کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 15 اپریل 2026)—گورنمنٹ بواٸز ہائر سیکنڈری سکول چوآ خالصہ کے پرنسپل محمد گلفراز خان 39 سالہ طویل تعلیمی اور انتظامی خدمات سر انجام دینے کے بعد ریٹاٸرڈ ہو گئے انہوں نے اساتذہ اور طلبہ سے اختتامی خطاب میں کہا کہ فرائض منصبی کی مکمل بجا آوری ہی استاد کا اصل امتحان ہے ہمیں اپنی پیشہ وارانہ زمہ داری اسلامی احکامات کی روشنی میں بجا لانے میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے اللہ نے ہمیں اپنے مستقبل کے رہنماؤں کی تعلیم و تربیت کے لیے مامور کیا ہے ہمیں اس فرض پوری دیانتداری سے سرانجام دینا چاہیے انہوں نے ساتھیوں کی طویل رفاقت کو یادگار قرار دیتے ہوئے ان کا بیحد شکریہ ادا کیا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | April 15, 2026): Principal of Government Boys Higher Secondary School Choa Khalsa, Muhammad Gulfraz Khan, has retired after completing 39 years of dedicated educational and administrative service.
In his farewell address to teachers and students, he stated that fulfilling professional responsibilities with sincerity is the true test of a teacher. He emphasised that educators must perform their duties in the light of Islamic teachings and should not show any negligence in their professional obligations.
He further added that teachers are entrusted by Allah with the responsibility of educating and training future leaders, and this duty must be carried out with utmost honesty and commitment.
Reflecting on his long career, Muhammad Gulfraz Khan described his association with colleagues as memorable and expressed heartfelt gratitude for their support and companionship throughout the years.
کلر سیداں میں خاتون پر تشدد اور ہراسانی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
Woman Assaulted and Harassed in Kallar Syedan; Police Register Case
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 15 اپریل 2026)— گاؤں ہرپال کی خاتون (آ)نے مقدمہ درج کروایا کہ وہ گھر سے باہر گئی تو سہیل محمود نے میرا راستہ روک لیا اور ناجائز غلیظ و گندی گالیاں دینی شروع کر دیں اس کے بعد میں اپنے بس اسٹاپ پر کھڑی تھی کہ ملزم آ گیا اور گندی گالیاں دینے لگا میں نے منع کیا تو اس نے مجھے تھپڑ مارنے شروع کر دیئے اور بالوں سے پکڑ کر زمین پر گرا دیا جس سے میری قمیض پھٹ گئی اور میں نیم برہنہ ہو گئی اور ملزم تھوڑی دور جا کر اپنی شلوار اتار کر میرے سامنے ننگا ہو گیا۔ وجہ عناد یہ ہے کہ میری ہمشیرہ اس کی بیوی ہے جس کیساتھ اس کا تنازع چل رہا ہے اور اس کا الزام وہ مجھے دیتا ہے کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
Court Confirms Interim Bail for Woman in Attempted Murder Case in Kallar Syedan
کلر سیداں میں اقدام قتل کیس میں خاتون کی عبوری ضمانت کی توثیق کر دی گئی
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 15 اپریل 2026)— ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلر سیداں جہانگیر علی گوندل نے اقدام قتل کے ایک مقدمے میں نامزد ملزمہ (ب) کی عبوری درخواست ضمانتِ کی توثیق کر دی ۔ملزمہ پر الزام تھا کہ اس نے گزشتہ سال چھری کے وار کر کے اپنے خاوند راشد کیانی کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی معزز عدالت نے ملزمہ کی جانب سے معروف قانون دان چوہدری اعجاز حسین گجر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کے مؤثر اور مدلل دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزمہ کی عبوری درخواست ضمانت کی توثیق کر دی۔ یاد رہے کہ راجہ راشد محمود سکنہ بشندوٹ نے مقدمہ درج کروایا تھا کہ وہ اپنے گھر میں موجود تھا کسی بات پر میرا اور میری بیوی بینش کیساتھ جھگڑا شروع ہو گیا جس پر میری بیوی نے مشتعل ہو کر کچن میں موجود چھری سے وار کئے جو مجھے سینے اور گلے پر لگے جس سے میں زخمی ہو گیا۔
Mother-in-Law of Pakistan Hong Kong Chamber Chairman Qamar Zaman Minhas Passes Away
چیئرمین پاکستان ہانگ کانگ چیمبر قمر زمان منہاس کی خوشدامن کا انتقال، نماز جنازہ آج ہانگ کانگ میں ادا کی جائے گی
ہانگ کانگ/کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 15 اپریل 2026)—پاکستان ہانگ کانگ چیمبر آف کامرس کے چیئرمین قمر زمان منہاس کی خوشدامن صاحبہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ 15 اپریل بروز بدھ بعد نماز ظہر 1:30pmمسجد عمار وان چائی ہانگ کانگ میں ادا کی جائے گی۔