کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 21 اپریل 2026)— ایڈیشنل کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر منصور احمد خان نے پیر کے روز کلر سیداں کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر آفس، محکمہ مال اور اراضی ریکارڈ سنٹر کا معائنہ کرتے ہوئے انتظامی امور کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران وہ اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں شبانہ نذیر کے دفتر بھی گئے، جہاں انہیں ریونیو معاملات، سروس ڈیلیوری، عوامی شکایات کے ازالے اور لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ریکارڈ کی درستگی، بروقت اندراج اور شفافیت کو یقینی بنانے پر زور دیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر ڈاکٹر منصور احمد خان نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو فوری اور معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور اس ضمن میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ کا کردار نہایت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ سنٹرز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر کے عوام کو ایک ہی چھت تلے سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، تاہم اس نظام کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ سائلین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ دفاتر میں آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت مقدم رکھا جائے اور زیر التوا کیسز کو جلد از جلد نمٹایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بدعنوانی، سستی یا نااہلی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ایڈیشنل کمشنر نے لینڈ ریکارڈ سنٹر کا دورہ کرتے ہوئے وہاں موجود شہریوں سے براہ راست گفتگو کی، ان کے مسائل سنے اور متعلقہ حکام کو فوری حل کے احکامات جاری کیے۔ شہریوں نے موقع پر سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ بعض نے مزید بہتری کی تجاویز بھی پیش کیں۔دورے کے اختتام پر ڈاکٹر منصور احمد خان نے کہا کہ عوامی خدمت کے معیار کو بلند کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام اداروں کو مربوط اور فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنا کر عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کیا جائے گا۔
Kallar Syedan (April 21, 2026) — Additional Commissioner Rawalpindi, Dr Mansoor Ahmed Khan, paid a detailed visit to Kallar Syedan on Monday, where he inspected the Assistant Commissioner’s Office, Revenue Department, and Land Record Centre to review administrative performance.
During the visit, Assistant Commissioner Shabana Nazir briefed him on revenue matters, service delivery, public complaint handling, and the digitisation of land records. Dr Mansoor emphasised the importance of accurate record-keeping, timely processing, and transparency in all departments.
He stated that the Punjab government is committed to providing efficient and quality services to the public, highlighting the key role of the Revenue Department. He also noted that while Land Record Centres are being modernised to offer services under one roof, further improvements are needed to ensure ease for citizens.
The Additional Commissioner directed officials to treat visitors with courtesy, uphold merit and transparency, and resolve pending cases without delay. He reiterated that corruption and negligence would not be tolerated under a strict zero-tolerance policy.
He also interacted with citizens at the Land Record Centre, listened to their concerns, and issued on-the-spot instructions for resolving issues. Citizens expressed satisfaction with the facilities while suggesting further improvements.
Concluding his visit, Dr Mansoor Ahmed Khan reaffirmed that improving public service standards remains a top priority and emphasised the need for coordinated efforts to deliver real relief to the public.
