DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Assistant Deputy Commissioner Abdul Rehman Yousafzai Visits Kallar Syedan, Reviews Hospital and Civic Facilities

اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر عبدالرحمان یوسفزئی کا کلر سیداں کا دورہ، ہسپتال و شہری سہولیات کا جائزہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 02 اپریل 2026)—اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر راولپنڈی عبدالرحمان یوسفزئی کا دورہ کلرسیداں،وہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں گئے جہاں انہوں نے میڈیکل سپرینٹنڈنٹ ڈاکٹر عابدہ پروین سے ملاقات کی اور ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا ادویات کا اسٹاک چیک کیا اور مریضوں سے گفتگو کی اور ہسپتال کے معاملات پر اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے زیرتعمیر ٹراما سینٹر کا بھی معائینہ کیا بعد ازاں انہوں نے کلرسیداں شہر،کلر بائی پاس،ریٹ لسٹیں چیک کیں،آر ڈبلیو ایم سی کا بھی دورہ کیا صفائی ستھرائی کے کام کا جائزہ لیا بعد ازاں انہوں نے ایک اجلاس کی بھی صدارت کی جس میں اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں شبانہ نذیر،چیف آفیسر بلدیہ رفعت عباس پاشا،محکمہ تعلیم و دیگر اداروں کے سربراہان بھی موجود تھے عبدالرحمان یوسفزئی نے ماتحت افسران پر زور دیا کہ وہ شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے پر توجہ دیں تمام ادارے مل کر لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں جب تمام ادارے بہتر انداز میں کام کریں گے تو لوگوں کی مشکلات بتدریج کم ہونا شروع ہو جائیں گی ہمارا کام حکومتی احکامات پر سختی سے عملدرآمد کروانا ہے انہوں نے دورہ کلرسیداں پر مکمل اطمینان کا اظہار بھی کیا

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | April 2, 2026) Assistant Deputy Commissioner Headquarters Rawalpindi, Abdul Rehman Yousafzai, visited Kallar Syedan to review healthcare and municipal facilities in the area.

During his visit, he inspected the Tehsil Headquarters (THQ) Hospital Kallar Syedan, where he met with Medical Superintendent Dr Abida Parveen. He toured various departments of the hospital, checked the availability of medicines, and interacted with patients. He expressed satisfaction over the hospital’s overall management and services.

He also inspected the under-construction trauma centre at the hospital to assess the progress of development work.

Later, the ADC visited different parts of Kallar Syedan city, including the bypass, where he checked official rate lists. He also visited the Rawalpindi Waste Management Company (RWMC) operations to review cleanliness and sanitation arrangements.

Subsequently, he chaired a meeting attended by Assistant Commissioner Shabana Nazir, Chief Officer Municipality Riffat Abbas Pasha, and heads of various departments, including education.

During the meeting, Abdul Rehman Yousafzai directed subordinate officers to ensure the prompt resolution of public complaints and emphasised coordinated efforts among departments to facilitate citizens. He stated that the effective implementation of government directives and improved institutional performance would gradually reduce public issues.

He expressed overall satisfaction with his visit and the performance of the local administration.

 عالمی کشیدگی کے باوجود پاکستان محفوظ، دنیا امن کے لیے پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے،قمر الاسلام راجہ

Qamar-ul-Islam Raja Says Pakistan Remains Secure Amid Global Tensions, World Looks to Pakistan for Peace

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 02 اپریل 2026)—مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل امریکہ جنگ کے باوجود پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی دور اندیشی کے باعث نہ صرف پاکستان مکمل محفوظ ہے بلکہ دنیا جنگ کے خاتمے اور اس میں کمی کے لیے بھی پاکستان کی جانب دیکھ رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے امن کمیٹی کلرسیداں کے رکن مسعود احمد بھٹی کے دفتر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنما مولانا احسان اللہ چکیالوی،سابق چیئرمین یونین کونسل بشندوٹ محمد زبیر کیانی,سابق سٹی ناظم شیخ حسن ریاض،سابق نائب ناظم راجہ ظفر محمود،مسلم لیگ ن کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین عباس،ریٹائرڈ ایس پی راجہ طاہر بشیر،شیخ شعور قدوس، راجہ افتخار پکھڑال بھی موجود تھے،انجینئر قمراسلام راجہ نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی طے شدہ ہے ہم فوری جنگ بندی چاہتے ہیں جس کے لیئے دوست ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسلام آباد کا دورہ کیا ہمارے وزیر خارجہ اسی سلسلے میں چین گئے ہوئے ہیں وزیراعظم شہباز شریف کے ایرانی قیادت سے بھی رابطے ہیں فیلڈ مارشل عالمی رہنماؤں سے بھی رابطے میں ہیں انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی للکار سے دہلی اور تل ابیب کے ایوانوں میں لرزہ طاری ہے، پاکستان مسلم لیگ ن کی جراتمندانہ اور دانش مندانہ قیادت اور بروقت فیصلوں کی بدولت آج پاکستانی پرچم دنیا بھر میں جگمگا رہا ہے انہوں نے کہا کہ طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہو چکا ہے طاقتور ممالک کےُ وزرا خارجہ کے دورہ اسلام آباد نے ثابت کیا کہ اب دنیا کے فیصلوں میں ہماری مشاورت اور رہنمائی ناگزیر ہو چکی ہے ایران کی جنگ کے باعث بھارت تو منظر عام سے ہی ہٹ چکا ہے آج دنیا ہماری بات کو سنتی ہے ہماری جانب دیکھتی بھی ہے اس کامیاب خارجہ پالیسی کا کریڈٹ ہماری سیاسی عسکری قیادت کو جاتا ہے۔

