DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Pakistan’s diplomatic efforts have elevated the country’s global standing
پاکستان کی سفارتی کامیابی، ایران-امریکہ جنگ بندی میں کردار قابلِ تحسین

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 10 اپریل 2026)—پنجاب کے وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے کہاکہ پاکستان کی قومی کوششوں سے ایران امریکہ جنگ بندی پر دنیا میں پاکستان کا نام مزید بلند ہوا اور دنیا نے ہماری سیاسی عسکری قیادت کو کوششوں کو بیحد سراھا اور کہا کہ اچھا وقت ا رھا ہے اج پاکستان ماضی کی نسبت دنیا میں ابھر کر سامنے آ رھا یے اب دنیا ہماری بات کو سنتی اور سجھنتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق سٹی ناظم کلرسیداں شیخ حسن ریاض کی رہائشگاہ پر کارکنوں سے خطاب گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر راجہ عبداللہ سرور، شیخ سلیمان شمسی، دانش اعجاز بٹ،شیخ زین اخلاق،شیخ تیمور قدوس، شیخ عبدالھادی و دیگر بھی موجود تھے رامیش اروڑہ نے کہا کہ وفاق اور پنجاب کی حکومتیں دن رات مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں مریم نواز نے پنجاب کے لوگوں کو تمام شعبوں میں ریلیف دیا ہے عوام کو سستا پٹرول فراہم کرنے کے لیے پنجاب حکومت نے 124 روپے سے زائد رقوم مختص کی ہیں ایک کروڑ اکیس لاکھ سے زائد رجسٹر موٹرسائیکل مالکان کو 20 لیٹر تک پٹرول سو روپے فی لیٹر کے حساب سے دو ہزار روپے کی سبسڈی دی جائے گی انہوں نے کہاکہ بیدی محل کلرسیداں کی بحالی کے لیے پینتیس کروڑ کی رقوم مختص کی گئی ہیں اسے سیاحتی مرکز بنائیں گے جس سے کلرسیداں کے معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔
allar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | 10 April 2026) — Punjab Minister for Minority Affairs Ramesh Singh Arora stated that Pakistan’s diplomatic efforts have elevated the country’s global standing, particularly in light of its role in facilitating a ceasefire between Iran and the United States.
He expressed these views while addressing party workers at the residence of former City Nazim Sheikh Hassan Riaz in Kallar Syedan. Several local leaders, including Raja Abdullah Sarwar, Sheikh Suleman Shamsi, Danish Ejaz Butt, Sheikh Zain Ikhlaq, Sheikh Taimur Qadoos, and Sheikh Abdul Hadi, were also present.
Ramesh Singh Arora said that the international community has highly appreciated the efforts of Pakistan’s political and military leadership, adding that the country is now emerging more prominently on the global stage. “The world is now listening to and understanding Pakistan’s position,” he remarked.
He further said that both the federal and Punjab governments are working tirelessly to resolve public issues. He credited Maryam Nawaz for providing relief to the people of Punjab across various sectors.
Highlighting a major relief initiative, he announced that the Punjab government has allocated over Rs. 124 billion to provide subsidised petrol. More than 12.1 million registered motorcycle owners will receive up to 20 litres of petrol at Rs100 per liter, amounting to a subsidy of Rs2,000 per person.
He also revealed that Rs350 million has been allocated for the restoration of Bedi Mahal in Kallar Syedan, which will be developed into a tourist destination to boost local economic activity.
ایران-امریکہ جنگ بندی پر پاکستانی قیادت کی سفارتکاری کو خراج تحسین
Pakistani Leadership Praised for Diplomacy in Iran-US Ceasefire
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 10 اپریل 2026)—جمعیت علمائے برطانیہ کے صدر مولانا عبدالرشید ربانی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کروانے پر وزیراعظم شہباز شریف،فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی کاوشوں اور عمدہ سفارتکاری لائق تحسین ہے جن کی عمدہ سفارتکاری نے پوری دنیا میں پاکستان کے وقار کو بلند کیا انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلیمان نے بار بار جنگ پر برانگیختہ کیے جانے کے باجود جنگ میں کودنے کی بجائے استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے صبر کا دامن ہاتھ سے جانے نہ دیا انہیں ان کی فہم وفراست پر ھدیہ تبریک پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان سب کی مشترکہ کاوشوں نے دنیا کو سب سے بڑی تباہ کن جنگ اور معاشی بحران اور انسانی تباہی سے بچایا جس پر ان کی جس قدر بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپین ممالک بھی تعریف کے مستحق ہیں کہ ان کو جبرا جنگ میں گھسیٹنے کی کوشش کی گئی مگر انہوں نے اصولی موقف اختیار کرتے ہوئے کہ یہ جنگ اسرائیل کی جنگ ہے ہم اس میں اپنے بچوں کو نہیں مرواسکتے امریکی صدر کی دھمکیوں اور خوشامدیوں کو یکسر مسترد کرکے اپنے اپنے ممالک کو جنگ سے دور رکھا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو اس وقت معلوم ہوجانا چاہئے کہ اہل اسلام اور مسلم ممالک نے کبھی نہ جنگ کی خواہش کی اور نہ جنگ میں کودنے کی کوشش کی مگر ہمیشہ جنگی جنونی ممالک جنہوں نے ہمیشہ جنگ کے ذریعے سے دوسروں کے وسائل پر قبضہ کرنے کی کوشش کی اور مسلمانوں کو دہشتگرد اور دوسرے ناموں کے لیبل لگا کر عالم اسلام کو تباہ کرتے رہے۔
Pir Habibullah Shah Visits Kallar Syedan, Attends Prayer Gathering
پیر حبیب اللہ شاہ کی کلرسیداں آمد، دعائیہ محفل میں شرکت




