کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر | 31 مارچ 2026)
پولیس تھانہ کہوٹہ نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق زیر حراست ملزم نے ایک ہفتہ قبل ذاتی رنجش کی بنا پر فائرنگ کر کے اپنے پھوپھی زاد کو قتل کر دیا تھا۔ واقعہ کے بعد مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پولیس تھانہ کہوٹہ نے جدید طریقہ تفتیش اپناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا اور عدالت میں پیش کر کے چار روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس کے مطابق ملزم نے دورانِ تفتیش قتل کی واردات کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔
Case Filed Against Eight Suspects for Illegal Cutting of Pine Trees Worth Millions in Kahuta Forests
کہوٹہ کے جنگلات میں کروڑوں مالیت کے چیڑ کے درخت کاٹنے پر 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،31مارچ2026)
محکمہ گزارہ کے جنگلات سے1کروڑ 97لاکھ روپے مالیت کے سبز چیڑ کے درخت کاٹنے والے 8نامزد افراد کے خلاف فاریسٹ پروٹیکشن آفیسر کی درخواست پر تھانہ کہوٹہ میں فاریسٹ ایکٹ1927ء اور379کے تحت مقدمہ درج کر لیا، فاریسٹ پروٹیکشن آفیسرمحمدضمیر عباسی نے تھانہ کہوٹہ میں در خواست دی کہ ڈی ایف او گزارہ راولپنڈی میڈم ارم منیر، اسٹنٹ کمشنر کہوٹہ اور ڈی ایس پی کہوٹہ نے وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن اور سینئر وزیر جنگلات محترمہ مریم اور نگزیب کی ٹمبر مافیا کے خلاف زیرو ٹالر نیس پالیسی کے تحت ایک مشترکہ فیلڈ انسپیکشن با موقع جاوہ جنترہ ملکیتی ایر یاجو کہ یوسی کھڈیوٹ کہوٹہ کی حدود میں آیا ہے معائینہ کیا مشترکہ مشاہدے میں یہ بات سامنے آئی کہ A کلاس چیڑ کے تازہ کاٹے ہوئے سبز درختاں 46 عدد سڑک کے بائیں ہاتھ پائے گئے جن کی عمارتی لکڑی بالیا اپنے ساتھ لے گیا تاہم موقع پر sawdust پر چھاتے اور شاخیں موقع پر چھوڑ گئے اس کے علاوہ موقع پر انتہائی گہرائی کی طرف سڑک اور جل علاقے میں تقریبا 50 درختان از و قسم چیل جو کہ گزشتہ چارے پانچ ماہ کے دوران کاٹے گئے ان کی صرف منڈیاں موجود ما سٹرک سے لگنے والے کچے راستے پر جیپ کے ٹائروں کا تعاقب کیا گیا تو وہاں 96 منڈیاں از وقسم چیل جو کہ لگ بھگ 8 سے 9 ماہ پرانی ہیں پائی گئی جس پر مزید تحقیق سے پتہ چلا کہ جاوہ جنترہ کے ہی رہائشی افراد نے یہ کا م کیا ہے جو درخت کاٹے گے ہیں ان کی مالیت 1کروڑ 97لاکھ71ہزار 2سو روپے بنتی ہے جس پر پولیس تھانہ کہوٹہ نے 8نامزد افراد کے خلاف فاریسٹ ایکٹ1927ء اور379کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
Heavy Rain Causes Flooding in Dera Mushtaq Shah, Kahuta Administration Warns Residents