DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Warehouse Fire at Cooking Centre Causes Losses Worth Millions
کلر سیداں میں پکوان سینٹر کے گودام میں آگ، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 18 اپریل 2026)—کلرسیداں کے ایک پکوان سنٹر کے گودام میں آتشزدگی،پچاس لاکھ سے زائد مالیت کا سامان منٹوں میں جل کر خاکستر ہو گیا آگ موبائل فون کے چارجر کے مسلسل استعمال سے لگی جس نے سب کچھ بھسم کردیا واقعہ چواروڈ کے قریب پیش آیا متاثرہ شخص ملک محمد طارق کے مطابق پکوان سینٹر کے گودام میں ملازم اپنا موبائل فون چارجنگ پر لگا کر اس کے اوپر کپڑا رکھ کر اسے اٹھانا بھول گیا موبائل چارجنگ کے مسلسل استعمال سے فون بیٹری دھماکے سے پھٹ گئی جس سے آگ بھڑک اٹھی آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کر رہے تھے جس سے لاکھوں روپے کا ٹینٹ سروس کا سامان جل گیا ریسکیو کلرسیداں فائر بریگیڈ کے ہمراہ فوری طور پر پہنچ گئے جن کی مسلسل کوشش سے نہ صرف آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا بلکہ مسلسل آپریشن کرکے اس پر قابو پالیا اس سے قبل آگ لگتے ہی عمارت میں موجود ملازمین کو باہر نکال لیا گیا تھا جس کی وجہ سے تمام انسانی جانیں محفوظ رہیں۔




