rawalpindi Intensify
کلرسیداں سے راولپنڈی ٹرانسپورٹ بندش، عوامی مشکلات میں شدید اضافہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 22 اپریل 2026)—ایران امریکہ مذاکرات کے پیش نذر دیگر شہروں کی طرح کلرسیداں سے راولپنڈی مسافر گاڑیوں کی مسلسل بندش سے لوگوں کے مسائل میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے کلرسیداں سے راجہ بازار راولپنڈی کے درمیان چلنے والی اے سی کوسٹر مکمل طور پر بند ہے جبکہ کلرسیداں سے راولپنڈی اور فیض آباد پیرودھائی کے درمیان چلنے والی ٹویوٹا ویگن کی سروس اب کلرسیداں سے راوت تک محدود کردی گئی ہے اسی طرح ڈڈیال،پلاک،چک سواری،اسلام گڑھ ضلع میرپور اور ناڑ،گل پور ضلع کوٹلی سے براستہ کلرسیداں پیرودھائی راولپنڈی کے درمیان مسافر گاڑیوں کی امدورفت بھی روات تک محدود کردی گئی جبکہ ڈڈیال سے گوجرخان براستہ دھانگلی،سرصوبہ شای،سموٹ،اسلام پورہ اور کلرسیداں سے لاہور کے درمیان چلنے والی سروس معمول کے مطابق چل رہی ہے روات سے فیض آباد تک سڑک کی بندش سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے اور صورتحال بدستور غیر یقینی ہے منگل کی صبح تو کلرسیداں سے روات تک بھی مسافر گاڑیوں کی امدورفت معطل کردی گئی تھی جو دوپہر کے وقت روات تک بحال ہو سکی ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | 22 April 2026): Ongoing transport disruptions between Kallar Syedan and Rawalpindi have significantly increased difficulties for local residents, as services remain suspended or restricted amid the backdrop of Iran–US negotiations.
The AC coaster service operating between Kallar Syedan and Raja Bazaar, Rawalpindi, has been completely shut down. Meanwhile, Toyota wagon services that previously ran between Kallar Syedan and Rawalpindi, including routes to Faizabad and Pirwadhai, have now been limited only to Rawat.
Similarly, passenger transport from areas including Dadyal, Chak Sawari, Islamgarh (District Mirpur), and Gulpur (District Kotli) to Pirwadhai Rawalpindi via Kallar Syedan has also been restricted to Rawat.
However, some routes remain operational as usual, including services from Dadyal to Gujar Khan via Dhuangli, Sir Sooba Sha, Smot, and Islampura, as well as routes connecting Kallar Syedan to Lahore.
The closure of the road between Rawat and Faizabad has further worsened the situation, causing significant inconvenience for commuters. The situation remains uncertain. On Tuesday morning, even transport between Kallar Syedan and Rawat was temporarily suspended, though it was partially restored by the afternoon. Residents continue to face severe travel challenges as disruptions persist.
غزن آباد کلرسیداں میں شجرکاری مہم کا آغاز، ماحولیاتی بہتری پر زور
Tree Plantation Drive Launched in Ghazanabad, Kallar Syedan to Tackle Environmental Challenges

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 22 اپریل 2026)—اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں شبانہ نذیر اور ڈپٹی کمشز گزارا فارسٹ راولپنڈی ڈویژن ارم مینر نے شجرکاری مہم کے سلسلے میں یوسی غزن اباد میں پودا لگایا اس موقع پر مسلم لیگ ن یو سی غزن آباد کے صدر چوہدری ماسٹر عبدالمجید اور سابق نائب ناظم مداح حسین شاہ بھی موجود تھے،عوام میں پھلدار پودے بھی تقسیم کیے گئے اے سی کلرسیداں شبانہ نذیر نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ مقامی تبدیلیوں کے چیلنجرز کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر شہری پر سال اپنے حصے کی شجر کاری کرے ہم صرف شجر کاری کے ذریعے ہی درپیش مشکل صورتحال کا مقابلہ کرسکتے ہیں ماحول کی بہتری کے لیئے بھی شجر کاری انتہائی مفید ہے۔
تعزیت
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 22 اپریل 2026)—چوھدری مبشر نے گاؤں دوبیرن کلاں جا کر پیپلز پارٹی برطانیہ کے رہنما راجہ شکیل کیانی سے ملاقات کی اور ان سے گلفراز کیانی اور عبدالھادی کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا




