DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta Press Club Delegation Meets THQ Hospital MS, Discusses Issues
پریس کلب کہوٹہ کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس سے ملاقات، مسائل اور سہولیات پر گفتگو

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16اپریل2026)
پریس کلب کے وفد کی ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ کے ایم ایس ڈاکٹر جاوید سومرو سے ملاقات، مسائل پر تفصیلی گفتگو پریس کلب کہوٹہ رجسٹرڈ کے صدر راجہ عمران ضمیر جنجوعہ کی قیادت میں وفد نے نو تعینات میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ ڈاکٹر جاوید سومرو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ہسپتال کو درپیش مسائل، مریضوں کو پیش آنے والی مشکلات اور دیگر انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد نے ڈاکٹر جاوید سومرو کو کہوٹہ تعیناتی پر خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ وہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ کے نظام میں بہتری کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔ وفد نے ہسپتال کہوٹہ میں سہولیات کی کمی اور عوامی مسائل کی نشاندہی بھی کی۔ پریس کلب کہوٹہ کے وفد کے اراکین میں صدر راجہ عمران ضمیر جنجوعہ، سینئر صحافی ساجد جنجوعہ،ارسلان اصغر کیانی ایڈووکیٹ، کبیر احمد جنجوعہ،عاصی جنجوعہ شامل تھے۔اس موقع پر ڈاکٹر جاوید سومرو نے کہا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ کی بہتری ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کے ساتھ حسن سلوک اور بہتر اخلاق کو یقینی بنایا جائے گا کیونکہ ان کے نزدیک کہوٹہ ہسپتال آنے والے ہر مریض کو عزت دینا بنیادی مشن ہیانہوں نے بتایا کہ لیب کی ٹائمنگ جو پہلے محدود تھی، اسے بڑھا کر رات 8 بجے تک کر دیا گیا ہے جبکہ مستقبل میں اسے 24 گھنٹے فعال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ کہوٹہ کے عوام کو زیادہ سہولت مل سکے۔ڈاکٹر جاوید سومرو نے کہا کہ کہوٹہ ہسپتال کے دیگر تمام مسائل کے حل کے لیے بھی عملی اقدامات کیے جائیں گے اور عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ تعاون کریں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں براہ راست ان سے رابطہ کریں، ان کے دروازے کہوٹہ کے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔







