DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; “Desk of Lawyers” Established at THQ Hospital to Facilitate Lawyers and Their Families

کلر سیداں: وکلاء اور ان کے اہل خانہ کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں “ڈیسک آف لائرز” قائم

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 06 اپریل 2026)—تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلر سیداں میں وکلاء اور ان کے اہل خانہ کی سہولت کے لیے “ڈیسک آف لائرز” قائم کر دیا گیا۔یہ اقدام ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلر سیداں جناب جہانگیر علی گوندل کی خصوصی ہدایت پر عمل میں لایا گیا، جسے مقامی وکلاء برادری کی جانب سے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں ڈاکٹر عابدہ پروین کی جانب سے جاری سرکاری مراسلے کے مطابق ہسپتال کے ایڈمنسٹریشن بلاک کے کمرہ نمبر 41 میں یہ خصوصی سہولت ڈیسک قائم کیا گیا ہے، جہاں پریکٹس کرنے والے وکلاء اور ان کے اہل خانہ کو طبی سہولیات تک فوری اور آسان رسائی فراہم کی جائے گی۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد وکلاء کو درپیش طبی اور انتظامی مسائل کا بروقت حل اور رہنمائی فراہم کرنا ہے ۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | April 06, 2026)  A new “Desk of Lawyers” has been established at the Tehsil Headquarters Hospital in Kallar Syedan to facilitate practising lawyers and their families. This initiative was implemented under the special directives of Additional District and Sessions Judge Kallar Syedan, Mr Jahangir Ali Gondal, and has been welcomed by the local legal community as a positive step.

According to a government notice issued by the Medical Superintendent of THQ Hospital Kallar Syedan, Dr Abida Parveen, the desk has been set up in Room No. 41 of the hospital’s administration block. This facility aims to provide lawyers and their families with quick and easy access to medical services. The primary objective of the initiative is to ensure the timely resolution of medical and administrative issues faced by lawyers and to offer necessary guidance.

کلر سیداں: چھپر المدینہ اسٹاپ پر گاڑی ٹکرانے اور دھمکیوں کے واقعے میں ملزم گرفتار

Man Injured and Car Damaged in Road Incident at Chappar-e-Madina Stop, Suspect Arrested

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 06 اپریل 2026)— عبد الرحمان سکنہ ڈھوک ڈھیری منگلورہ نے مقدمہ درج کروایا کہ میں ڈرائیوری کرتا ہوں ۔ گزشتہ روز شام قریب چار بجے، اپنی گاڑی نمبری آر آئی اے 729 پر چھپر المدینہ سٹاپ پر موجود تھا کہ ایک گاڑی ہائی ایس نمبری سوات کے پی کے 8564 نے میری گاڑی کو پیچھے سے کھڑی گاڑی کو ہٹ کیا جو پوچھنے پر نیچے اتر کر مجھ سے بدتمیزی کرنی شروع کر دی ۔ میری گاڑی کا قریب 70/80 ہزار روپے کا نقصان کیا اور راڈ نکال کر مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ۔ ادھر ذرائع کے کے مطابق ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے

Burglars Loot Cash and Jewellery from Home in Kundiari, Case Registered by Kallar Syedan Police

کلر سیداں: کنڈیاری میں گھر میں واردات، ہار، انگوٹھی اور نقدی چوری، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 06 اپریل 2026)—خرم ایاز سکنہ کنڈیاری نے مقدمہ درج کروایا کہ میں فتح جھنگ میں نوکری کرتا ہوں، گزشتہ شب نامعلوم ملزمان نے میرے گھر میں داخل ہو کر ایک عدد ہار سیٹ ، دو عدد انگوٹھیاں اور دس ہزار روپے کی نقدی چوری کر لی کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

تعزیت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 06 اپریل 2026)—مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور کے فوکل پرسن شیخ سلیمان شمسی،سابق وائس چیئرمین یوسی کنوھا چوہدری شاہد گجر،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسیداں سٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی نے ڈھوک قاضیاں جا کر ریٹائرڈ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قاضی نصیر احمد کی وفات پر ان کے فرزند قاضی محمد شعیب ایڈووکیٹ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ادہر مسلم۔لیگ قائد اعظم کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے مرحوم کی وفات پر ان کے فرزند سے ٹیلیفون پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی گجرات میں عوامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

Show More

Related Articles

One Comment

  1. عام عوام کیا ھے؟ ۔طبقاتی تفریق بڑھ رھا ھے۔۔ عوامی ڈیسوک کدھر ھے؟؟؟؟

Back to top button