کلر سیداں روڈ پر نشے میں ہنگامہ آرائی، آزاد کشمیر کا شہری گرفتار
AJK Resident Arrested for Drunken Disorderly Conduct on Kallar Syedan Road
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 21 اپریل 2026)—ازادکشمیر کے شہری کو مبینہ طور پر شراب پی کر گل غپاڑہ کرنے پر پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوکپنڈوری نے گرفتار کرلیا۔اے ایس آئی عاطف حسین شاہ،خرم شہزاد اور ذیشان اشرف کے ہمراہ روات کلرسیداں روڈ پر موجود تھے کہ ٹیالہ موڑ پر موجود تھے کہ ازادکشمیر جانے والی گاڑی کو روکا گیا تو عدیل ولد محبوب سکنہ ازاد کشمیر کار کے اندر شراب پی کر گلغپاڑا کرتا پایا گیا جس پر اسے قابو کرکے مقدمہ درج کرکے کلرسیداں پولیس کے سپرد کر دیا گیا۔
AC Shabana Nazir Visits Rabani Colony, Assures Resolution of Civic Issues
اسسٹنٹ کمشنر شبانہ نذیر کا ربانی کالونی کا دورہ، عوامی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 21 اپریل 2026)—اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں شبانہ نذیر نے چیف آفیسر بلدیہ فرحت عباس پاشا کے ہمراہ ربانی کالونی اور دارالسلام ایجوکیشنل انسٹیوٹ کلرسیداں کادورہ کیا اور جے یو ای کے صوبائ رہنما مولانا احسان اللہ چکیالوی سے ملاقات کی جنہوں نے انہیں ربانی کالونی اورجناح کالونی کے عوامی مساہل سے تفصیلی اگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اندروں شہر کی ان بستیوں میں نہ صرف گلیاں کچی ہیں بلکہ یہاں سارا سارا سال پانی کھڑا رہ کر تعفن اور مختلف امراض کا موجب بنتا ہے انہوں نے گلیات کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دھانی کروائی اس موقع پر سابق سٹی نائب ناظم چوھدری زین العابدین عباس بھی موجود تھے۔
Locals Build Bridge Near Jhelum River in Kallar Syedan Through Self-Help Efforts
کلر سیداں میں دریائے جہلم کے قریب مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت پل تعمیر کر لیا
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 21 اپریل 2026)—کلرسیداں کے موضع سہر کی ڈھوک ٹھٹھر میں لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت دریائے جہلم کے قریب ٹھٹھر میں پل تعمیر کر لیا جس پر سوا کروڑ کی لاگت آئی سو فٹ لمبا پل ہے اس کی چوڑائی انیس فٹ اور اونچائی آٹھ فٹ ہے اسے چار ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا گیا جس کے لیے برطانیہ اور خلیجی ممالک میں مقیم مقامی افراد نے عطیات دیے زیادہ شراکت حاجی شوکت علی کی تھی گزشتہ برس آزاد ریاست جموں کشمیر نے ٹھٹھر کے قریب دریائے جہلم پر پل تعمیر کیا تھا جس کے بعد ذرائع امدورفت میں ٹھٹھر کا برساتی نالہ مشکلات کا باعث بن رھا تھا جس پر سمندر پار پاکستانیوں نے سوا کروڑ کے عطیات دیئے جس سے پل کو صرف چار ماہ میں مکمل کرلیا گیا مقامی لوگوں نے چالیس لاکھ کی لاگت سے ٹھٹھر سے سالگراں سڑک بھی تعمیر کی تھی پل کی تعمیر سے ازادکشمیر کے ضلع کوٹلی کی تحصیل سہنسہ کے دوردشوار جنوب مغربی دیہات کا رابطہ براہ راست کلرسیداں سے بھی قائم ہو گیا جس کے بعد تین مختلف گاڑیوں نے ازادکشمیر سے کلرسیداں کے لیے مسافر سروس شروع کردی ہے افتتاحی تقریب حاجی محمد ظفر کی نگرانی میں منعقد ہوئی جس میں چوھدری امجد،چوہدری محمد اسلام،چوہدری امتیاز، ڈاکٹر مختار،قاضی عتیق احمد و دیگر نے بھی شرکت کی۔
Righteous Children Are a Lasting Charity, Says Qari Rukn Din at Memorial Gathering
