DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Residents of Dhapri, Demand Basic Facilities

کہوٹہ کے علاقے دھپری میں بنیادی سہولیات کا فقدان

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر | 03 اپریل 2026):
کہوٹہ شہر کے علاقے دھپری کے مکینوں نے بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی اور بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مین کوٹلی ڈیفنس روڈ، جامع مسجد طیبہ فیض سلطان اور گلشن ڈیرہ ریسٹورنٹ و ہوٹل کے سامنے واقع مصروف شاہراہ پر تیز رفتار ٹریفک کے باعث آئے روز حادثات معمول بن چکے ہیں۔

اہلیان علاقہ نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ مقام پر فوری طور پر کم از کم تین سپیڈ بریکرز تعمیر کیے جائیں تاکہ حادثات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔ یہ مطالبہ کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ اور ایس ڈی او ہائی وے کہوٹہ سے کیا گیا ہے۔

مقامی افراد اقبال عرف بالی، منظور ستی، راجہ حامد اعجاز اور عمر ستی نے نشاندہی کی کہ دھپری روڈ تا سلاٹر ہاؤس کہوٹہ سٹریٹ لائٹس کی عدم موجودگی کے باعث رات کے وقت آمدورفت انتہائی خطرناک ہو جاتی ہے۔

اہلیان کروٹ آبادی دھپری نے گلیوں، نالیوں، پانی کی فراہمی، گیس پائپ لائن، سٹریٹ لائٹس اور صفائی جیسی بنیادی سہولیات کی کمی پر بھی شکایات کا اظہار کیا۔

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل سے اپیل کی ہے کہ فوری اقدامات کرتے ہوئے پانی، صفائی، سٹریٹ لائٹس، سوئی گیس اور سپیڈ بریکرز جیسی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ علاقہ مکینوں کے مسائل حل ہو سکیں۔

Kahuta (Pothwar.com — Imran Zamir | April 03, 2026):
Residents of the Dhapri area in Kahuta have raised serious concerns over the lack of basic facilities and increasing road accidents on the busy Main Kotli Defence Road. The road, located near Jamia Masjid Tayyaba Faiz Sultan and Gulshan Dera Restaurant & Hotel, has become a hotspot for frequent accidents due to overspeeding traffic.

Local residents have demanded the immediate construction of at least three speed breakers at key نقاط to ensure road safety. The appeal has been directed to the Rawalpindi Commissioner, Deputy Commissioner, Assistant Commissioner Kahuta, and SDO Highways Kahuta.

Community members, including Iqbal (alias Bali), Manzoor Satti, Raja Hamid Ijaz, and Umar Satti, highlighted that the area also lacks streetlights from Dhapri Road to the Kahuta Slaughterhouse, making travel dangerous at night.

Residents of Karwat Abadi, Dhapri further complained about the absence of essential civic facilities such as proper streets, drainage systems, water supply, gas pipeline, streetlights, and sanitation services.

They have urged Assistant Commissioner Shireen Gul to take immediate action and provide basic amenities, including clean water, sanitation, street lighting, gas supply, and speed breakers to improve living conditions in the area.

کہوٹہ میں حضرت سخی سبزواریؒ کا سات روزہ عرس اختتام پذیر، بڑی تعداد میں عقیدت مندوں کی شرکت

Seven-Day Urs of Hazrat Sakhi Sabzwari Concludes in Kahuta with Large Participation

Dr. Sajid ur Rehman Receives Warm Welcome in Sheffield UK at Raja Imtiaz Yaqub Janjua’s Residence

صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن کی شفیلڈ (یو کے) میں آمد، راجہ امتیاز یعقوب جنجوعہ کی رہائش گاہ پر پرتپاک استقبال

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3اپریل2026)
ملک کے نامو ر مذہبی سکالر سجادہ نشین دربا رعالیہ بگہار شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن کاشفیلڈ (یو کے) میں راجہ امتیاز یعقوب جنجوعہ کی رہائش گاہ آمد،راجہ امتیاز یعقوب جنجوعہ اوردربار عالیہ بگہار شریف کے عقیدت مندوں پرتباک استقبال، عقیدت مندوں سے ملاقاتیں صحت سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی،تفصیل کے مطابق ملک کے نامو ر مذہبی سکالر پیر طریقت و رہبر شریعت، سجادہ نشین دربا رعالیہ بگہار شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن انگلینڈکے
تعلماتی دورے کے موقع پر گذشتہ روز قبل کہوٹہ سہر راجگان کے رہائشی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ امتیاز یعقو ب جنجوعہ حال مقیم شفیلڈ (یو کے) کی رہائش گاہ پر آمد
ہو ئی جہاں میزبان ومرید خاص راجہ امتیاز یعقوب جنجوعہ اوردربار عالیہ بگہار شریف کے دیگر عقیدت مندوں نے صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن کا پرتباک استقبال کیا اس موقع پر راجہ خضر اقبال، حاجی نذیر، بشیر، راجہ طارق، راجہ جمیل، راجہ طاہر سمیت دیگر احباب موجود تھے اس موقع پر کہوٹہ، گوجر خان، کشمیر اور پاکستان کے دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے عقیدت مندوں، مریدین اور احباب کی بڑی تعداد نے بھی آپ کا پرتپاک استقبال کیا،میزبان راجہ امتیاز یعقو ب جنجوعہ تمام مہمانوں کی پر تکلف کھانوں کے تواضع کی صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن نے راجہ امتیاز یعقو ب جنجوعہ اور دیگر تمام مریدین کی خیر و برکت صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button