DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Youth Stripped at Gunpoint and Filmed, Three Suspects Arrested

کلر سیداں میں نوجوان کو اسلحہ کے زور پر برہنہ کر کے ویڈیو بنانے کا واقعہ، تین ملزمان گرفتار

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 11 اپریل 2026)—چار افراد نے مبینہ طور پر اسلحہ کی نوک پر ایک نوجوان کو برہنہ کر کے ویڈیو بنا ڈالی، کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تین ملزمان کو فوری گرفتار کر لیا۔ محمد رضوان سکنہ چھپر نے مقدمہ درج کروایا کہ میں چیمبر موڑ روات میں ادویات کی فیکٹری میں کام کرتا ہوں گزشتہ روز ڈیوٹی پر جانے کےلیے تیار ہوا تو اضرار ل آ گیا اور اس کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر ڈیوٹی کےلیے روانہ ہوا تو راستے میں اضرار نے موٹر سائیکل بلال ہوٹل کی طرف موڑ لیا اور بارش تیز ہونے کی وجہ سے ہم ہوٹل کے سامنے ایک شیلٹر کے نیچے رک گئے اسی دوران اضرار کو اس کے دوستوں کی کال آئی جس کے بعد اضرار مجھے زبردستی ڈی ایچ اے کی طرف لے گیا جب ہم ڈی ایچ اے گیٹ کراس کرنے کے بعد موہڑہ بختاں روڈ پر پہنچے تو وہاں پر شعیب،فرحان اور ایک کس نامعلوم کھڑے تھے شعیب نے ڈب سے پستول نکال کر مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور باقی افراد نے زبردستی میرے کپڑے اتار دہیے اور اضرار سکنہ سلجور نے میری برہنہ حالت میں ویڈیو بنا لی اسی دوران ایک بندے کو آتے دیکھ کر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔ادھر تفتیشی سب انسپکٹر غازی راجہ محمد سفیر نے بتایا کہ انہوں نے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi | April 11, 2026): In a disturbing incident, four individuals allegedly stripped a young man at gunpoint and recorded a video of him. The Kallar Syedan police registered a case and promptly arrested three of the suspects.

According to the complainant, Muhammad Rizwan, a resident of Chappar, he works at a pharmaceutical factory in Chamber Mor, Rawat. On the day of the incident, he was on his way to work with a man named Izrar, riding on a motorcycle. However, Izrar diverted the route towards Bilal Hotel. Due to heavy rain, they stopped under a shelter near the hotel.

During this time, Izrar received a call from his friends and then forcibly took Rizwan towards DHA. After crossing the DHA gate and reaching Mohra Bakhtan Road, they encountered three individuals identified as Shoaib, Farhan, and an unidentified person.

Rizwan alleged that Shoaib pulled out a pistol and threatened to kill him, while the others forcibly removed his clothes. Izrar then recorded a video of him in a naked state. The suspects fled the scene when they noticed someone approaching.

Investigating Sub-Inspector Ghazi Raja Muhammad Safeer confirmed that three suspects have been arrested, and further investigation is underway.

تعزیت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 11 اپریل 2026)—مسلم لیگ ن چوآخالصہ کے صدر چوھدری وقاص گجر،سابق نائب ناظم چوآخالصہ راجہ داؤد اکبر اور ڈاکٹر راجہ ربنواز نے تحصیلدار کلرسیداں ظفراقبال سے ملاقات کی اور ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا بعد ازاں انہوں نے حبیب چوک جا کر پیپلز پارٹی کے رہنما چوھدری محمد اعظم سے ملاقات کی اور انہیں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد دی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button