DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

Norway: Completion of Khatm-e-Nabuwwat Project Marked with Ceremony in Oslo

تحفظ ختمِ نبوت ﷺ منصوبہ مکمل، اوسلو میں تعریفی تقریب کا انعقاد

اوسلو: (پوٹھوار ڈاٹ کام —عقیل قادر | 18 اپریل 2026)— اسلامک لٹریچر سوسائٹی ناروے اور مسلم سینٹر فروست کے زیرِ اہتمام تحفظِ ختمِ نبوت ﷺ منصوبے کی تکمیل پر ایک پُروقار عید ملن اور تعریفی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد ان تمام تنظیموں، مساجد اور انفرادی معاونین کی خدمات کا اعتراف کرنا تھا جنہوں نے اپنے وقت، محنت، مالی تعاون اور خلوص کے ذریعے اس اہم دینی و علمی منصوبے کو حقیقت کا روپ پہنایا۔

تقریب کا آغاز قاری نور علی سیالوی کی روح پرور تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ بعد ازاں عبدالمنان اور قاری اسرار احمد نے بارگاہ رسول ﷺ میں پھول نچھاور کیے اور سامعین کے دل موہ لیے۔

مسلم سینٹر فیورست کے صدر راجہ عبدالمجید نے تمام تنظیمات اور افراد کا تقریب میںشرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا، اسلامک لٹریچر سوسائٹی ناروے کے ساتھ ختمِ نبوت ﷺ پروجیکٹ میں اشتراک پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، اور سوسائٹی کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔

منصوبے کی تفصیلات اور ڈیجیٹل سہولیات کا اعلان

اس موقع پر حاضرین کو منصوبے کی ویب سائٹ، ای-بکس اور ان وسائل کے مستقبل میں استعمال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ علامہ ضیاء الحسنین اسلم نے خطاب کرتے ہوئے عقیدۂ ختمِ نبوت کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ساتھ ہی اس موقع پر شائع ہونے والی کتاب کا مختصر تعارف بھی پیش کیا۔

شفافیت کا عملی مظاہرہ: 12 ہزار کتب کی مفت تقسیم اور آڈیو بک کے منصوبے کا اعلان

عقیل قادر نے تقریب میں شفافیت کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے منصوبے کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ عطیات کن ذرائع سے حاصل ہوئے اور کن مدات میں خرچ کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ختمِ نبوت ﷺ کے عنوان سے چھپنے والی تمام مطبوعہ کتب عوام میں مفت تقسیم کی جائیں گی، جس کے لیے ابتدائی طور پر تقریباً 12 ہزار نسخے شائع کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مزید برآں، ای-کتابیں بھی تمام قارئین کے لیے مفت اور ہمیشہ کے لیے دستیاب ہوں گی، اور ان میں سرچ کی خصوصیت بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ تحقیق و مطالعہ کا عمل آسان ہو سکے۔

اس موقع پر متعدد افراد نے آڈیو کتاب (Lydbok) کے حوالے سے سوالات کیے، جس پر عقیل قادر نے بتایا کہ یہ اس پروجیکٹ کا اگلا مرحلہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ آڈیو بک کی تیاری کے لیے تخمیناً تین لاکھ نارویجن کراؤن کا بجٹ تجویز کیا گیا ہے۔ انہوں نے حاضرین سے اپیل کی کہ وہ اس اگلے مرحلے کے لیے بھی دل کھول کر مالی تعاون فرمائیں تاکہ یہ مواد زیادہ سے زیادہ سامعین تک بآسانی پہنچایا جا سکے۔

مئی میں باقاعدہ تقریبِ رونمائی کا اعلان

منتظمین نے بتایا کہ اس پورے علمی منصوبے یعنی مطبوعہ کتب اور ای-بکس اور ویب سائٹ کا باقاعدہ اجراء ان شاء اللہ مئی کے مہینے میں عمل میں آئے گا۔ واضح رہے کہ یہ ایک خصوصی تقریبِ رونمائی کی صورت میں ہوگی۔ اس تقریبِ رونمائی میں ان تمام تنظیموں، مساجد اور انفرادی معاونین کو خصوصی طور پر مدعو کیا جائے گا جنہوں نے اس پروجیکٹ میں قابلِ ذکر کردار ادا کیا ہے۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں اعزازی شیلڈز (ایوارڈز) اور تعریفی اسناد (سرٹیفکیٹس) سے بھی نوازا جائے گا۔ تقریب کی حتمی تاریخ، وقت اور مقام کے بارے میں جلد اطلاع دی جائے گی۔

اعزازات اور اظہارِ تشکر

اسلامک لٹریچر سوسائٹی ناروے کے سربراہ جناب افتخار حسین نے تمام معاونین کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مسلم سینٹر فروسٹ کے سربراہ جناب عبدالمجید راجہ کو پھولوں کے گلدستے پیش کرتے ہوئے ان کی غیر معمولی معاونت اور سرپرستی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

پروگرام کا اختتام ڈرامن مسجد کے امام ملک اویس کی پُر اثر دعا پر ہوا، جس کے بعد شرکاء کے لیے پُرتکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔

منتظمین کی جانب سے تقریب کی تصویری رپورٹنگ کے لیے عمران مرزا اور لذیذ کھانوں کی تیاری کے لیے “کھریدرن Kryddern” کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔

آخر میں تمام تنظیموں، مساجد کی کمیٹیوں اور انفرادی معاونین کے لیے گہرے جذباتِ تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا: “آپ کی اعتماد، حمایت اور مخلصانہ جدوجہد ہی کی بدولت ختمِ نبوت ﷺ منصوبہ اپنے اختتام کو پہنچا۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو اس کا بہترین اجر عطا فرمائے اور اس کاوش کو آپ سب کے لیے صدقۂ جاریہ کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔

Norway (Pothwar.com — Aqil Qadir | 18 April 2026) —  A dignified Eid gathering and appreciation ceremony was held in Oslo under the joint arrangement of the Islamic Literature Society of Norway and the Muslim Centre Furoset, marking the completion of the Khatm-e-Nabuwwat (Finality of Prophethood) project.

The event recognised the contributions of various organisations, mosques, and individuals who supported the initiative through time, effort, and financial assistance. The ceremony began with Quran recitation, followed by naats in praise of the Prophet ﷺ.

Speakers highlighted the importance of the project and introduced its digital resources, including a website and free e-books. Organiser Aqil Qadir presented a transparent report, announcing that around 12,000 printed books will be distributed free of cost, with plans for future audiobooks.

The official launch of the publications and website is scheduled for May, where contributors will be honoured with awards and certificates. The event concluded with prayers and a formal dinner for attendees.

Show More

Related Articles

Back to top button