Haji Raja Gulfam Khan Hosts Grand Reception in Kallar Syedan, Attended by Prominent Political Figures

 حاجی راجہ گلفام خان کی پرتکلف دعوت، مختلف سیاسی شخصیات کی شرکت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 02 اپریل 2026)—ہالینڈ سے ائے ہوئے معروف کاروباری حاجی راجہ گلفام خان نے اپنی رہائشگاہ منڈھاڑ مک چوہدریاں میں احباب کے اعزاز میں پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا جس میں نصرت بھٹو مرحومہ کے پولیٹکل سیکرٹری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنما شیر افگن قرہشی،بھٹو خاندان کے قریبی ڈاکٹر پرویز اعوان،
پی ٹی آئی کے بزرگ رہنما راجہ ساجد جاوید،نیشنل بنک کلرسیداں کے منیجر راجہ عبدالجبار بھٹی، پوٹھوہار جیولرز کے مالک چوہدری توقیر اسلم،پنجاب ٹیچرز یونین کے سابق صدر ارشد محمود بھٹی اور صحافی اکرام الحق قریشی نے شرکت کی اس موقع پر ہالینڈ سے آئے ہوئے راجہ محمد فیصل،شاہد محمود بھی موجود تھے اس موقع پر شیرافگن قریشی، ڈاکٹر پرویز اعوان،راجہ ساجد جاوید اور راجہ عبدالجبار بھٹی نے ملکی سیاسی تاریخ اپنے ماضی کے تجربات بیان کرتے ہوئے ملکی صورتحال پر روشنی ڈالی راجہ ساجد جاوید کا کہنا تھا کہ ترقی اس کو کہتے ہیں جب ہم بتا سکیں کہ ہمارے علاقہ کے کتنے نوجوانوں نے پی ایچ ڈی کی کتنے ڈاکٹر اور انجنیئر بنے کتنے مختلف شعبوں میں انجینئر بنے اس کا جواب آج بھی صفر ہے راجہ عبدالجبار بھٹی کا موقف تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت صدر مملکت آصف علی زرداری اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سب ایک پیج پر یکسو ہیں ہم نے ماضی میں بھارت کو شکست دی آج دنیا میں ہماری بات سنی جاتی ہے یہ بڑی اہمیت پیشرفت ہے شیرافگن قریشی کا کہنا تھا کہ آج کی پاکستان پیپلز پارٹی کو ذوالفقار علی بھٹو کی پارٹی قرار نہیں دیا جا سکتا آج کل سیاست کے اطوار ہی بدل گئے ہیں۔دعوت میں شریک تمام افراد نے پرتکلف دعوت اور مختلف نظریات کے حامل افراد کو ایک ہی میز پر بٹھانے پر حاجی راجہ گلفام کا شکریہ ادا کیا۔

Noor Fatima Secures Second Position with 470 Marks in Class 5 Exams

نور فاطمہ کی شاندار کامیابی، پنجم جماعت میں 470 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 02 اپریل 2026)—گاؤں جبہ کے ٹھیکیدار ملک رفاقت اعوان کی دختر نور فاطمہ نے گورنمنٹ پرائمری سکول چک مرزا کی کلاس پنجم کے سالانہ امتحانات میں 470 نمبروں کے ساتھ مدرسہ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ادہر مسلم لیگ کے رہنماؤں چوہدری شاہد گجر اور راجہ عاصم صدیق نے شاندار نتیجہ پر طالبہ نور فاطمہ کے والد ٹھیکیدار رفاقت حسین کو مبارکباد دی ہے۔

Dua e Chehlum of Qazi Muhammad Saeed Held in Sohawa Mirza with Reverence

قاضی محمد سعید کی تقریب چہلم، ڈھوک پیم سوہاوہ مرزا میں عقیدت و احترام سے انعقاد

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 02 اپریل 2026)—دبئی میں مقیم قاضی محمد اکرام کے والد محترم قاضی محمد سعید کی تقریب چہلم ڈھوک پیم موضع سوہاوہ مرزا میں ہوئی جس میں اسٹیٹ لائف انشورنس کے ایریا منیجر مرزا محمد حفیظ،قاضی زاھد نعیم،قاضی محمد اصف،قاضی ارشد محمور،وحید شاہ،قاضی شمس،خواجہ محمد عرفان،مرزا خورشید احمد،صوفی ظفر نوشاہی،چوہدری محمد رضوان،اکرام الحق قریشی و دیگر نے شرکت کی

Show More

Related Articles

Back to top button