DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Illegal Fare Collection: Police Register Case Against Suspect

کلر سیداں میں غیر قانونی وصولیاں، ملزم کے خلاف مقدمہ درج

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |30 مارچ 2026)—ٹی ایم اے کلرسیداں کے نام پر گزشتہ دس ایام سے ٹیوٹا ہائی ایس اور کوسٹر بسوں سے سواریاں اٹھانے کےلئے فی کس پچاس روپے وصول کرنے والے قمر نامی شخص کیخلاف کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ٹی ایم اے انتظامیہ کو شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ قمر سکنہ شاہ باغ کلر سیداں اور شاہ باغ میں مسافر گاڑیوں سے ٹی ایم اے کے نام پر پچاس روپے فی گاڑی بھتہ وصول کر رہا ہے چیف آفیسر بلدیہ کلر سیداں رفعت عباس پاشا کی ہدایت پر ریگولیشن برانچ کے محمد فیضاب اور محمد عمران و دیگر موقع پر پہنچ گئے اور اس سے استفسار کیا کہ تم کس کی اجازت سے پرچی لے رہے ہو تو وہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا اور موقع سے فرار ہو گیا ۔موقع پر موجود مسافر گاڑیوں کے ڈرائیور حضرات نے یہ بھی بتایا کہ یہ گزشتہ دس یوم سے پرچی کے نام پر پیسے وصول کر رہا تھا۔جس پر ملزم قمر کے خلاف تھانہ کلرسیداں میں مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | March 30, 2026):
Police in Kallar Syedan have registered a case against a man identified as Qamar for allegedly collecting illegal fees from passengers travelling in Hiace vans and Coaster buses over the past ten days.

According to officials, the Tehsil Municipal Administration (TMA) had been receiving complaints that the suspect, a resident of Shah Bagh, Kallar Syedan, was unlawfully charging Rs. 50 per vehicle in the name of TMA from passenger transport vehicles.

On the instructions of Chief Officer Municipal Committee Kallar Syedan, Riffat Abbas Pasha, a team from the Regulation Branch, including Muhammad Faizab and Muhammad عمران, reached the spot to investigate. When questioned about his authority to collect the fee, the suspect failed to provide a satisfactory response and fled the scene.

Drivers present at the location confirmed that the accused had been collecting money under the pretext of issuing slips for the past ten days.

Following these developments, a formal case has been registered against Qamar at Kallar Syedan Police Station, and further investigation is underway.

سماجی کارکن ملک قمر سلیم کی نماز جنازہ نلہ ملسماناں میں ادا، بڑی تعداد میں شرکت

Funeral of Social Worker Malik Qamar Saleem Held in Kallar Syedan Village with Large Attendance

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |30 مارچ 2026)—برطانیہ میں مقیم ملک مناظر حسین،ملک تنویر کے بھائی سرگرم سماجی کارکن ملک قمر سلیم کو کلرسیداں کے گاؤں نلہ ملسماناں میں سپردخاک کردیا گیا نماز جنازہ میں رکن اسمبلی راجہ صغیر احمد،سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی،حافظ سہیل اشرف ملک،چوہدری صداقت حسین،چوہدری شفقت محمود،راجہ ندیم احمد،محمد ظریف راجا،سید حامد علی شاہ،ٹھیکیدار بشارت اعوان،کیپٹن منظور حسین،بابو ظفراقبال،ملک شہزاد،راجہ عمران صابر، علی افسر بھٹی،چوہدری اشفاق حسین،صوفی جمیل اختر،راجہ محمد خطاب،شعیب بھٹی،علی اصغر کیانی،نمبردار عصمت اللہ،راجہ ذوالفقار ساجد،سردار محمد اصف،الحاج غلام ظہیر،راجہ شایان سعید،
نمبردار چوہدری وقاص گجر،نعیم اعجاز بٹ،چوہدری تنویر اختر،خان شبیر خان،راجہ محمد جاوید،منظورکیانی، چوہدری طالب حسین، ٹھیکیدار خضر حسین، سکوٹ۔علامہ حافظ وحید اختر نقشبندی،علامہ حافظ عبدالباسط۔ل،مرزا لیاقت علی و دیگر نے شرکت کی۔

معروف کاروباری سید سجاد حسین شاہ کے والد سید تصور حسین شاہ انتقال کر گئے، نماز جنازہ آج کلر سیداں میں ادا ہوگی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |30 مارچ 2026)—معروف کاروباری سید سجاد حسین شاہ کے والد محترم سید تصور حسین شاہ انتقال کر گئے نماز جنازہ آج بروز پیر دن اڑھائی بجے کلرسیداں اسپورٹس گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button