نیک اولاد بہترین صدقہ جاریہ ہے، قاری رکن دین کا برسی تقریب سے خطاب
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 21 اپریل 2026)—معروف عالم دین قاری رکن دین نے کہا کہ نیک اور فرمانبردار اولاد بہترین صدقہ جاریہ ہے جو اولاد اپنے والدین کی بھرپور خدمت کرتی ہے اور جب وہ دنیا سے چلے جائیں تو ان کی ایصال ثواب کے لیے دعا کرتی ہے تو اللہ نے ایسی ہی اولاد کو صدقہ جاریہ کہا ہے انہوں نے معروف کاروباری مرزا سہیل اطلس کی رھائش گاہ پر ڈاکٹر وسیم اطلس کی سالانہ برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جن کے والدین زندہ ہیں وہ اس جو موقع غنیمت جانیں اور ان کی بھرپور خدمت کے ذریعے دنیا و آخرت کی کامیابیاں سمیٹ لیں انہوں نے مرحوم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے زندگی کا بیشتر حصہ دکھی انسانیت کی خدمت میں بسر کیا ان کے یہ اعمال ان کے آخرت میں ان کے مددگار ہوں گے۔
Wedding Ceremony of Sheikh Basit Hassan Attended by Prominent Political and Social Figures in Kallar Syedan
کلر سیداں میں شیخ باسط حسن کی شادی کی تقریب، اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 21 اپریل 2026)—مسلم لیگ ن کے رہنما سابق سٹی ناظم شیخ حسن ریاض کے فرزند اور آسٹریلیا میں مقیم شیخ عبدالھادی کے بھائی شیخ باسط حسن رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ میں رکن قومی اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ،ریٹائرڈ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چوہدری ربنواز منہاس، چیف آفیسر بلدیہ کلرسیداں رفعت عباس پاشا،چیف آفیسر بلدیہ کوٹلی ستیاں صاحبزادہ عمران اختر نوشاہی، انچارج پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چوکپنڈوری چوہدری عامر علی،چوہدری صداقت حسین،چوہدری شفقت محمود،صفدر کیانی،راجہ طلال خلیل،چوہدری شاہد گجر،توفیق تاج کیانی،ظفر عباس مغل، مسلم لیگ ن فرانس کے نائب صدر شیخ وسیم اکرم،کرنل انوار عباسی، محمد ظریف راجا،حافظ سہیل اشرف ملک،شیخ حسن سرائیکی، سردار وسیم،نمبردار اسد عزیز، نمبردار وقاص گجر، راجہ داؤد اکبر،حاجی چوہدری ضیارب منہاس، چوہدری اخلاق حسین، چوہدری فیصل حفیظ، کامران عزیز ایڈووکیٹ، اسدالرحمان ایڈووکیٹ، مولانا احسان اللہ چکیالوی،مفتی زاھد یوسف،شیخ ساجد الرحمان،قاضی زاھد نعیم، زین العابدین عباس، مسعود احمد بھٹی، چوھدری توقیر اسلم، چوہدری ابرار حسین، چوہدری ثوبان ایاز،ظفر عباس مغل،ایس پی راجہ طاہر بشیر،عثمان یوسفزئی،بابو ظفر اقبال، چوہدری عبدالغفار،قاسم مشتاق کیانی،سردار محمد اصف،ناصر محمود،ماسٹر عبدالمجید،سید مداح حسین شاہ،محمد اعجاز بٹ،عابد زاھدی،حاجی محمد اسحاق،جنید بھٹی، چوہدری کامران عزیز،ملک زبیر احمد،راجہ ظفر محمود،وقاص حیدر شاہ، راجہ طارق محمود،پرویز اختر منہاس،انوار الحق، محسن نوید سیٹھی،یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ، بیرسٹر احمد صغیر راجہ،شاہد جمیل عباسی، شیخ سلیمان شمسی،شیخ تیمور قدوس،شیخ توقیر احمد،ابرار بھٹی،ماسٹر محمد ظہیر،شیخ ندیم، حاجی طارق تاج،راجہ جاوید اشرف و دیگر نے شرکت کی۔
تعزیت
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 21 اپریل 2026)—معروف کاروباری چوھدری ابرار حسین،چوہدری توقیر اسلم،اصف نورانی نے دوبیرن کلاں جا کر پیپلز پارٹی برطانیہ کے رہنما راجہ شکیل کیانی سے ملاقات کی اور ان سے ان کے کزن گلفراز کیانی اور عبدالھادی کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