DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Pak-China Friendship Tree Plantation Drive Launched, 5,000 Trees Planned

کہوٹہ میں پاک-چین دوستی شجرکاری مہم کا آغاز، 5 ہزار پودے لگانے کا اعلان

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر | 17 اپریل 2026)—ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبد الرحمان خان نے کروٹ ہائیڈر پاور پراجیکٹ سائٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے حکومت پنجاب کے تحت جاری پاک-چین دوستی شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودا لگا کر باقاعدہ افتتاح کیا۔

اس موقع پر انہوں نے شجرکاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی بہتری کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔ ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ مسز شیریں گل بھی موجود تھیں، جبکہ دیگر افسران میں لیفٹیننٹ کرنل خرم حنیف، مسٹر کاو ویمبو، ڈی ایف او مسز عرم منیر اور متعلقہ حکام کی بڑی تعداد شریک تھی۔

تقریب کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ ابتدائی مرحلے میں 5 ہزار پودے لگائے جائیں گے، جبکہ بعد میں اس تعداد میں اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ منتخب کیے گئے پودے مقامی ماحول کے مطابق ہوں گے تاکہ ان کی بہتر افزائش ممکن ہو سکے۔

حکام کے مطابق اس مہم کا مقصد ماحولیاتی آلودگی میں کمی، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا مقابلہ اور علاقے کو سرسبز بنانا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ درخت فضا کی صفائی، درجہ حرارت میں توازن اور زمین کی زرخیزی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اپنے خطاب میں عبد الرحمان خان نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور یہ آنے والی نسلوں کے لیے صحت مند ماحول کی ضمانت ہے۔ انہوں نے شہریوں، خصوصاً نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور پودوں کی دیکھ بھال کو بھی اپنی ذمہ داری سمجھیں۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir | April 17, 2026): Additional Deputy Commissioner General Abdul Rehman Khan visited the Karot Hydropower Project site, where he formally inaugurated the Pak-China Friendship Tree Plantation Campaign by planting a sapling under the Government of Punjab’s initiative.

Speaking on the occasion, he emphasized the importance of tree plantation and highlighted the need for collective efforts to improve the environment. Assistant Commissioner Kahuta, Ms. Shireen Gul, accompanied him, along with several officials including Lt. Colonel Khurram Hanif, Mr. Cao Wembo (DCEO KHP), DFO Ms. Iram Munir, and others.

During the briefing, it was shared that 5,000 trees will be planted in the initial phase, with plans to increase the number later. The selected plants will be suitable for the local environment to ensure sustainable growth and long-term benefits.

Officials stated that the campaign aims to reduce environmental pollution, combat climate change, and make the region greener. Experts noted that trees play a vital role in purifying air, regulating temperature, improving soil fertility, and enhancing rainfall patterns.

In his address, Abdul Rehman Khan said that planting trees is a continuous charity and a guarantee of a healthier environment for future generations. He urged citizens, especially youth, to actively participate in the campaign and take responsibility not only for planting trees but also for their care and maintenance.

کہوٹہ میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن، دکانیں سیل، سامان ضبط

Major Anti-Encroachment Operation in Kahuta, Shops Sealed and Goods Confiscated

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر | 17 اپریل 2026)–
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل اور چیف میونسپل آفیسر عمیر سلطان کے احکامات پر میونسپل کمیٹی کہوٹہ نے تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن کیا۔ اس کارروائی کی قیادت میونسپل آفیسر انکروچمنٹ میڈم شیزا نے کی، جبکہ میونسپل آفیسر حبیب اللہ شہزاد، عامر اشتیاق اور دیگر اہلکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔

آپریشن کے دوران تین دکانوں کو سیل کر دیا گیا جبکہ تجاوز شدہ سامان ضبط کر لیا گیا۔ انتظامیہ نے واضح کیا کہ کسی قسم کی سفارش یا دباؤ کو قبول نہیں کیا جائے گا اور قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

انکروچمنٹ ٹیم نے وارڈنز کے ہمراہ ریڑھی بانوں اور غیر قانونی تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے سڑکوں اور بازاروں کو کلیئر کرایا، جس سے شہریوں کو آمد و رفت میں نمایاں سہولت حاصل ہوئی۔

انتظامیہ نے تاجروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنا سامان اپنی حدود اور دکانوں کے اندر رکھیں، بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بعض دکانداروں پر جرمانے بھی عائد کیے گئے تاکہ آئندہ خلاف ورزی سے گریز کیا جا سکے۔

حکام کے مطابق شہر کو صاف ستھرا اور منظم رکھنے کے لیے ایسے آپریشنز آئندہ بھی جاری رہیں گے۔ عوام نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے مزید سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

ADC Visits Kahuta THQ Hospital, Reviews Facilities and Launches Polio Campaign

اے ڈی سی کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ، پولیو مہم کا آغاز


ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز عبد الرحمان خان نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل کے ہمراہ تحصیل ہیڈکوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال کہوٹہ کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران اے ڈی سی نے ایمرجنسی وارڈ سمیت مردانہ و زنانہ وارڈز کا دورہ کیا اور زیر علاج مریضوں کی عیادت کی۔ انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور مسائل سے براہ راست آگاہی حاصل کی۔

اسی موقع پر پولیو مہم کا آغاز بھی کیا گیا، جہاں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ بعد ازاں اے ڈی سی نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جاوید سومرو، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عمر اور چیف میونسپل آفیسر عمیر سلطان سے ون آن ون ملاقات کی، جس میں ہسپتال کو درپیش مسائل، سٹاف کی کمی اور دیگر انتظامی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

افسران کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل کو نوٹ کرتے ہوئے اے ڈی سی نے ان کے حل کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر صدر پریس کلب کہوٹہ رجسٹرڈ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ نے ہسپتال میں ریڈیالوجی سہولیات کی کمی، خصوصاً ڈیجیٹل ایکسرے مشین کی عدم دستیابی، اور لیبارٹری کو 24 گھنٹے فعال کرنے کا مسئلہ اٹھایا، جس پر فوری توجہ کی یقین دہانی کرائی گئی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button