DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Agricultural Awareness Workshop Held for Farmers in Shah Bagh

کلر سیداں ;شاہ باغ میں کسانوں کے لیے جدید زرعی آگاہی ورکشاپ کا انعقاد

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 19 اپریل 2026)—کلر سیداں کے نواحی قصبہ شاہ باغ میں کسانوں کی رہنمائی کے لیے ایک روزہ آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ماہرین زراعت اور تعلیمی اداروں کے نمائندگان نے جدید زرعی طریقہ کار سے متعلق مفید معلومات فراہم کیں۔ورکشاپ کا اہتمام نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) اور نیشنل یونیورسٹی آف مادڑن لینگویجز (نمل)نے احساس ویلفیئر فائونڈیشن اور زرعی ترقیاتی بنک لمیٹڈ کے اشتراک سے کیا۔ اس موقع پر نسٹ کے شعبہ زرعی تعلیم اور نمل کے الیکٹریکل شعبے کے طلبہ و طالبات نے کسانوں کو عملی تربیت فراہم کی۔
تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ماہرین نے ماحول دوست زراعت کے فروغ پر زور دیا اور بایو چار (نامیاتی کھاد) کے استعمال، معیاری بیج کے انتخاب اور فصلوں کو درپیش بیماریوں سے بچاؤ کے جدید طریقوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ کسانوں کو عملی مظاہروں کے ذریعے تربیت بھی دی گئی تاکہ وہ اپنی پیداوار میں بہتری لا سکیں۔اس موقع پر نیشنل ایگریکچرل ریسرچ سینٹر کے ڈاکٹر آصف جمال، نسٹ کے شعبہ ایگریکلچر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ ڈاکٹر غلام حیدر، جبکہ محکمہ زراعت توسیع کلر سیداں کی زراعت آفیسر آسمہ سردار اپنی ٹیم کے ہمراہ شریک ہوئیں اور کسانوں کے سوالات کے جوابات دیے۔ورکشاپ کے دوران شدید گرمی کے باعث کسانوں میں حفاظتی ہیٹس بھی تقسیم کیے گئے، جسے شرکاء نے اس موقع پر کہا کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے کسانوں کو جدید زرعی معلومات تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جلد کسان میلے کا انعقاد کیا جائے گا جس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کسانوں کو ایوارڈز دیے جائیں گے، جبکہ کسانوں پر زور دیا گیا کہ وہ جدید زرعی طریقوں کو اپنا کر ملکی زرعی پیداوار میں اضافہ کریں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | April 19, 2026) — A one-day agricultural awareness workshop was organised in Shah Bagh, a suburban area of Kallar Syedan, to guide local farmers on modern farming practices. The event brought together agricultural experts and representatives from educational institutions who shared valuable insights into improving crop productivity and sustainability.

The workshop was jointly organised by the National University of Sciences and Technology (NUST) and the National University of Modern Languages (NUML), in collaboration with Ehsaas Welfare Foundation and Agricultural Development Bank Limited. Students from NUST’s Department of Agricultural Education and NUML’s Electrical Department actively participated by providing hands-on training to farmers.

During the session, experts emphasised the importance of environmentally friendly agriculture. They highlighted the use of biochar (organic fertiliser), selection of high-quality seeds, and modern techniques to protect crops from diseases. Practical demonstrations were also conducted to help farmers better understand and implement these methods in their fields.

Among the notable participants were Dr Asif Jamal from the National Agricultural Research Centre, Dr Ghulam Haider, Head of the Department of Agriculture Science and Technology at NUST, and Agriculture Officer Asma Sardar from the Department of Agriculture Extension Kallar Syedan, who attended with her team and addressed farmers’ queries.

Due to the intense heat, protective hats were distributed among the farmers during the workshop. Participants appreciated the initiative, stating that such activities provide farmers with access to modern agricultural knowledge. It was also announced that a Farmers’ Festival will soon be organised, where high-performing farmers will be awarded. Farmers were encouraged to adopt modern techniques to enhance national agricultural productivity.

بلال یامین ستی کی صاحبزادی کی شادی، سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعدادمیں شرکت

Prominent Political and Social Figures Attend Wedding of Bilal Yamin Satti’s Daughter

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 19 اپریل 2026)—مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یامین ستی کی دختر کی شادی صالحین قریشی کے فرزند ولی سے سرانجام پائی رخصتی کی تقریب میں سابق وزیر اعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی،وفاقی وزرا محمد حنیف عباسی،ڈاکٹر فضل چوہدری،اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان،صوبائی وزرا رانا سکندر حیات،رانا محمد اقبال خان،ذیشان رفیق، ارکان اسمبلی دانیال چوھدری،راجہ خرم نواز، راجہ صغیر احمد،آسیہ ناز تنولی،سابق گورنر مہتاب عباسی،سابق سینیٹر چوہدری تنویر خان،میجر جنرل کامران ستی،میجر جنرل کامران نذیر،میجر جنرل ندیم یوسف،میجر جنرل عادل،ریٹائرڈ لفٹیننٹ جنرل اختر نواز،لفٹیننٹ جنرل (ر)کرامت حسین،ریٹائرڈ میجر جنرل افتخار ستی،ریٹائرڈ میجر جنرل ارشد ستی،ریٹائرڈ میجر جنرل احسن ستی،چیف آفیسر بلدیہ کوٹلی ستیاں صاحبزادہ عمران اختر نوشاہی،ڈاکٹر محمد عارف قریشی،زبیر کیانی،چوہدری شفقت محمود،میجر ریٹائرڈ عبدالروف،راجہ عامر مظہر،مجید مغل، کرنل مسعود عباسی،کرنل انوار عباسی،انصار عباسی،شوکت علی،خالد یامین ستی،نوید گل ستی، احمد بلال ستی، چوہدری مختار حسین،راجہ ندیم، ڈاکٹر مظہر،اکرام الحق قریشی و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button